Qudarti Tips Se Apnay Chehray Ki Jhurion Ko Door Karain - Article No. 1393

Qudarti Tips Se Apnay Chehray Ki Jhurion Ko Door Karain

قدرتی ٹپس سے اپنے چہرے کی جھریوں کو دور کریں - تحریر نمبر 1393

یوں تو سردیوں کے موسم کے آتے ہی ہر طرح کی جلد مسائل کا شکار ہو جاتی ہے۔ مگر خاص طور پر خشک جلد والوں کی تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔

پیر 25 جنوری 2016

یوں تو سردیوں کے موسم کے آتے ہی ہر طرح کی جلد مسائل کا شکار ہو جاتی ہے۔ مگر خاص طور پر خشک جلد والوں کی تو زندگی اجیرن ہو جاتی ہے۔ جلد پر کھینچاوٴ پیدا ہو جاتا ہے۔ اور چہرہ ،ایڑیاں وغیرہ پھٹنے لگتی ہیں۔ جن کو دور کرنے کے لئے خواتین مختلف قسم کی کریموں کا استعمال کرتی ہیں۔ لیکن اس طرح کی کریموں سے آپ کو وقتی آرام تو آجاتا ہے اور چہرے پر بھی نرمی اور نمی آجاتی ہے۔
لیکن کچھ دیر کے بعد خشک ہوا کے اثر سے دوبارہ خشکی ہو جاتی ہے ، جو بعض اوقات بڑی جھنجلاہٹ کا باعث بنتی ہے۔
جلد میں کھنچاوٴ مستقل رہے تو یہ ہی آگے جا کر جھریوں کا باعث بنتا ہے۔ جس سے خواتین کے چہرے پر اپنی عمر سے زیادہ کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔ یوں تو یہ جھریاں پانی کی کمی کے علاوہ زیادہ غور و فکر اور سورج کی براہ راست تپش سے بھی پڑ جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

مگر اس کے ساتھ اگر خشک جلد بھی ہو تو جھریوں کا اندیشہ بہت بڑھ جاتا ہے۔
جھریوں اورخشک جلد والی خواتین کے لیے :
چند عمومی ہدایات۔۔۔
# یاد رکھیے سردی کے موسم میں بار بار صابن کا استعمال اچھا نہیں۔نہانے اور خاص طور پر منہ دھونے کے لیے سردیوں میں صابن کی بجائے خاص طور پر سردیوں کے لیے بنا صابن استعمال کریں۔
#نہانے سے پہلے اگر زیتون کا تیل لے کر ہلکا مساج کر لیا جائے تو جسم ملائم رہتا ہے۔
نہانے کے بعد آپ چند قطرے زیتون کے تیل کے گلاب کے عرق میں ملا کر سارے جسم پر مل لیں تو انشاء اللہ خشکی نہیں رہے گی۔
#ہمیں سرد موسم میں پیاس کم لگتی ہے ، اس لیے غیر محسوس طریقے سے ہمارا پانی پینے کا تناسب خاصا کم ہو جاتا ہے۔ یہ بھی خشکی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس موسم میں کم از کم دن بھر میں پانچ گلاس پانی تو ضرور پئیں۔
کچھ فائدہ مند ٹوٹکے:
#پکا ہوا پپیتا اور ایلوویرا کا جیل ایک ایک چمچ لے کر دونوں کو میش کر کے صاف چہرے پر روزانہ لگائیں اور بیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ، ڈھیلی جلد اور جھریوں کے لیے نہایت آزمودہ ہے۔

#ایلو ویرا جیل اور روغنِ بادام برابر لے کر رات کو لگا کر سو جائیں، اور صبح پانی سے دھو لیں۔جلد نرم و ملائم ہو جائے گی۔
#ماسک کے طور پر ایک انڈے کی زردی ، خشک دودھ ایک چمچ ، شہد ایک چمچ ملا کر چہرے پر لگائیں ۔آدھے گھنٹہ بعد منہ دھو لیں۔یہ ماسک چہرے کی تازگی کے لیے بہترین ہے۔
#دودھ کی بالائی بھی اس موسم میں ہونٹوں اور چہرے کی خشکی کے لیے اچھی چیز ہے۔
دن میں دو تین بار بالائی ہونٹوں پر لگانے سے ہونٹ گلابی اور نرم رہتے ہیں۔ اسی طرح بالائی چہرے پر کچھ دیر لگانے سے بھی خشک جلد صاف اور چمک دار ہو جاتی ہے۔
#چہرے پر تازگی لانے کے لیے موسم کے پھلوں سے بھی بہت زیادہ مدد لی جاسکتی ہے۔ ان خواتین کے لیے جنہیں صرف گوری رنگت کا شوق ہے ان کے لیے ایک بے حد مفید اور آزمودہ شربت جسے پورا سیزن پینے سے زبردست نتیجہ سامنے آتا ہے۔
اشیاء :
انار ایک عدد، سیب ایک عدد،شہد دو چمچ ، آدھے لیموں کا رس ، گاجر دو عدد، پودینہ چند پتے۔
انار ،سیب اور گاجر کا جوس نکال کر شہد، لیموں اور پودینہ کو ملائیں اور روز ایک گلاس پینے سے رنگت میں واضح فرق محسوس کریں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Qudarti Tips Se Apnay Chehray Ki Jhurion Ko Door Karain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.