Zeereen Bazu Jild Ki Siyah Rangat Se Nijat Hasil Kareen - Article No. 1116

Zeereen Bazu Jild Ki Siyah Rangat Se Nijat Hasil Kareen

زیریں بازو جلد کی سیاہ رنگت سے نجات حاصل کریں! - تحریر نمبر 1116

زیریں بازو جلد کی سیاہ رنگت بہتر بنانے کیلئے خصوصی اہتمام اور گھریلو نسخہ جات آپ کی موٴثر معاونت کرسکتے ہیں مصنوعی ریشوں سے تیار شدہ کپڑے جب مستقل جلد کی ساتھ رگڑ کھاتے رہتے ہیں تو جلد پر کھجلی اور خارش کا سبب بنتے ہیں اور متواتر طویل عرصے تک اس عمل سے وہاں کی جلد بدرنگی خارش زدہ اور سیاہی مائل ہوجاتی ہے

پیر 27 اکتوبر 2014

ریحانہ عرفان:
خواتین جو جدید فیشن کے ملبوسات زیب تن کرنا چاہتی ہیں‘ سلیو لیس بلاؤز‘ ٹاپس اور جدید انداز کے ملبوسات پہن کر تقریبات میں شریک ہو کر ہ سو اپنے حسن کے جلوے بکھیر دینا چاہتی ہیں لیکن ایسے میں بازو کے نیچے والے حصے یا زیریں بغل کی گہری رنگت انہیں شرمندگی و خفت سے دو چار کردیتی ہے اور اگر اس کے ساتھ ساتھ زائد پسینے کا اخراج‘ ناگوار بو‘ سوزش و خارش جیسی صورتحال کا سامنا بھی کرنا پڑے تو صورتحال مزید گھمبیر ہوجاتی ہے۔

دل چاہنے لگتا ہے کہ کوئی جادو کے زور سے زیریں بغل کی اس گہر ہوتی رنگت کو آپ کے جسم کے باقی حصوں کی طرح خوبصورت رنگت کا حامل بنادے یا کم از کم اس گہری ہوتی رنگت کو قدرے ہلکی رنگت میں تبدیل کردے ۔ بازو کے نیچے زیریں بغل کی گہری رنگت کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

ان میں سے چند درج ذیل ہیں۔
وجوہات:
جب ہم بہت زیادہ فٹنگ والے چست بلاؤز‘ ٹاپس یا ٹی شرٹس پہنتے ہیں تو یہ مستقل جلد کے ساتھ رگڑ کھاتی رہتی ہیں اور اس رگڑ کی وجہ سے زیریں بازو جلد کی رنگت گہری ہوجاتی ہے۔

بہت زیادہ پسینے کا اخراج ایک اور وجہ ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے زیریں بازو کی صفائی کی عادی نہیں ہیں اور غسل کرتے ہوئے جس کے اس حصے کو نظر انداز کردیتی ہیں تو جس کا یہ حصہ انفیکشن زدہ ہو کر جلد کی رنگت گہری ہونے کا سبب بنتا ہے۔ زیریں بازو جلد کے مردہ خلیات کے اوپر شیونگ اور ویسنگ کا عمل بھی مسئلے کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے لیکن سب سے عام اور اہم وجہ کیمیکلز‘ الکحل اور تیز خوشبو کے حامل ڈیوڈ رنٹس کا بے تحاشا اور غیر ضروری استعمال ہے جنہیں ہم ان کے مضر اثرات جانے بغیر استعمال کرتے ہیں۔

ایک بہت ہی عام قسم کا بیکٹیریا زیریں بغل میں ہونے والے انفیکشن‘ جلدکی گہر رنگت اور ناگوار بو کا سبب ہوتا ہے۔ جسے کہتے ہیں یہ طفیلی جراثیم تقریباََ 3مائکرون جتنی لمبائی پر مشتمل نا نظر آنے والے بیکٹیریا ہیں جو کہ مختلف بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ بیکٹیریا کی یہ قسم عام طور پرزیریں بازو اور جانگھ میں پائی جاتی ہے اور پسینے اور سیبم کے اخراج کو تحریک دیتی ہے جس کے نتیجے میں ناپسندیدہ بو خارج کرنے والے عناصر تشکیل پاتے ہیں اور جس سے ناگوار بو آنے لگتی ہے۔
یہی بیکٹیریا جب طویل عرصے تک جلد پر موجود رہتے ہیں تو عفونت اور جلد کی رنگت کو سیاہ کرنے کا سبب بنتے ہیں۔
زیریں بازو جلد کی سیاہ رنگت کا ایک سبب آپ کے پہننے والے کپڑے بھی ہوتے ہیں۔ جلد کی گہری ہوتی ہوئی رنگت کا انحصار اس پر بھی ہوتا ہے کہ آپ پہننے کیلئے کس قسم کے کپڑے کا انتخاب کرتی ہیں بہت زیادہ رف اور کھردرا کپڑ اخصوصا جسے مصنوعی ریشوں سے تیار کیا گیا ہو ایسے کپڑے جب مستقل جلد کے ساتھ رگڑ ھاتے رہتے ہیں تو جلد پر کھجلی اور خارش کا سبب بنتے ہیں جسے عام طور پر ناقابل توجہ سمجھتے ہوئے نظر انداز کردیتے ہیں۔
کپڑے کے ساتھ مستقل رگڑ کھانے کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد بازو کے نیچے جلد کے اس حصے کی رنگت سیاہ پڑنے لگتی ہے۔ جب بھی آپ اپنے بازع کو حرکت دیتی ہیں آپ کی شرٹ اور جلد ایک دوسرے کے ساتھ رگڑ کھاتے ہیں۔
طویل عرصے متواتر یہ عمل جلد کی سیاہ رنگت کا سبب بنتا ہے۔ کپڑے کے ساتھ مستقل رگڑ کھانے کی وجہ سے وہاں کی جلد مستقل طور پر بے رنگ ہوجاتی ہے اور آہستہ آہستہ بدرنگی کا شکار ہوتی ہوئی جلد سیاہ پڑجاتی ہے۔

زائد وزن کے مسئلے سے دو چار افراد اس مسئلے کا زیادہ شکار بنتے ہیں۔اگر آپ اس مسئلے کو ل کرنا چاہتی ہیں اور جلدکی بدرنگی کو ختم کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے آپ کو کپڑے کی اس رگڑ سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔ یہاں ہم زیریں بغل جلد کی سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کے لئے چند آسان گھریلو و آزمودہ نسخے بتارہے ہیں۔ انہیں آزمائیں آپ یقیناََ اس مسئلے سے نجات حاصل کرلیں گی۔

گھریلو نسخے!
جب بھی آپ غسل کریں‘ غسل کرنے کے بعد زیریں باز و بغل کے حصے کو اچھی طرح خشک کرلیں اور اس پر ہلکا سا پاوٴڈرر کا چھڑکاؤ کریں۔ آپ ٹیلکم پاوٴڈر استعمال کریں یا کسی قسم کا اینٹی بیکٹیریل پاؤڈر بھی استعمال کرسکتی ہیں۔ آپ اسے دن میں 1-2دفعہ استعمال کرسکتی ہیں۔
ایک لیموں لے کر اسکے سلائس کاٹ لیں۔
ایک سلائس کا ٹکڑا لے کر اپنے زیریں بغل والے حصے پر ملیں۔ ڈیوڈرنٹس کے متبادل کے طور پرپھٹکری کا پاؤڈر استعمال کریں۔ شاور لینے کے بعد بازو کے نچلے حصے پر بیکنگ سوڈا چھڑک دیں۔
زیریں بازو سیاہ رنگت کا ہلکا کرنے کیلئے وٹامن Eآئل کا استعمال بھی کیا جاسکتا ہے۔ کوکونٹ آئل سے زیریں بغل والے حصے وک صاف کریں۔ اس سے بھی جلد کی رنگت بہتر ہوجاتی ہے۔

1چائے کا چمچہ لیموں کا رس 1چائے کا چمچہ کھیرے کا رس لے کر اس میں چٹکی بھر ہلدی پاؤڈر ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اس پیسٹ کو زیریں بغل والے حصے پر لگائیں 20منٹ کے بعد نارمل پانی سے دھولیں۔ زیریں بغل کی سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کیلئے بہت موٴثر گھریلو نسخہ ہے۔ ہفتے میں 3-4مرتبہ اس پیسٹ کا استعمال بہتر نتائج دیتا ہے۔
لیموں کا رس تیزابی خاصیت کا حامل ہونے کی وجہ سے جسم سے زائد پسینے کے اخراج اور جلد پر موجود تیل اور جراثیم سے نجات حاصل کرنے میں آپ کی معاونت کرے گا۔
لیموں کی تیزابی خصوصیات جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات اور جلد کی اوپر ی مردہ تہہ کو ختم کردیں گی اس طرح سے اوپری سیاہ رنگت کے خاتمے کے بعد زیریں بازو کی جلد کی رنگت بہتر ہوجائے گی۔
یہ پیسٹ نہ صرف جلد کی رنگت کو بہتر بنائے گا بلکہ جسم سے آتی ہوئی ناگوار بو کا خاتمہ بھی کردے گا۔ اس پیسٹ میں شامل کھیرے کا رس کارش و سوزش سے متاثرہ جلد کو تسکین فراہم کرے گا۔
جلد کے ہلکے پھلکے مسائل کیلئے ہلدی ایک موٴثر نبات کے طور پر جانی جاتی ہے۔ ہلدی میں موجود مانع تکسید خصوصیات جلد کی بے رنگی دور کرنے میں معاونت کرتی ہیں۔
ایک کھانے کا چمچہ دہی‘ 1چائے کا چمچہ بیسن‘ 1چٹکی ہلدی اور 1کھانے کا چمچہ دودھ ملا کر پیسٹ تیار کرلیں۔ اس پیسٹ کو بازو کے نچلے حصے پر لگائیں۔ پیسٹ خشک ہوجائے تو ٹھنڈے پانی سے دھوکر صاف کرلیں۔

صندل پاؤڈر میں عرقِ گلاب شامل کر کے پیسٹ تیار کریں۔ اس پیسٹ کو زیریں بازو والے حصے پر استعمال کریں۔ جلد کی بے رنگی کو دور کرنے کیلئے دہی بہت موٴثر طور پر کام دکھاتا ہے۔ اس میں شامل وٹامنز اور شحمی ترشے جلد کی بے رنگی دور کرنے میں معاونت کرتے ہیں اور جلد کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کردیتے ہیں۔ (یاد رہے کہ اس مقصد کیلئے بازار کا پیک شدہ دہی استعمال نہ کریں بلکہ گھر پر تیار کیا گیا دہی استعمال کریں)
صندل پاؤڈر اور عرقِ گلاب کا پیسٹ سوزش جلد کو سکون و آرام کا احساس فراہم کرتا ہے اور جلد پر مستقل رگڑ سے ہوجانے والی بے رنگی کو کم کردیتا ہے۔

آپ اپنی زیریں بازو جلدکی سیاہ رنگت کی تروتازگی و شادابی بحال کرنے کیلئے گھر پر خود بھی ایک حیرت انگیز کریم تیار کرسکتی ہیں۔ ایک بوتل میں 2کھانے کے چمچے پانی ڈالیں۔ اس میں زیتوں کا تیل 3قطرے‘ وہیٹ جرم آئم‘ جوجو با آئل اور کسی قسم کے سٹرس آئل کے تین تین قطرے شامل کر کے بوتل کا ڈھکن بند کر کے بوتل کو اچھی طرح ہلائیں کہ دودھ جیسا آمیزہ تیار ہوجائے۔
ہر روز رات کو اس لوشن کو باقاعدگی سے زیریں بازو جلد پر لگائیں۔ یہ لوشن آپ کی جلد کی بے رنگی دور کرنے میں موٴثر طور پر معاونت کرے گا۔
یہ بہت اہم ہے کہ باقاعدگی سے جلد کی پرت ریزی کریں۔ بازو کے نچلے حصے کی جلد نم اور گرم رہتی ہے اور گرم مرطوب جلد بیکٹیریا کا پسندیدہ مسکن بن جاتی ہے۔ جلد پر موجود بیکٹیریا جلد کے اوپر موجود مردہ خلیات اور زائد پسینے کے اخراج میں اضافہ کردیتے ہیں۔
جلد کی باقاعدگی سے صفائی کا اہتمام مسئلے کی شدت میں کمی لے آتا ہے۔ اس مقصد کیلئے روزانہ غسل کریں اور زیریں بغل والے حصوں کو اچھی طرح دھوکر صاف کرلیں تاکہ یہاں پر جراثیموں کی افزائش نہ ہوسکے۔
زیریں بازو جلد کی پرت ریزی کیلئے گھر پر اسکرب تیار کریں۔ 2کھانے کے چمچے بغیر پالش کیے ہوئے چاول لے کر اتنی دیر گرائنڈ کریں کہ کھردرا سا پاؤڈر تیار ہوجائے۔
اس پاؤڈر میں سرکہ شامل کر کے گاڑھا پیسٹ تیار کرلیں۔ اس پیسٹ کو بازو کے نچلے حصے پرلگائیں اور نرمی و ملاحت سے جلد پر مساج کریں۔ (یاد رہے کہ بہت زیادہ سختی سے مساج نہیں کرنا ہے کیونکہ جس کے اس حصے کی جلد بہت نازک ہوتی ہے۔)
نیم گرم پانی سے زاور لینے کے بعد جس سے گردو غبارکا خاتمہ ہوجاتا ہے اور جلد پر موجود مردہ خلیات نرم ہوکر آسانی سے دور ہوجاتے ہیں۔ اسکرب کو چند منٹ کیلئے جلد پر لگا رہنے دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھو ڈالیں۔ سر کے میں شامل قدرتی تیزاب جلد پر موجود جراثیم اور ان کی افزائش کا خاتمہ کر دیتا ہے۔ ہفتے میں ایک مرتبہ اس اسکرب کو استعمال کرنے سے آپ کی جلد کی سیاہ رنگت آہستہ آہستہ صاف ہوجائے گی۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Zeereen Bazu Jild Ki Siyah Rangat Se Nijat Hasil Kareen" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.