Surahi Dar Gardan Tawajoh Chahti Hai - Article No. 1566

Surahi Dar Gardan Tawajoh Chahti Hai

صراحی دار گردن توجہ چاہتی ہے - تحریر نمبر 1566

گردن کی ورزش ، مساج کلینزنگ اور میک اپ کیسے ہوگا

بدھ 15 مارچ 2017

نمی برقرار نہیں رہتی :
اگر آپ ماہرانہ انداز میں کلینزنگ نہیں کرپاتیں تو گردن سیاہ پڑ سکتی ہے اور نمی کوبرقرار رکھنے والی تہہ بہت کمزور ہوجائے گی ۔
یہ دھوپ کے اثرات متاثر ہوتی ہے :
صرف چہرہ ہی دھوپ کے مضراثرات قبول نہیں کرتا بلکہ سورج کی الٹروائلٹ شعاعیں بھی گردن کی رنگت اور جلد کی مضبوطی کو محسوس کرتی ہیں گردن کی جلد کی پرتیں باریک ہوتی ہیں اس لئے وہ جلد کی نمی کو بخارات سے نہیں روک پاتیں ۔
ذیل میں چند اہم احتیاطی تدابیر درج کی جارہی ہیں تاکہ آپ اپنی گردن کی مکمل نگہداشت کرسکیں ۔
گردن پر غیر ضروری پرفیوم نہ چھڑکیں ۔ خوشبو لگانی ہے تو ہلکی سی لگائیں ۔ کھردرے زیوری یا نوکدار نیکلس نہ پہنے جائیں ۔ اگر آپ مستقل چین پہنے رہتی ہیں تو گردن کے علاوہ چین کی نمی صفائی کریں ۔

(جاری ہے)

زیادہ بھاری زیورات اور ملبوسات پہننے سے گریز کریں ۔


زیتون کے تیل سے مساج کیاجائے تو قبل ازوقت جھریاں نہیں پڑتیں جلد میں قدرتی نمی قائم رہتی ہے جلد کی رنگت سنورتی ہے ۔
چہرے پر بلیج کرتے وقت گردن کو نہ بھولیں تاکہ چہرے اور گردن کی جلد میں نمایاں فرق محسوس نہ ہو ۔ پھرجب کبھی فاؤنڈیشن لگائی جائے تو بھی گردن کا حصہ نظرانداز نہ کیاجائے ورنہ میک اپ ادھورا رہے گا اور گردن کی رنگت آپ کی لاپرواہی کی داستان سنائے گی ۔

گردن کی کلینزنگ دودھ اور دہی کو باہم ملاکرکریں ۔ جو کے آٹے اور بکری کے دودھ کو ملاکرکچھ دیر رکھ دیا جائے اور پھر چہرے اور گردن پرلگائیں یہ ماسک میل اتادے گا اور رنگ بھی نکھار دے گا۔
دودھ اور دہی موجود نہ ہو اور پھلوں کے چھلکے ہوں تو انہیں بھی گردن پر مل کر کچھ دیر رکھا جائے تو بدنما نشانات جاتے رہتے ہیں ۔
اسکرب کے طور پر خشخاش دودھ میں بھگو کرپیس لیں اور اس طرح بھی میل اترتا ہے دہی اور بیسن کو ملا کر بھی گردن پر لیپ کیاجاتا ہے اس طرح بھی گردن کی صفائی بہترین ہوتی ہے ۔

تیل کا مساج :
گردن پر ناریل زیتون ، سرسوں یابادام کوئی بھی تیل دائروں کی شکل میں لگائیں اور کیلے کے چھلکوں سے مساج کریں ایک مہینے میں 3مرتبہ بھی مساج کرلیاجائے تو مفید رہتا ہے ۔ مساج سے گردن پر لکیریں نہیں پڑتیں ۔
گردن کی ورزش :
گردن کے عضلات کو مضبوط بنانے کے لئے آسان ورزشیں کی جاسکتی ہیں ۔ دونوں ہاتھوں کو مضبوطی سے سرکی پشت پر باندھیں اور گردن کو پیچھے کی جانب موڑیں کچھ سیکنڈ ایسی حالت میں رہیں پھر گردن سیدھی کرلیں ۔
یہ عمل 5 سے 30 بار (پانچ سے تیس بار ) کیا جاسکتا ہے ۔
بستر پر اس طرح لیٹیں کہ سر نیچے لٹک جائے اب سر کو اوپر کی طرف اٹھائیں گردن اور جسم کی سطح تک آجائے یہاں تک کہ اپنی ٹھوری سینے سے لگانے کی کوشش کریں ۔ مشق کرنے سے گردن کی لچک اور خوبصورتی میں اضافہ ممکن ہے ۔
گردن کا میک اپ کیسے ہوگا :
اگر گردن موٹی ہے تو سامنے کے رخ پر ڈارک کلر کاہائی لائٹر لگائیے اور گردن کے درمیان خوراک کی نالی پر ہلکے رنگ کا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔
لمبی گردن کے لئے درمیان میں ڈارک کلرکا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔
اگر گردن چھوٹی ہے تو دونوں طرف سامنے کے رخ پر اور درمیان میں بھی ہلکے رنگ کا ہائی لائٹر استعمال ہوگا ۔

Browse More Women Beauty - Khoobsurti

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Surahi Dar Gardan Tawajoh Chahti Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.