Makeup Se Khizan Main Bahaar Layen - Article No. 1370

Makeup Se Khizan Main Bahaar Layen

میک اپ سے خزاں میں بہار لائیں - تحریر نمبر 1370

خواتین میک اپ کے ذریعے شاندارولکش انداز پانے کیلئے سب سے اہم وبہترین سنگھاری حکمت عملی، کلینزنگ اور موئسچرائزنگ کویقینی بنائیں سردیوں کے موسم میں خصوصاشام کی تقریبات میں آپ میک اپ میں اپنے دلپسند رنگوں کااستعمال کر سکتی ہیں کیونکہ اس موسم میں تیزوشوخ رنگ بے حدبصورت لگتے ہیں

پیر 14 دسمبر 2015

نسیرین شاہین:
موسم سرماکامیک اپ دوسرے موسموں سے بالکل الگ ہوتاہے کیوں کہ سردموسم خواتین کے میک اپ کوجلد خراب کرسکتا ہے۔ یہی وجہ سے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی میک اپ کے رحجان میں بھی تبدیلی آنے لگتی ہے۔ رنگوں کی نت نئی قوس و قزح دکھائی دینے لگتی ہے اور خواتین ان کواپنا کراپنے حسن میں مزیداضافہ کرنے میں مصروف ہوجاتی ہیں۔
نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ساتھ بڑی عمرکی خواتین بھی خود کو جاذب نظربنانے کی کوشش کرتی ہیں۔س زیرنظر آرٹیکل میں موسم سرمامیں درمیانی اور بڑی عمرکی خواتین کامیک اپ کیساہونا چاہئے تاکہ وہ خودکوبہترمحسوس کریں۔ اس بارے میں تفصیل سے بتایا جارہا ہے۔
درمیانی عمرکی خواتین․․․
میک اپ کرنے والی خواتین کے لیے سب سے اہم رنگوں کاانتخاب ہوتاہے تیزوشوخ، سفید اور سیاہ ہررنگ کااپنا جادو ہوتا ہے مگر کچھ رنگ سردموسم میں کچھ ززیادہ ہی اپنی بہادرکھاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سردموسم میں بہرحال رنگوں کاانتخاب مشکل ہوتاہے۔ بعض اوقات خواتین موسم سرما میں موسم خزاں والے رنگ منتخب کرلیتی ہیں اور ایسا تب ہوتا ہے جب خواتین رنگوں کے انتخاب میں گومگوں کی کیفیت سے دوچار ہوتی ہیں۔ سردموسم میں خواتین کوشوخ اور تیز رنگوں کاانتخاب کرنا چاہئے، تاکہ ان کی شخصیت میں مزید نکھار پیداہوسکے۔ ان کو چاہئے کہ وہ پھیکے اور مدھم رنگوں سے دور ہیں۔

سردموسم میں درمیانی عمرکی خواتین (تیس سال سے زائدعمرکی) کومیک اپ کے حوالے سے شوخ رنگوں کاانتخاب کرنا چاہئے تاکہ ان کے حسن کوچار چاند لگ جائیں۔ اسموک آئی کلرکوبہرحال ہرموسم میں پذیرائی ملتی ہے۔ سردموسم میں میک اپ ایسا کیاجائے جوجاذب نظر ہو۔ اسموک آئی کلر کی طرح کلاسک ریڈ لپ اسٹک کوبھی سردموسم میں اولیت حاصل رہتی ہے یہ دونوں چیزیں کسی بھی عورت کوجاذب نظر بنانے میں اہم کردارادا کرتی ہیں۔
اگرآپ روایتی اور قدرے شوخ شیڈکی تلاش میں ہیں توسنگل شیڈ اسے سلسلے میں بہترین انتخاب ہے۔ میک اپ کوئی سابھی استعمال کریںآ پ کی جلد کاصاف ستھرا اور شفاف ہونااولین شرط ہے آپ قدرتی رنگوں کے مختلف شیڈز اپنے شوق وذوق اور موقع کی مناسبت سے استعمال کرسکتی ہیں۔ پارٹی میں عموماََ خاکستری شیڈسوٹ کرتاہے تاہم آپ چاہیں تواس کی جگہ گلابی شیڈ کااستعمال کرسکتی ہیں۔
جس میں آپ براؤن شیڈکاٹچ بھی دے سکتی ہیں آئی بروز‘ ہونٹ اور گالوں کے لیے صرف براؤن ٹچ مناسب رہے گا۔ ہونٹوں پر شوخ رنگ کاہلکا سا شیڈسا لگائیں۔
موسم سرما میں بھنوؤں پر بھی توجہ دیں۔آپ ان پر بے چک کم توجہ دیں مگرمیک اپ کے ساتھ بہرحال اس کاہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے یہ نہ ہوکہ زیادتی سارے میک اپ کوتباہ کرکے رکھ دے۔ پرفیکٹ بھنوؤں کے لیے اسپیشل پینسل کی مدد سے آؤٹ لائن بنائیں۔
اس کے بعد چوڑے منہ کے برش کی مدد سے آئی شیڈ ولگایاجائے اگر آس پاس کوئی نشان ہے تو اسی برس کی مدد سے ان کوخفیہ رکھاجاسکتا ہے۔ جہاں تک بقیہ میک اپ کاتعلق ہے تواسے جس قدر ممکن ہوقدرتی رکھیں۔ ہربارمسکارا لگانے کی ضرورت نہیں ہمیشہ ایسا فاؤنڈیشن استعمال کریں جوآپ کی جلد کو رنگت سے اہم آہنگ ہو۔
اب بات کرتے ہیں آئی شیڈوکلرکی، سردموسم میں کول وبولڈشیڈز کااستعمال پرفیکٹ رہے گا۔
گولڈن شیڈکوفراموش نہ کریں۔ کیونکہ یہ ہمیشہ فیشن میں ان رہتا ہے۔ اس شیڈ کومیک اپ کے فائنل ٹچ کے طور پر بھی استعمال کیاجاسکتاہے۔ آپ قدرے شوخ شیڈز بھی اس حوالے سے منتخب کرسکتی ہیں۔ مثلاََ اورنج، نیلگوں وغیرہ سردموسم میں آپ گہرایاڈارک میک اپ بھی کرسکتی ہیں کیونکہ یہ بہت پرکشش نظر آتاہے۔ آئی میک اپ اس طرح کریں کہ آنکھیں زیادہ سے زیادہ نمایاں ہوسکیں اور دوسروں کے مقابلے میں کچھ منفرد بھی نظر آئیں آپ آئی شیڈ واستعمال کرکے بھی اسموکی نظرآسکتی ہیں۔
اس کے لیے آپ آنکھوں کے بیرونی کناروں پر بلیک شیڈکاٹچ دیں اور اس شیڈ کوپپوٹوں کی شکنوں پر بھی لگائیں۔ آئی شیڈ کامناسب استعمال کریں۔ اس کی زیادہ مجموعی میک اپ کاخراب کرسکتی ہے ہونٹوں پر سرخ رنھ کی لپ اسٹک لگائیں۔ لپ بام لگائیں اور ہونٹوں کوخوبصورت انداز بخشیں لپ لائنر آپ کی مرضی پر ہے کہ آپ استعمال کس طرح کرتی ہیں۔ اگر نہ کریں توتب بھی کام چلے گا۔
مختصر یہ کہ آپ اپنے میک اپ کوجس قدر ممکن ہوسکے نیچرل رکھیں اسی میں خوبصورتی ہے۔
بڑی عمرکی خواتین․․․
میک اپ کے حوالے سے بڑی عمر کی خواتین( چالیس سال سے زائد عمرکی) سردموسم میں تھوڑا سا احتیاط سے کام لیں تو زیادہ مناسب ہوگا۔ دراصل بڑی عمر کی خواتین کے حوالے سے میک اپ دومقصد کو پوراکرتاہے۔ پہلایہ کہ اس کے ذریعے پھیکی پڑتی جلد کی رنگت کودرست کیاجاتاہے اور دوسرا یہ کہ اس سے باریک لکیروں کوممکنہ حدتک چھپایا جاسکتاہے۔
ان باتوں کو مدنظر رکھ کربڑی عمرکی خواتین فاؤندیشن اور رنگوں کابے دریغ استعمال نہ کریں اور نوجوان نظر آنے کے چکر میں اپنے چہرے کومضحکہ خیزنہ بنائیں۔ دراز عمرخواتین کوچاہئے کہ وہ اپنی قدرتی بیوٹی کواولیت دیں‘ جوا نہیں میک اپ کے استعمال سے کہیں زیادہ جوان ظاہر کرسکتی ہے۔ دراز عمر خواتین کی جلد بھی ان کے جوانی کے ایام کے طرح شگفتہ اور تروتازہ نظرآسکتی ہے جس کے طریقہ کارمیں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

بڑی عمرکی خواتین کی جلد پہ ظاہر ہے شکنیں پڑچکی ہوتی ہیں اور اگر بھاری فاؤنڈیشن استعمال کیاگیا تو یہ اور گہری ہوکر واضح نظر آنے لگیں گی لہٰذا فاؤنڈیشن ہلکا استعمال کیاجائے۔ ایسی خواتین عموماََ فاؤنڈیشن کے استعمال اور انتخاب میں غلطی کر جاتی ہیں ہلکا فاؤنڈیشن ہوتویہ نظر کم آتاہے اور آسانی سے دانوں کے نشانات کوبھی چھپا دیتاہے ایسا موئسچرائزراستعمال کیا جائے جو میچور اسکن کے لیے بنایا گیا ہواور پھر آئل بیسڈ فاؤنڈیشن کااستعمال کیاجائے یہ بہت مناسب رہتاہے۔

بڑی عمری کی خواتین کے میک اپ کے حوالے سے ایک سادہ سااصول یہ ہے کہ اپ کازیادہ استعمال نہ کیاجائے۔ جب میک اپ گہرایا بھاری ہوتا ہے تو یہ اچھی طرح جلد کے ساتھ مکس اپ نہیں ہوتا ہے اور اس طرح چہرے کے خطوط بھی قدرے دب جاتے ہیں۔ اس طرح بڑی عمرکی خواتین اور زیادہ بڑی عمرکی لگنے لگتی ہیں۔ میک اپ کے حوالے سے ایسی خواتین کی بھی کمی نہیں جویہ سمجھتی ہیں کہ زیادہ میک اپ کااستعمال ہی مناسب اور اچھا رہتاہے مگر سچ تو یہ ہے کہ یہ سوچ اور خیال بالکل غلط ہے۔
ہمیشہ کم اور صرف ضرورت کے وقت ہی میک اپ کرنا مناسب ہوتاہے۔
میک اپ کے حوالے سے بڑی عمرکی خواتین سرد موسم میں آئی شیڈ واور آئی بروکاشیڈاپنی جلد کی رنگت کے ساتھ میچ کریں۔ آئی شیڈ کریم بیسڈ ہوکیونکہ جب ان کوبلینڈ کیاجاتاہے توموئسچرائزر بھی اس کے ساتھ مکس ہوجاتا ہے ۔ آنکھوں کے نیچے سیاحلقوں کو کینسیلرکے ذریعے کم کیاجاسکتا ہے۔
اس کنسیلر کا شیڈ فاؤنڈیشن کے شیڈ سے ایک درجہ کم ہونا چاہئے۔ اس کے علاوہ بڑی عمری کی خواتین کوبلش آن کام سے کم استعمال کرنا چاہئے تاکہ ان کاچہرہ مضحکہ خیزنہ لگے۔ پھر ایسی خواتین ایسی لپ اسٹک کا استعمال کریں جس کے فارمولے میں موئسچرائزر استعمال کیاگیاہو۔ دراز عمر خواتین کے اکثر ہونٹ خشک ہونے لگتے ہیں اور لپ اسٹک میں موجود موئسچرائزر ان کے ہونٹوں کونرم رکھنے میں مدد گارثابت ہوتاہے۔
سب سے ہلے چہرے پر میک اپ سے قبل معیاری موئسچرائزر اپلائی کریں جوکہ دیرتک قائم رہے۔
موسم سرما میں باہرنکلنے والی خواتین کے لیے مناسب ہوگاکہ ایسی کریم استعمال کریں جوآپ کی جلد کونمی فراہم کرسکے اور 30۔Spfکی خصوصیات کی حامل ہو اس سے آپ کامیک اپ استعمال اپنی جلد کی رنگت اور ساخت کی مناسبت سے کریں تاکہ یہ آپ کی جلد کی رنگت کے ساتھ میچ ہوجائے۔

سردیوں میں آپ” سلی کون بیسڈ“ فاؤنڈیشن کااستعمال کریں۔ یہ سردموسم کے لیے اچھا ہوتاہے۔
سردیوں میں اگر تقریب میں جانا ہوتوآئل بیسڈ میک اپ فاؤنڈیشن کاانتخاب کریں۔ اس میں درجہ حرارت کی تبدیلی مزاحمت کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
اگر ٹھنڈزیادہ ہے تولیکوئڈفاؤنڈیشن استعمال کریں یہ درجہ حرارت کی تبدیلی کوبرداشت کرنے کی صلاحیت رکھتاہے۔

مسکارا آئی لائنر یالپ لائنر واٹرپروف ہونا چاہئے تاکہ میک اپ دیرتک برقرار رہے۔ واٹڑ پروف مضوعات میں دیرتک قائم رہنے کی صلاحیت موجودہوتی ہے۔
سردموسم میں لوزپاؤڈرکااستعمال نہ کریں کیونکہ لوژپاؤڈر کے استعمال سے آپ کی جلد خشک ہوسکتی ہے اور اس کے پھٹے پھٹے اور خشک ہونے کااحساس بھی ہوسکتاہے۔
سرددنوں میں کریم بلش کااستعمال کریں۔
اس میں ویسلین ہوتی ہے جو سردموسم کے لیے زیادہ مناسب اور موزوں ہوتی ہے۔
بلش اور آئی شیڈکاانتخاب کرتے وقت اپنی جلدکی ساخت کومدنظر رکھیں اور پھر اس کے مطابق ان مصنوعات کا استعمال کریں یہ زیادہ مناسب رہتاہے۔
ایسی لپ اسٹک کاانتخاب کریں جس کے اجزا میں موسم استعمال کیاگیاہو۔ آپ لپ گلوزکا استعمال بھی کرسکتی ہیں۔
اگر آپ چاہتی ہیں کہ سردموسم میں آپ کی جلد صحت مندنظر آئے توگلابی اور سرخ میک اپ کریں۔

چونکہ سردیوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے تبدیلی آتی رہتی ہے جوآپ کے میک اپ کوبگاڑ سکتی ہے۔ جبکہ کبھی سردماحول سے گرم ماحول یعنی باہر سے گھرکے اندرآئیں گی توآپ کے میک اپ خراب ہوسکتاہے۔ اس کی وجہ جلد کے نیچے بہنے والے خون کی روانی میں کمی اور بیشی ہوتی ہے۔
مندرجہ بالامیک اپ ٹپس سے خواتین سردموسم میں استفادہ حاصل کرسکتی ہیں اور ان سے خواتین کومیک اپ کرنے میں سہولت حاصل رہے گی پھرخواتین پورے میک اپ کے ساتھ سردموسم کوخواب انجوائے کرسکیں گی میک اپ ہوسہولت کے ساتھ توکیاہی بات ہے۔

نوعمرلڑکیوں سے لے کربڑی عمرکی خواتین تک سردیوں میں میک اپ سے لطف اندوز ہوسکتی ہیں۔بس ضرورت اس امرکی ہے کہ وہ اس شاندار موسم کے فطری تقاضوں کوسمجھیں اور ذرا حتیاط سے کام لیں۔ تھوڑی سی احتیاط بہت زیادہ فائدہ پہنچانے کاسبب بنتی ہے۔دراصل خواتین میک اپ خوبصورت نظر آنے کے لیے ہی کرتی ہیں نہ کہ اپنی فطری خوبصورتی کو ماندکرنے کے لیے۔
اس لیے ضروری ہے کہ میک اپ ہمیشہ موسم کے مطابق کریں اپنی عمرکاخیال رکھیں یہ بہت ضروری ہے کیونکہ نوعمر لڑکیوں کامیک اپ بڑی عمرکی خواتین سے بالکل مختلف ہوتاہے۔اسی طرح گرمیوں کامیک اپ موسم سرماکے میک اپ سے الگ ہوگا۔اگران باتوں کاخیال رکھاجائے توہرموسم سے لطف اندوز ہواجاسکتا ہے ہرموسم منفرد اور فطری تقاضوں کے مطابق ہے ۔اب یہ ہمیں چاہئے کہ ہم موسم کی انفرادیت سے لفط اندوز ہوں تاکہ خوش رہیں صحت مندرہیں۔آپ خوبصورت نظر آنے کے لیے یہ بہترین ٹپس آزما کردیکھ لیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Makeup Se Khizan Main Bahaar Layen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.