Threading - Article No. 1559

تھریڈنگ - تحریر نمبر 1559

بال صاف کرنے کا مفید طریقہ

بدھ 22 فروری 2017

بھنوؤں کو کمان دار بنانے کے لیے مشرق وسطی اور ایشیاء میں صدیوں سے تھریڈنگ کا استعمال کیا جارہا ہے
چہرے اور بازؤں کے بالوں کی صفائی اوربھنوؤں کو کمان دار بنانے کیلئے مشرق وسطی اور ایشیاء میں صدیوں سے تھریڈنگ کااستعمال ہورہا ہے ۔ اس کی افادیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اب مغرب بھی اس سے استفادہ کررہا ہے ۔ اچھی بھویں بنوانے کیلئے دھاگوں اور انگلیوں پر مبنی اس انداز کو بال صاف کرنے کا سب سے بہترین اور مفید طریقہ کہاجائے تو غلط نہ ہوگا ۔
تھریڈنگ بال صاف کرنے کے دوسرے طریقوں سے منفرد ہے مثلاََ تھریڈنگ نے ویکسنگ اور ٹوئزرنگ کومات دیدی ہے کیونکہ بھوئیں بنانے کیلئے ایک ایک بال کونکالنا ہوتا ہے یوں تھریڈنگ کرنے والے کا پورا کنٹرول قائم رہتا ہے اور بھنوؤں کی خوبصورت شیپ اُبھر کر سامنے آجاتی ہے ۔

(جاری ہے)


ویکسنگ بالوں کے زیادہ سے زیادہ حصے کو ایک دم کھینچ کرباہر نکالتی ہے ۔

یہ طریقہ خاصا خطرناک ہوتا ہے خاص طور پر ان بالوں کے لیے جنہیں نکالنا غیر ضروری ہوتا ہے ۔ ایسی صورت میں تھریڈنگ بال نکالنے کا زیادہ بہتر طریقہ کہی جاسکتی ہے ۔
ویکسنگ اگر توجہ سے نہ کی جائے تو جلد کی اوپری سطح زخمی ہوسکتی ہے ۔ خاص طور پر چہرے کے لیے یہ زخم نقصاندہ بھی ہوسکتا ہے ۔ جبکہ اس کے مقابلے میں تھریڈنگ محفوظ تیکنیک ہے ۔ ویکسنگ کے لیے بالوں کا مخصوص لمبائی تک بڑھنا ضروری ہے جبکہ تھریڈنگ میں چھوٹے سے چھوٹے بال کو بھی بآسانی نکالا جاسکتا ہے ۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Threading" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.