Kohnion Aur Ghutnon Ki Mulda Jild Se Chutkara Mumkin - Article No. 1462

Kohnion Aur Ghutnon Ki Mulda Jild Se Chutkara Mumkin

کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد سے چھٹکارہ ممکن - تحریر نمبر 1462

کہنیوں پر سیاہ دھبے اور مردہ جلد کے نمایاں ہونے کی سب سے بڑی وجہ سورج کی کرنوں کا براہ راست ہماری جلد(کہنیوں) پر پڑتا ہے کیونکہ سورج کی یہ نقصان دہ شعاعیں نہ صرف ہماری جلد کے رنگ کو۔۔۔

پیر 2 مئی 2016

کہنیوں پر سیاہ دھبے اور مردہ جلد کے نمایاں ہونے کی سب سے بڑی وجہ سورج کی کرنوں کا براہ راست ہماری جلد(کہنیوں) پر پڑتا ہے کیونکہ سورج کی یہ نقصان دہ شعاعیں نہ صرف ہماری جلد کے رنگ کو گہرا کردیتی ہیں بلکہ ہماری کہنیوں پر سیاہ دھبے بھی ظاہر ہونے کی وجہ بنتی ہیں۔ اکثر مرداور خواتین کہنیوں اور گھٹنوں کی صفائی کاخاص خیال بھی نہیں رکھتے ہیں جس وجہ سے ان پر میل اور گردوغبار جمتارہتا ہے اور جلد کے مسام بالکل بندہوجاتے ہیں۔
اس وجہ سے خلیوں کو آکسیجن نہیں مل پاتی اور جلد مردہ ہوکر اس جگی سے رنگت بہت زیادہ سیا ہوجاتی ہے۔ کہنیوں اور گھٹنوں پر موجود اس مردہ جلد اور سیاہ رنگت کو ختم کرنے اور جلد کو نرم وملائم بنانے کیلئے نسخہ ذیل میں ہے۔
اجزاء: چینی،زیتون کا تیل، ہلدی اور دودھ ایک ایک کھانے کا چمچہ۔

(جاری ہے)


ترکیب: ایک پیالی میں زیتون کا تیل ڈالیں اور اس میں چینی شامل کریں اور مکس کریں۔

چینی جب اچھی طرح مکس ہوجائے تو اس میں ہلدی اور دودھ شامل کریں اور ان سب کو چمچے کی مدد سے یکجان کرلیں۔ اب اس پیسٹ کو 15 منٹوں کیلئے کہنیوں اور گھٹنوں پر مساج کریں اور اس کے بعد کسی اچھے صابن سے دھولیں۔ یہ عمل روزانہ کریں انشاء اللہ ایک ہفتے میں آپ کی کہنیوں اور گھٹنوں کی مردہ جلد مکمل طورپر ختم ہوجائے گی اور جلد نرم وملائم ہوجائے گی۔

لمبے بازوؤں والی قمیض اور شرٹس کااستعمال کریں تاکہ سورج کی شعاعیں براہ راست آپ کی جلد پر نہ پڑیں، کہنیوں ا ور گھٹنوں پر جمنے والی دھول مٹی کو اچھی طرح صاف کریں تاکہ جلد مردہ ہواور نرم ملائم رہے۔
دھوپ کی وجہ سے جھلسی رنگت کیلئے:
ٹماٹر کا رس چار کھانے کے چمچے اور بالائی دو کھانے کے چمچے لیں۔ ان دونوں کا مکسچر بنالیں۔ اب اس مکسچر کو گردن اور چہرے پر بیس منٹ کیلئے لگادیں اس کے بعد دھولیں ایک ہفتہ یہ عمل کریں۔

دودھ میں لیموں کارس ملا کر رات کو لگالیں صبح اٹھ کر دھولیں۔
مختلف قسم کے پھلوں کا رس بطور ماسک استعمال کریں۔ گردن کے ساتھ ساتھ چہرے کی رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔
ہائیڈروجن، امونیا اور صابن کاچورا مکس کرکے ان کا جھاگ بنالیں اور گردن پر لگالیں پندرہ منٹ لگا رہنے دیں پھر دھولیں گردن کی رنگت بحال ہوجائے گی۔
اکثر گردن پر پسینے اور دھوپ کی تیزی کی وجہ سے میل سی جم جاتی ہے۔ اسے اُتارنے کیلئے کچے دودھ میں ایک دو قطرے گلاب کا پانی ملاگردن پر ہلکے ہلکے ملیں۔ میل کی پیڑیاں خود بخود اُترنے لگیں گی اور گردن کی جلد صاف ہوجائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Kohnion Aur Ghutnon Ki Mulda Jild Se Chutkara Mumkin" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.