Mausam Garma Ka Make Up Ahtayat Se Karain - Article No. 1236

Mausam Garma Ka Make Up Ahtayat Se Karain

موسم گرما کا میک اَپ احتیاط سے کریں - تحریر نمبر 1236

موسم گرما میں آپ کا رنگ قدرتی طور پر سانولا ہوجاتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پیش بندی کے بغیر دھوپ میں نکل جائیں

پیر 6 جولائی 2015

موسم گرما میں آپ کا رنگ قدرتی طور پر سانولا ہوجاتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ پیش بندی کے بغیر دھوپ میں نکل جائیں ۔ اس موسم میں آپ کو میک اپ کے حوالے سے کافی محتاط رہنا پڑتا ہے اور افسوس کی بات یہ ہو کہ خواتین کی اکثریت توجہ نہیں دیتی گرمیوں میں شوخ رنگوں کے ساتھ مسکارے کا استعمال بھی بہت اچھا رہتا ، البتہ لپ لائنر سے احتراز کریں، اس موسم میں فاؤنڈیشن کا استعمال بھی کم کریں کیونکہ گرمیوں میں نیچرل لک ہی اچھی لگتی ہے۔
فاؤنڈیشن استعمال کرتے وقت اطمینان کر لیں کہ اس میں SPFشامل ہے۔ چہرے پر پانی کا اسپرے کریں اور پاؤڈر لگا کر نیچرل لک حاصل کریں۔
موسم گرما ہو امیں نمی کی موجودگی بالوں کو الجھادیتی ہے۔ ڈیپ کنڈیشز کے ڈریعے بالوں کو اس الجھاؤ سے بچایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

باہر نکلتے وقت کیپ یار رومال کا ستعمال کریں۔
گرم موسم میں برائٹ لک حاصل کرنے کیلئے گولڈن شیڈو کا استعمال کریں۔

دن میں لائٹ بلیویا خاکستری شیڈ آنکھوں پر لگا کر ایک پرفیکٹ نیچرل لک حاصل کر سکتی ہیں۔ اگر آپ سن اسکرین لوشن یا کیپ کا استعمال نہیں کرتی ہیں تو آپ واٹر پروف فاؤنڈیشن پورے چہرے پر اور خاص طور پر آنکھوں کے آس پاس لگائیں۔
گھر سے نکلتے وقت سن اسکرین کا ضرور استعمال کریں اور آنکھوں پر چشمہ بھی لگائیں آپ اپنی جلد کی اور زیادہ حفاظت کیلئے الٹرا وائلٹ Resistant کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔

Browse More Makeup Tips, Suggestions & Tutorials

Special Makeup Tips, Suggestions & Tutorials article for women, read "Mausam Garma Ka Make Up Ahtayat Se Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.