Khushk Baal Aur Unki Nigehdaasht - Article No. 1366

Khushk Baal Aur Unki Nigehdaasht

خشک بال اور ان کی نگہداشت - تحریر نمبر 1366

خشک بالوں کی حامل خواتین سردیوں میں اپنے بالوں کی غیر معمولی انداز میں دیکھ بھال ونگہداشت کریں

منگل 8 دسمبر 2015

بالوں کی مختلف اقسام ہواکرتی ہیں جیسے کہ خشک آئلی ملے جلے‘ گھنگھریالے‘ سلکی وسیدھے۔ سرکی جلد کے چربی کے غدودجس مقدار میں آئل خارج کرتے ہیں‘ بالوں کی اقسام اس آئل کے اخراج پر محیط ہوتی ہے۔ اگر یہ گلینڈزیادہ مقدار میں آئل کااخراج کریں توبال آئلی یعنی چکنے ہوں گے۔ اسی طرح اگر یہ کم آئل پیدا کریں توبال روکھے اور بے جان ہوجاتے ہیں۔
وہ خواتین جوخشک بال کی مالک ہیں۔ انہیں بالوں کے حوالے سے سردموسم میں نہایت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ خشک ہوا ان کے بالوں کو انتہائی روکھا اور بے جان بنادیتی ہے جس کے باعث ان کے بال اڑے اڑے اور روکھے معلوم ہوتے ہیں جیسے سوکھی ہوئی گھاس یاچڑیا کاگھونسلہ ان کے سرپر رکھ دیاگیا ہو(معذرت کیساتھ) خشک بالوں کی حامل خواتین اپنے بالوں کازیادہ سے زیادہ خیال رکھیں اور انہیں نرم وملائم تاثردینے کے لیے مندرجہ ذیل میں بتائی گئی ٹپس پر عمل کریں۔

(جاری ہے)


خشک بالوں کی حامل خواتین اپنے بال خصوصاََ موسم سرمامیں صرف ہفتے میں ایک بار شیمپو کریں اور شیمپو بھی ملیح اساس کاحامل ہونا چاہیے جوخشک بالوں کے لیے تیارکیاگیا ہو۔ جوآپ کے بالوں کونمی فراہم کرکے نرم وملائم رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
بالوں کوشیمپو کرنے کے بعد کنڈیشنر کااستعمال ضرورکریں چاہے سردی ہویا گرمی۔ کنڈیشنر لازمی کریں اور اپنے بالوں کوروزانہ برش اور مساج کرنے کی روٹین بنالیں۔
اس عمل سے آپ کی سر کی جلد میں آئل گلینڈز متحرک ہوکرآپ کے بالوں کوزندگی ورونق بخشیں گے۔
اپنے بالوں پر ہفتے میں ایک دفعہ ناریل یابادام کے تیل سے ضرور مساج کریں اور سرکی جلد کوتیل سے تر کرلیں۔ اس کے بعد آپ بالوں کوشیمپو کریں لیکن دھیان رہے بالوں کوگرم پانی سے کبھی مت دھوئیں۔ اس سے آپ کے بالوں کوموئسچر اڑجاتا ہے اور آپ کے بال مزید خشک ہوجاتے ہیں۔

اپنے بالوں پر ربڑبینڈیارولرزکااستعمال نہ کریں۔ اس سے بال ٹوٹنے کاخدشہ ہوتا ہے اور نہ ہی بیک کومبنگ کریں۔
آپ کامناسب اور صحت بخش غذائیت سے بھرپور ڈائیٹ پلان آپ کے بالوں کوخوبصورت ولچکدار بنانے میں مدد کرسکتا ہے۔ اپنی غذائی روٹین میں مکھن‘ کریم انڈے‘ تازے پھل‘ سبزیاں ‘ دودھ دہی ‘ پنیر خشک میوہ جات وغیر شامل کرلیں۔
خشک بالوں کی مالک خواتین ہیئر ڈرائیر‘ اسٹرینز اور ہیئر اسپرے سے اپنے بالوں کومحفوظ رکھیں اور دھوپ میں جب بھی گھر سے باہر نکلیں اسکارف ہیٹ یادوپٹے سے اپنے بالوں کواچھی طرح ڈھانپ لیں کیونکہ سورج بالوں کوخراب کرنے میں اہم کردارادا کرتا ہے۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Khushk Baal Aur Unki Nigehdaasht" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.