Sardion Main Chikni Jild Ki Hifazat Kay - Article No. 1540

Sardion Main Chikni Jild Ki Hifazat Kay

سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے - تحریر نمبر 1540

7 آسان طریقے

پیر 28 نومبر 2016

چکنی جلد والے افراد کے چہرے پر جگہ جگہ چکناہٹ جمع ہوجانے کی وجہ سے نشانات بننا شروع ہوجاتے ہیں جن میں اکثر خارش بھی محسوس ہونے لگتی ہے ۔ غدودوں کی حد سے زیادہ سرگرمی کی وجہ سے جلد کی سطح پر چکناہٹ پھیل جاتی ہے ، اس کے باعث کیل ، مہاسے ، بلیک ہیڈز اور داغ دھبے بھی جلد کو بدنما بنا دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چکنی جلد کی حفاظت کرنا مشکل کام سمجھا جاتا ہے ۔
عام طور پر لوگ ایسا سوچتے ہیں کہ سردیوں میں چکنی جلد کو دیکھ بھال ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ سردیوں کی ہوائیں جلد سے اضافی تیل سکھا دیتی ہیں۔ یہ بات درست نہیں ۔ سردیاں ہوں یاگرمیاں چکنی جلد کا خیال رکھنا ہرموسم میں ضروری ہے ۔ سردیوں میں زیادہ گرم پانی سے نہانا اضافی چکناہٹ کے ساتھ ساتھ جلد سے ضروری نمی بھی کھینچ لیتا ہے جلد خشک ہونے لگتی ہے تو اس کے لیے جسم مزید تیل پیداکرتا ہے جس سے چکنی جلد کی حالت مزید بگڑ جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

سردیوں میں ان سات باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی جلد کو شاداب اور چمکدار رکھ سکتی ہیں۔
سہی موائسچرائزر کااستعمال :
سردیوں میں بھی آئل فری موائسچرائزرکااستعمال جاری رکھیں ۔ایسی جلد کے لیے کئی اقسام کے موائسچرائزرزمارکیٹ میں دستیاب ہیں جیسے کے واٹر بیسڈیا جیل والے موائسچرائزرز۔ کوشش کریں کہ ایسا موائسچرائزر استعمال کریں جس میں وٹامن ای موجود ہو۔
جلد میں چکنائی کی مقدار اعتدال میں رکھنے کے لیے ہر بارمنہ دھونے کے بعد موائسچرائزر کااستعمال ضروری ہے۔
جلد کو ایکسفولیئٹ کریں :
جلد کی صحت کے لیے ایکسفولیئشن بے حداہم ہے۔ اس مقصد کے لیے جلد کا کسی دانے دارکریم یالوشن سے مساج کیاجاتا ہے جس سے جلد کی مردار تہہ چھلکے کی طرح اتر جاتی ہے۔ یہ عمل جلد کی صفائی اوراس میں کسی بھی قسم کے فنگس یاجراثیم پیداہونے سے روکنے کے لیے ضروری ہے ۔
وٹامن ای سے بھرپور ایکسفولیئٹنگ جیل استعمال کریں۔ سردیوں میں ا س کا ہفتے میں دوبار استعمال کافی ہے ۔
پیٹرولیم جیل سے اجتناب :
ہونٹوں یا جلد پر پیٹرولیم جیل استعمال نہ کریں۔ اگر ہونٹ پھٹنے لگیں تو کوئی میڈیکیٹڈ یاہربل لپ بام استعمال کریں۔
ٹی ٹری آئل کااستعمال :
سردیوں میں نہانے کے لیے گرم پانی کااستعمال کیاجاتا ہے ۔
اگر پانی ٹی ٹری آئل کے چند قطرے شامل کرلیے جائیں تو وہ جسم سے ضروری نمی کھونے نہیں دیتے ۔ اس کے استعمال سے جلد نرم وملائم رہتی ہے اور چکنی نہیں ہوتی ۔
زیادہ پانی کااستعمال :
سردیوں میں پانی کااستعمال بڑھادیں۔ پانی جسم سے فاضل مادہ اور جلد میں موجود جراثیم اور گندگی کو خارج کردیتا ہے جو جلد کو چکنایااس پر ایکنی ہونے کے باعث بنتے ہیں ۔

آئل فری میک اپ لیں :
ہمیشہ ایسا فاونڈیشن خریدیں جوواٹر بیسڈ یاآئل فری ہو۔ سردیوں کے لیے فاؤنڈیشن یا توکریم فارم میں لیں یالیکویڈ میں۔ ایسے میک اپ کاسامان جس میں قدرتی تیل ہوچکنی جلد والوں کے لیے سہی نہیں۔ میٹ میک اپ چکنی جلد کے اچھا بھی ہے اور زیادہ دیر تک برقرار بھی رہتا ہے ۔
جلد کی باقاعدگی سے صفائی ضروری :
جلد کی تمام ضروریات پوری کرنے لیے باقاعدگی سے کلینزنگ ، ٹوننگ اور موائسچرائزنگ کرنا ضروری ہے ۔
کلینزنگ ملک کی جگہ واٹر بیسڈ کلینرز ٹنورز استعمال کریں۔ ان طریقوں کو اپننانے کے علاوہ سردیوں میں چکنی جلد کی حفاظت کے لیے مناسب نیند ، متوازن غذا، ورزش اور وٹامن سپلیمنٹ کاباقاعدگی سے استعمال بھی بے حد مفید ہے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Sardion Main Chikni Jild Ki Hifazat Kay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.