Narial Ka Tail Singhar Ka Khasusi Juz - Article No. 1558

Narial Ka Tail Singhar Ka Khasusi Juz

ناریل کا تیل سنگھار کا خصوصی جز - تحریر نمبر 1558

غیر فلڈشدہ ناریل کا تیل بہترین موئسچرائزر ہے خالص تیل جھریا صاف کرنا اور پھٹے ہونٹ درست کرتا ہے

ہفتہ 18 فروری 2017

ناریل کاتیل یوں تو زبردست خصوصیات کا حامل ہے لیکن اس تیل کا زیادہ تر استعمال کھانا پکانے میں کیا جاتا ہے یا پھر اس کی شفائی خصوصیات کے حوالے سے معلومات دستیاب ہیں لیکن بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ناریل کا تیل خوبصورتی میں اضافے کااہم ذریعہ بھی ہے ۔
یہ آپ کے جسم میں سلیولائٹ کم کرتا ہے ‘ ہارمونز کو متوازن بناتا ہے اور بالوں کی صحت کا توضامن ہے ہی تاہم ناریل کے تیل کی سنگھاری خصوصیات کی فہرست خاصی طویل ہے ‘ مثال کے طور پر غیر فلٹر شدہ ناریل کا تیل ایک بہترین موئسچرائزر ہے ۔
آپ گھانی سے نکلے تیل کو استعمال کریں ۔ جلد میں نمی آجائے گی اور جلد کو دھوپ سے پہنچنے والے نقصانات سے بھی افاقہ ہوگا ۔
ناریل کا تیل پھٹے ہونٹوں کے لیے بھی نہایت مفید ہے اور جھریاں بھی صاف کرتا ہے ۔

(جاری ہے)


حالیہ اسٹڈیز میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کاتیل چکنائی کو ختم کرتا ہے ہے ۔
آپ خالص ناریل کے تیل کومکھن کی طرح تو اس پر لگا کر بھی کھاسکتی ہے ۔


ناریل کے تیل میں ایسے فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں جو طبی خواص کے مالک ہیں ۔
اس کے علاوہ ناریل کا تیل خون کی شکر کو متوازن رکھتا ہے اور HDLیعنی اچھا کولیسٹرول بڑھاتا اور LDL (براکولیسٹرول ) گھٹاتا ہے ۔ بالوں کی صحت اور خوبصورتی کے لیے ناریل کا تیل برسوں سے استعمال ہورہا ہے ۔ یہ ایک بہترین کنڈیشنز ہے اور خراب بالوں کی صحت بہتر بنا کر انہیں ضروری پروٹین بھی فراہم کرتا ہے ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Narial Ka Tail Singhar Ka Khasusi Juz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.