Khoobsoorat Baniay - Article No. 1520

Khoobsoorat Baniay

خوبصورت بنئے - تحریر نمبر 1520

دیکھنے میں لیموں ننھا سا ہوتا ہے لیکن اس سستے سے پھل میں آپ کے حسن کو نکھار سکتا ہے۔

منگل 20 ستمبر 2016

حفضہ شاہین :
دیکھنے میں لیموں ننھا سا ہوتا ہے لیکن اس سستے سے پھل میں آپ کے حسن کو نکھار سکتا ہے۔
خشک جلد کے لئے لیموں اور شہد کافیس پیک۔ تین چائے کے چمچ لیمن جوس اور آدھا چائے کا چمچ بند گوبھی (ابال کرکچلی ہوئی ) کومکس کرکے پیسٹ بنائیں اور اسے اپنے چہرے اور گردن پرلگائیں۔ دس منٹ کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
آپ خود ہی اپنے آپ کو سراہیں گے۔
لیمن اوربادام کافیس پیک : داغ چھائیاں دور کرنے کے لئے بادام کے چھلکے اتار کرگرائنڈ کرلیں۔ اس میں انڈے کی سفیدی اور نصف چائے کا چمچ لیموں کا رس شامل کرکے مکس کر لیں۔ چہرے پر لگائیں اور بیس منٹ بعد دھولیں۔ خوبصورت ہاتھوں کے لئے لیموں کا استعمال : آپ کے ہاتھ بھی اتنے نمایاں رہتے ہیں جتناکے آپ کا چہرہ اسی لئے جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں عمر رسیدگی کے آثار زیادہ تیزی سے ہاتھوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن اگر لیموں کو ہاتھ اور ہاتھ کی انگلیوں پر ملادیاجائے تو اس سے ہاتھ میں نرمائی آتی ہے اور ہاتھ خوبصورت نظر آتے ہیں۔
لیموں اور بادام کے تیل کا ہینڈلوشن : تین چائے کے چمچ لیمن جوس چھ چائے کے چمچے شہداور آٹھ چائے کے چمچے بادام کاتیل ایک ڈش میں مکس کرلیں۔ اس سے دس سے بارہ منٹ تک ہاتھوں کی اچھی طرح مالش کریں۔ پھر یکساں مقدار میں پانی اورسرکہ کے آمیزے سے اسے دھولیں پھر یکساں مقدار میں پانی اور سرکہ کے آمیزے سے اسے دھولیں۔
یہ لوشن دوہفتوں تک قابل استعمال رہتا ہے۔ اس لئے اس کسی شیشی میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔
چکنی جلد کے لئے لیموں اور پپیتے کافیس پیک۔ آدھا چائے کا چمچہ ہلدی پاؤڈر دو چائے کے چمچے لیمن جوس تین چائے کے چمچے پپیتے کاگودامکس کرکے ملائم پیسٹ بنالیں۔ چہرے پر یکساں لگائیں ۔ البتہ آنکھوں سے دور رکھیں۔ اس پیک کو بیس منٹ تک لگارہنے دیں اور پھر دھولیں۔
یہ فیس پیک گوتیار کرنے میں نہایت آسان ہے لیکن ایک جامہ اور بے کیف رنگت صاف کرنے میں نہایت مئوثر ہے ۔
لیموں اور دہی کی پری ہاتھ جیل : آٹھ چائے کے چمچے دہی تین چائے کے چمچے لیمن جوس ایک چائے کا چمچہ کوئی بھی ویجی ٹیبل آئل مکس کرلیں۔ اس باڈی پیک کو اوپر کی جانب لگائیں۔ دس منٹ کے بعد دھولیں۔ یہ جلد کو صاف کرتی ہے۔ ریشمی ملائم جلد کے لئے اس نسخے کو ہفتے میں کم ازکم تین مرتبہ استعمال کریں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Khoobsoorat Baniay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.