Natural Face Whitening Cream - Article No. 1273

Natural Face Whitening Cream

نیچرل فیس وائٹننگ نائٹ کریم گھریلو نُسخہ - تحریر نمبر 1273

رات کے وقت کریم لگانے کا آپ کو یہ فائدہ ہے کہ اس وقت سورج کی شعاعیں نہیں ہوتی جس وجہ سے چہرے کی رنگت نکھارنے والے سیلز زیادہ آسانی اورزیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں ۔رات کے وقت جلد ان سیلز کی، ان مساموں کی مرمت کرتی ہے جو دن میں سورج کی شعاعوں یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوگئے ہوتے ہیں

بدھ 15 جولائی 2015

اجزاء:
دہی 3 چمچ
بادام 4 عدد
لیموں کا رس2چائے کے چمچ
شہد (خالص) 1 چائے کا چمچ
ہلدی1چٹکی
ترکیب اور طریقہ استعمال:
باداموں کو کسی بلینڈر یا گرائنڈر میں ڈال کر ان کا پاوٴڈر بنالیں۔ اگر بازار سے بادام کا پاوٴڈر مل جائے تو وہ بھی ٹھیک ہے ۔اب ہلدی، شہد، لیموں کا رس، اور دہی کو کسی برتن میں یک جان کر لیں اور اس میں بادام کا پاوٴڈر ڈال کر مکس کریں۔
آپ کی نائٹ کریم تیار ہے۔ اس کسی ڈبیا میں محفوظ کر لیں رات کے وقت اچھے سے چہرے کو دھولیں اور نائٹ کریم چہرے اور گردن پرلگائیں 15 سے 20 منٹ تک لگا رہنے پھر تازہ پانی سے چہرے کو دھو لیں۔ اگر ساری رات لگانا چاہیں تب بھی کوئی نقصان نہیں ہے۔ صبح کو اُٹھ کر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔ چہرہ دھونے کے لئے صابن کا استعمال ہرگز مت کریں۔

(جاری ہے)

چہرہ دھونے کے بعد کسی صاف کپڑے کے ساتھ نرم ہاتھوں سے چہرہ صاف کریں ۔

اس نائٹ کریم کا روزانہ استعمال کرنے سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جائیں گے اور آپ کے چہرے کی رنگت میں بھی نکھار پیدا ہوگا۔
یہ نائٹ کریم دن میں ہرگز استعمال نہ کریں۔ کیونکہ لیموں کارس سورج کی روشنی کے ساتھ عمل کر کے آپ کی جلد کو خراب کر سکتا ہے۔ اس نائٹ کریم کو کسی بند ڈبیامیں محفوظ کریں اور فریج میں رکھیں اور کریم کو سات دن کے اندر استعمال کریں۔
سات دن بعد نئی کریم بنا لیں۔
رات کے وقت کریم لگانے کا آپ کو یہ فائدہ ہے کہ اس وقت سورج کی شعاعیں نہیں ہوتی جس وجہ سے چہرے کی رنگت نکھارنے والے سیلز زیادہ آسانی اورزیادہ تیزی سے کام کرتے ہیں ۔رات کے وقت جلد ان سیلز کی، ان مساموں کی مرمت کرتی ہے جو دن میں سورج کی شعاعوں یا کسی اور وجہ سے تباہ ہوگئے ہوتے ہیں۔اس لیے جب رات کو کریم لگائی جاتی ہے توجلد زیادہ آسانی سے کریم کو اپنے اندر جذب کر لیتی ہے اورخراب جلد کی بہتر مرمت ہو پاتی ہے۔

اگر لیموں کی وجہ سے چہرے پر جلن ہو اس کی مقدار کم کر دیں۔آئلی سکن والوں کو یہ کریم بالکل کوئی پرابلم نہیں دے گی بے فکر ہو کر استعمال کریں۔جو بادام استعمال کرنے ہیں اْن کا چھلکا اْتار لیں۔
(پہلے بھگو کر چھلکا اْتاریں پھر ایک دو گھنٹے تک خشک ہوجائیں تو گرائنڈ کر کے پاوڈر بنا لیں۔)

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Natural Face Whitening Cream" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.