Sheding Or Face K Khadokhal - Article No. 1609

Sheding Or Face K Khadokhal

شیڈنگ اور چہرے کے خدوخال - تحریر نمبر 1609

فاؤنڈیشن کے بعد چہرے کی شیڈنگ(Shading) کی باری آتی ہے،میک اپ کرنا بھی ایک فن ہے

جمعہ 15 ستمبر 2017

شیڈنگ اور چہرے کے خدوخال۔
فاؤنڈیشن کے بعد چہرے کی شیڈنگ(Shading) کی باری آتی ہے،میک اپ کرنا بھی ایک فن ہے،جسے سیکھنے کے لیے چہرے کی شیڈنگ کی تکنیک جان لینا ضروری ہے،شیڈنگ سے چہرے کے خدوخال کو بدلا جاسکتا ہے۔شیڈنگ کو کاسمیٹک سرجری بھی کہا جاسکتا ہے یعنی چہرہ اگر چھوٹا اور چوڑا ہے تو اس کے دونوں طرف شیڈنگ کرکے اسے لمبا کیا جاسکتا ہے، ٹھوڑی اگر قدرے بھاری ہے تو گردن اور جبڑے کے نچلے حصے پر شیڈنگ کرکے اس کے بھاری پن کو دور کیا جاسکتا ہے۔
شیڈنگ کے لیے کاسمیٹکس کمپنیوں نے مختلف مصنوعات مختلف ناموں سے تیار کی ہیں،جب کہ اس مقصد کے لیے بلش آن یا بلش اپ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے،لیکن یہ یاد رہے کہ بلش آن کا شیڈفاؤنڈیشن سے تین چار گنا گہرا ہونا چاہیے،اور شیڈنگ اس طرح کرنی چاہیے کہ فاؤنڈیشن اور باش آن کے درمیان کوئی خط امتیاز نہ رہے،شیڈنگ عام طور پر چہرے کے مندرجہ ذیل حصوں میں کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)


جبڑا: جبڑے کا بھاری پن چہرے کی دلکشی پر بڑی بری طرح اثر انداز ہوتا ہے۔اس لیے جبڑے کی شیڈنگ سے چہرے پر بیضوری اثر ڈالا جا سکتا ہے،شیڈنگ دونوں جبڑوں کے دو یاتین اِنچ نیچے تک کریں۔اس کے بعد انگلی پر تھوڑی سی فاؤنڈیشن لگائیں اور شیڈنگ کے سرسوں پر ملیں تاکہ کوئی واضح لکیر نظر نہ آئے۔
ناک:چپٹی ناک چہرے پر بہت بری لگتی ہے،ناک کے نقوش پلاسٹک سرجری ہی سے بدلے جاسکتے ہیں،مگر آپ شیڈنگ کرکے کاسمیٹک سرجری سے چپٹی ناک بھی بدل سکتی ہیں،چپٹی ناک کے درمیان کی ہڈی کے دونوں طرف شیڈنگ کریں تو ناک کی ہڈی ابھری ہوئی معلوم ہوگی،جس سے ناک ستواں نظر آئے گی،ناک کی شیڈنگ کرکے روئی کے ایک ٹکرے کو ذرا گیلا کرلیں،اور شیڈنگ کے سروں کو آہستہ آہستہ صاف کریں تاکہ مصنوعی پن کا احساس نہ ہو۔
اگر آپ کی ناک چپٹی نہیں مگر اس کی پھولگی موٹی ہے تو آپ شیڈنگ انتھوں کے اوپر کریں۔اس سے ناک کی پھولگی کا بھاری پن ختم ہوجائے گا،لیکن اگر ناک کچھ لمبی اور نوکیلی ہے تو ناک کی ہڈی کے اوپر دونوں شیڈنگ کریں،
ٹھوڑی: اگرآپ کی ٹھوڑی بہت نمایاں ہے تو پوری ٹھوڑی پر شیڈنگ کریں اور برش کو ٹھوڑی کے نیچے تک لے جائیں،شیڈنگ سے دوہری ٹھوڑی بھی کم کی جاسکتی ہے،دوہری ٹھوڑی کی شیڈنگ ٹھوڑی کے نیچے سے شروع کرکے گردن کی طرف لے جائیں۔

ماتھا اور کنپٹیاں: بعض عورتوں کا ماتھا بہت اونچا ہوتا ہے،اور کنپٹیوں کی ہڈی بھی اُبھری ہوتی ہیں شیڈنگ سے یہ دونوں خامیاں دور کی جاسکتی ہیں۔بالوں کی شیڈنگ اس طرح کریں کہ وہ بالوں کے خط میں اچھی طرح مدغم ہوجائے تاکہ مصنوعی میک اپ کا احساس نہ ہو۔
منہ: مسکرانے سے ناک اور منہ کے درمیانی حصے میں لکیریں پیدا ہوجاتی ہیں،اگر آپ کے چہرے کے اس حصے پر گوشت زیادہ ہے تو اس کی بھی شیڈنگ کریں مگر شیڈنگ کے سرے کو فاؤنڈیشن کے ساتھ ملانا نہ بھولیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Sheding Or Face K Khadokhal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.