Mehndi Or Hath - Article No. 1619

Mehndi Or Hath

مہندی اور ہاتھ - تحریر نمبر 1619

شادی بیاہ کی رسوم کا مہندی کے ساتھ بڑا گہرا جذباتی تعلق ہے،اب تو ہاتھوں پر مہندی کا لگانا باقاعدہ ایک فن بن گیا ہے

بدھ 4 اکتوبر 2017

مہندی اور ہاتھ
ہمارے مذہبی تہواروں اور شادی بیاہ کی رسوم کا مہندی کے ساتھ بڑا گہرا جذباتی تعلق ہے،اب تو ہاتھوں پر مہندی کا لگانا باقاعدہ ایک فن بن گیا ہے۔اس فن کی ماہر خواتین ہتھیلی پر نہایت نفاست سے بڑے نفیس اور دیدہ زیب نقش و نگار بناتی ہیں مہندی لگانے کے کچھ طریقے یہ بھی ہیں:
مہندی گولنے سے پہلے اسے باریک ململ میں چھان لیں،پھوسی اور موٹے ریشے باہر نکال دیں،پانچ لونگیں باریک پیس کر مہندی میں ڈالیں،پھر املی کے چھنے ہوئے رس سے مہندی کو گھولیں۔
مہندی نہ زیادہ گاڑھی ہوں نہ زیادہ پتلی۔اب باریک سلائی یا لکڑی کے تنکے سے ہاتھوں پر پھول پتیاں بنائیں۔جب مہندی سوکھنے لگے تو ایک لیموں رس پیالی میں نچوڑیں۔ایک چوتھائی چمچہ چینی اس رس میں گھولیں۔

(جاری ہے)

روئی کا پھاہا اس میں بھگو کر سوکھی مہندی پر لگائیں۔اس کے علاوہ اگر بھیگی ہوئی مہندی میں دو قطرے گری کے تیل کے ملالیں تو رنگ زیادہ شوخ ہوجائے گا۔

صدیوں سے برصغیر ہندوپاک کے لوگ حنا جیسے عرف عام میں مہندی کہا جاتا ہیں۔استعمال کرتے آرہے ہیں۔خواتین تو مہندی کو ہاتھوں اور پیروں کی آرائش کے لیے استعمال کرتی ہیں مگر مرد حضرات مہندی کو بطور دوا بیرونی طور پر استعمال کرتے ہیں۔کچھ خواتین اورحضرات مہندی کو بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں۔مہندی کے طبی خواص بھی ہیں اور آرائشی بھی۔
ہمارے گھروں میں مہندی صدیوں سے استعمال کی جارہی ہیں۔اگرچہ موجودہ فیشن کے دور میں کیمیکل محاولات کو آرائش و جمال میں ترجیح دی جاتی ہے،مگر حنا بندی کی اہمیت اپنی جگہ مسلم اور مستحکم ہے۔حنا بندی اپنی سحر آفرینی اور رعنائی و زیبائی میں ایک خاص اہمیت کی حامل ہے۔بیاہ شادیوں کے علاوہ حنا کو عیدین کے موقع پر یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ لوگ قربانی کے جانوروں کو بھی مہندی لگاتے ہیں۔مہندی ہماری روایتی تقریبات کا لازمی جزو وہی ہے اور بیاہ شادی کی تقریبات میں سہرا بندی کی طرح حنا بندی کو بھی ایک خصوصی رسم کی حیثیت حاصل ہے۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Mehndi Or Hath" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.