Mosam Garma Mein Baalon Kw Sawarne Ke Andaaz - Article No. 1835

Mosam Garma Mein Baalon Kw Sawarne Ke Andaaz

موسم گرما میں بالوں کو سوارنے کے انداز - تحریر نمبر 1835

موسم گرما میں بالوں کو سمیٹ کر اوپر کی جانب بندھنے والا جوڑا خواتین کا پسندیدہ اور آسان ترین ہیئر اسٹائل ہے

جمعرات 19 جولائی 2018

سجنا سورنا بھلا کسے پسند نہیں ہوتا، ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ نت نئے ہیئر اسٹائلز اور میک اپ کے جدید انداز اپنائیں اور منفرد نظر آئیں۔مگر موسم میں تبدیلی آتے ہی سارے ارادے دھرے کے دھرے رہ جاتے ہیں۔ گرمیوں کے موسم میں بالوں کی آرائش، زیبائش میں محتاط رویہ اختیار کرنا نہایت ضروری ہے کیوںکہ ہر انداز ہر موسم کے لیے موزوں نہیں ہوتا۔
سورج کی تپش بڑھتے ہی میک اپ کے استعمال میں بھی کمی کر دینا ہی بہتر ہے۔پاکستان کی نامور آرٹسٹ اور اسٹائلسٹ نبیلہ نے گرمیوں کی مناسبت سے چند آسان اور منفرد ہیئر اسٹائل اور ہیئر ٹرینڈ ز متعارف کروائے ہیں آپ بھی دیکھئے کہ کون سا زیادہ موزوں ہے۔ Knot On The Top موسم گرما میں بالوں کو سمیٹ کر اوپر کی جانب بندھنے والا جوڑا خواتین کا پسندیدہ اور آسان ترین ہیئر اسٹائل ہے۔

(جاری ہے)

اسے با سہولت بھی کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔نبیلہ کا کہنا ہے کہ اس قسم کا جوڑا بنانے کے لیے جوڑے کا صحیح جگہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اس جوڑے کو بناتے ہوئے دو پہلوﺅں پہ خاص طور پر دھیان دینے کی ضرورت ہے۔ ایک تو یہ کہ یہ مکمل طور پر پیچھے کی جانب چھپ نہ جائے اور دوسرا جگہ جگہ سے بال نکلنے نہ پائیں اور نہ ہی یہ ڈھیلا پڑے۔ اس جوڑے کو آپ دو طریقے سے بنا سکتی ہیں۔
ایک طریقہ تو تمام بالوں کو سر کے اوپر جمع کر کے اسے ہیئر ٹائی یا جوڑے کی پن کی مدد سے باندھنا ہے اور دوسرا آدھے بالوں کو Rat Tail Comb کی مدد سے دھیان سے مانگ نکال کر اوپر کی جانب جوڑا بنا لیں اور باقی بال کھلے رہنے دیں۔ اس انداز کے جوڑے میں مناسب زاویئے اور صحیح انداز سے مانگ کا نکلنا بہت ضروری ہے کیوںکہ آپ اسے میسی بن کی طرح نہیں بنا سکتیں۔
البتہ پورے بالوں کے جوڑے میں یہ آپ پہ منحصر ہے کہ آپ اسے سلیقے سے بنانا چاہتی ہیں یا میسی لک دینا چاہتی ہیں۔ نبیلہ کا ماننا ہے کہ Haly Top Knot بنانے کے لیے آپ کو زاویئے کا پتہ ہونا لازم ہے۔ البتہ مسلسل مشق کرنے سے آپ میں مہارت آجائے گی اور آپ کم سے کم وقت میں بھی یہ جوڑابا آسانی بنا لیں گی۔ پونی ٹیل گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی سب سے زیادہ اپنا یا جانے والا ہیئر اسٹائل پونی ٹیل ہے پھر چاہے ریمپ پر واک کرنے والی کوئی ماڈل ہو یا کسی تقریب یا تہوار کے لیے سجی سنوری کوئی خاتون یا لڑکی، پونی ٹیل بنانے کے بھی کئی منفرد انداز متعارف کروائے جا چکے ہیں۔
اگر آپ کو ویسی نفیس اور پیچیدہ انداز کی پونی ٹیل بنانا نہیں آتی تب بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ سادہ سی پونی کو بھی منفرد بنا سکتی ہیں۔آپ چاہیں تو پونی ٹیل کے تھوڑے سے حصے کی ایک چٹیا بنا کر اسے اپنے ہیئر ٹائی کے گرد لپیٹ کر بال پن کی مدد سے محفوظ کر لیں۔ اگر پھر بھی آپ سادہ پونی ٹیل بنانے کو ہی ترجیح دیتی ہیں تو کوشش کریں کہ سامنے سے ایک دو لٹیں چہرے کی جانب نکال لیں اس سے آپ کے ہیئر اسٹائل میں Soft لک آئے گا۔
Go-Wet تمام بالوں کو پیچھے کی جانب کر کے بنایا جانے والاwet لک ہیئر اسٹائل اگر صحیح انداز سے بنایا جائے تو خاصاگلیمرس لگتا ہے لیکن غلطی کی صورت میں یہی ہیئر اسٹائل آپ کی مجموعی جاذبیت کو متاثر بھی کر سکتا ہے۔ اس ہیئر اسٹائل کی تیاری کے دوران پروڈکٹ کا ضرورت سے زائد استعمال آپ کے بالوں کو حددرجہ چکنا کر دے گا جبکہ کم پروڈکٹ استعمال کرنے کی صورت میں ممکن ہے کہ یہ سیٹ نہ ہو پائیں اور بکھر جائیں۔ نبیلہ کے مطابق یہ ہیئر اسٹائل عام دونوں اور خصوصاََ گرمیوں کے لیے مثالی ہے کیونکہ اسے منظم رکھنا آسان ہے۔اس کی بدولت بال اڑکر چہرے پہ نہیں آتے اس ہیئر اسٹائل کے ساتھ مناسب انداز اور میانہ روی سے میک اپ کیا جائے تو یہ اسٹیٹمینٹ لگ ثابت ہوگا۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Mosam Garma Mein Baalon Kw Sawarne Ke Andaaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.