Zulf Ghaneri Chaaon Jaisay - Article No. 1391

Zulf Ghaneri Chaaon Jaisay

زلف گھنیری چھاؤں جیسے - تحریر نمبر 1391

بالوں کی دیرپاخوبصورتی اور مضبوطی آپ کی صحت کیساتھ مشروط ہے۔

جمعہ 22 جنوری 2016

خوبصورت سیاہ اور چمکدارولچکدار بال ہر عورت کاخواب ہواکرتے ہیں۔ اس خواب کی تعبیر پانے کے لیے خواتین مختلف نسخے اوپروڈکٹس وغیرہ آزماتی ہیں۔ جس میں کچھ کامیاب بھی ہوجاتی ہیں لیکن آج کل ہرمردوعورت کادیرینہ مسئلہ بال گرناہے اور اس مسئلے کوحل کرنے کے لیے ہیئرٹرانسپلانٹ کے ماہرین میدان میں کود پڑے ہیں لیکن بالوں کی خوبصورتی آپ کی صحت کے ساتھ مشروط ہے۔
پروڈکٹس کااستعمال ہویاکوئی گھریلوٹوٹکہ ممکن ہے وقتی طورپر آپ کے بالوں کی مضبوطی کے حصول کے لیے آپ کاصحت مندوتواناہوناضروری ہے۔ اگرآپ کے بال بہت گررہے ہیں اور آپ کے سرکی جلد نظر آرہی ہے توسب سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ حاصل کریں کیونکہ جسم میں ضروری غذائیت کی کمی‘ پانی کی قلت‘ مرغن غذاؤں اور فاسٹ فوڈ کا بکثرت استعمال یاپھرخوانخواستہ کسی بیماری کے پیش نظر بھی ایسی صورتحال پیداہوسکتی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے معالج کی مددسے بال گرنے کی وجہ کاتعین کیجئے اور ان کی ہدایات پر باقاعدگی سے عمل کریں۔
بالوں کی حفاظت :
تیزکیمیکل کے حامل شیمپو اور بالوں کی آرائش کے لیے استعمال ہونے والے ہیئراسپرے‘ویکس یاڈائی وغیرہ کازیادہ یابے احتیاطی سے استعمال بالوں کونقصان پہنچاتاہے۔ بالوں کی بہترین نشوونما کے لئے انڈے دہی اور سرسوں کے تیل یاناریل کے تیل کوملا کربالوں کی جڑوں سے سرے تک اچھی طرح لگاکر ایک گھنٹہ تک چھوڑدیں۔
یہ عمل ہفتے میں تقریباََ دودفعہ دہرائیں۔ آپ کے بال نہایت حسین چمکدار اور مضبوط ہوجائیں گے۔ بالوں کوکنگھاکرنے کے لیے معیاری ہیئربرش خریدیں اور گیلے بالوں میں کنگھا ہر گزنہ کریں کیونکہ گیلے بال کمزور ہوتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں۔ بالوں کی نشوونما میں اضافہ کرنے کے لیے سرجھکا کرالٹی سمت میں کنگھا کریں۔ اس سے دوران خون بھی بہتر ہوتاہے اور بالوں کی صفائی بھی ہوجاتی ہے اوروہ گھنے اور صحت مند بھی ہونے لگتے ہیں۔ بتائے گئے ٹپس پرعمل کر کے آپ اپنے بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ کرسکتی ہیں۔

Browse More Hair Care, Hair Color & Hair Styling

Special Hair Care, Hair Color & Hair Styling article for women, read "Zulf Ghaneri Chaaon Jaisay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.