Khoobsoorti Kay Liay Badaam Ka Istamaal - Article No. 1192

Khoobsoorti Kay Liay Badaam Ka Istamaal

خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال - تحریر نمبر 1192

کڑوے بادام جلد کی بیماریوں کا علاج سمجھے جاتے ہیں خاص طور پر ایگزیما میں اس مقصد کیلئے چند کڑوے بادام کے کر انہیں پیس لیں اس میں تھوڑا سا پانی اور کریم بھی ملائیں آمیزہ تیار ہونے پر اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔

ہفتہ 9 مئی 2015

خوبصورتی کیلئے بادام کا استعمال
کڑوے بادام جلد کی بیماریوں کا علاج سمجھے جاتے ہیں خاص طور پر ایگزیما میں اس مقصد کیلئے چند کڑوے بادام کے کر انہیں پیس لیں اس میں تھوڑا سا پانی اور کریم بھی ملائیں آمیزہ تیار ہونے پر اسے متاثرہ حصوں پر لگائیں۔اگر آپ کے چہرے پر دانے ہیں تو بادام ان دانوں کو ختم کر کے جلد کی خوبصورتی کو بحال کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

چشمہ پہننے والی خواتین و حضرات کی ناک پر دونوں اطراف پڑ جانے والے نشانات بھی باداموں اور ناریل کا تیل ملا کر مالش کرنے سے دور ہو سکتے ہیں۔ باداموں کا پیسٹ اگر بالائی اور گلاب کی کلیوں کے پیسٹ کے ساتھ ملا کر ہر روز چہرے پر لگایا جائے تو یہ بھی حسن کی دلکشی میں اضافے کا باعث ہوتا ہے کیونکہ جلد بالکل صاف و شفاف ہوجاتی ہے اور چہرے پر جھریاں نہیں پڑتیں ،کیل مہاسوں کے علاوہ جلد کی خشکی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔

(جاری ہے)

نیز چہرہ بھی تازہ اور شگفتہ محسوس ہونے لگتا ہے۔گہری رنگت کے حامل ہونٹوں پر بھی اگر بادام اور ناریل کا تیل برابر مقدار میں ملا کر لگایا جائے تو وہ بھی فائدہ مند ہوتا ہے اور ہونٹوں کی رنگت تبدیل ہوجاتی ہے بادام کا تیل ایک حیرت انگیز موئسچرائزر بھی ہے جسے ٹرائی کرنے کے بعد آپ کو فریکل کریموں سے نجات مل سکتی ہے۔
خشک ہونٹوں کو ملائم بنائیں
بعض ہونٹوں پر خشکی کے باعث پڑنے والی شکنیں (پھٹے ہوئے) خاصی سخت ہوتی ہے جن پر لگی لپ اسٹک بہت خراب معلوم ہوتی ہے ان کوختم کرنے کیلئے کچھ اس طرح کا عمل کریں جھاویں کی مٹی چائے کے ڈیڑھ چمچ کے برابر لیں اور اس میں آدھا کھانے کا چمچ اپنی پسندیدہ کلینزنگ کریم ملائیں یہ اچھی طرح ملانے سے ایک عمدہ قسم کا پاؤڈر بن جائے گا۔
اس مکسچر کو اپنے منہ پر سب جگہ لگائیں ہونٹوں پر بھی لگائیں اس کے بعد روئی کی مدد سے اسے پونچھ لیں اور اپنی پسندیدہ چکناہٹ والی کریم لگائیں لپ اسٹک لگانے کا سارا مقصد آپ کے منہ کی خوبصورتی کو ایک ایسا انداز دیتا ہے جو رنگ اور چمک کی غیر موجودگی میں پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتا۔
جلد کے لئے دہی کا استعمال
دہی کے بہت سے فوائد ہیں اس میں خامرے ہوتے ہیں،دہی ایک حیرت انگیز کلینزر کے طور پر استمعال کیا جاتا ہے۔
دہی چہرے اور سر کی جلد کو صحت مند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ دہی کو کچھ دیر کیلئے چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے صاف کر لیں اس سے آپ کی جلد پر سے تمام میل کچیل صاف ہوجائے گی اور آپ کی سکن صاف نظر آنے لگے گی۔دہی چکنی جلد کیلئے بہترین ہے سر دھونے سے قبل اس کا استعمال بہت مفید ہے۔
سر درد سے جان چھڑائیں
سر کا درد یا میگرین ایک ایسا مرض ہے جس سے چھٹکارا پانے کے لئے ہر کوئی طرح طرح کے ٹوٹکے آزماتا ہوا نظر آتا ہے لیکن اب آپ کو گولیاں کھانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب اس کا بھی آسان حل سامنے آگیا ہے صرف چند روز مرہ کی غذاؤں کو سر درد کے وقت اپنی غذا کا حصہ بنا کر نہ صرف سر درد میں غیر معمولی کمی بلکہ اس سے مکمل نجات بھی حاصل کی جا سکتی ہے آلو،تربوز،کافی ،بادام ، مصالحے دار سالن،دہی ،خالص اناج سے بنے ٹوسٹ ،تل کے بیج اور پالک کے پتوں والی سلاد سر درد کے اوقات میں دیسی نسخوں کے طور پر استعمال میں لا کر درد سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزن کم کرنے کے بے حد آسان اور سادہ طریقے
ماہرین نے وزن کم کرنے اور اسے کنٹرول کرنے کیلئے بے حد آسان اورسادہ طریقے تجویز کئے ہیں جنہیں اپنا کر آپ بھی اپنا وزن کم سکتی ہیں جب بھی کھانا کھائیں سلاد وغیرہ کا خصوصی اہتمام کریں تاکہ روٹی اور چاول کی جگہ آپ ان سے پیٹ بھر سکیں۔ ایسی خوراک کھائیں جس میں کم کیلوریز ہوں صرف اس وقت کھائیں جب آپ کو اس کی ضرورت ہو۔
غذا کو جسم کا ایندھن خیال کریں ہمیشہ بیٹھ کر کھائیں چلتے پھرتے نہ کھائیں کھانے کے دوران مطالعہ نہ کریں اور نہ ٹی وی دیکھیں،باہر جائیں تو آئسکریم یا مٹھائی نہ کھائیں یہ یاد رکھیں آپ نے کیا اور کب کھایا تھا،بغیر ملائی کا دودھ استعمال کریں،بسکٹ ،کیک ،مٹھائیاں چھوڑ دیں ،یہ چیزیں وزن میں اضافہ کرتی ہیں گھر میں پھل اور ایسی چیزوں کا اسٹاک رکھیں جن میں چکنائی نمک اور شکر کم ہو۔ہمیشہ بغیر چربی کا گوشت کھائیں ،ہمیشہ چھوٹی پلیٹ میں کھانا کھائیں ،دن میں دو سے زیادہ بار نہ کھائیں ایک وقت کا کھانا صرف ایک بار کھائیں مشروب میں پانی کی مقدار بڑھائیں کھانے سے پہلے پانی ضرور پیئیں۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Khoobsoorti Kay Liay Badaam Ka Istamaal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.