Arq E Gulab Se Shaguftagi Aur Shadabi - Article No. 1551

Arq E Gulab Se Shaguftagi Aur Shadabi

عرق گلاب سے شگفتگی اور شادابی - تحریر نمبر 1551

پیر 9 جنوری 2017

امبر سلیم :
گلاب کو پھولوں کا بادشاہ کہاجاتا ہے ۔ اسے دافع عفونت (ANTISEPTIC) جڑی بوٹی کے طور پر بھی استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ اس کی خوشبو بھینی بھینی ہوتی ہے ، جس سے تھکن دور ہوجاتی ہے۔ عرق گلاب آپ کی جلد کے لیے بہت مفید ہے ۔ یہ جلد کے میل کیچل کو صاف کردیتا ہے ۔ عرق گلاب صدیوں سے استعمال کیاجارہا ہے ۔ زیبایش وآرایش کی چیزوں میں اس کااستعمال زیادہ ہے ۔

عرق گلاب بیش بہاخزانہ ہے ۔ اس کی دافع عفونت ، دافع جراثیم اور مانع تکسید (Antioxidant) خصوصیات کی بنا پر یہ ہرقسم کی جلد کے لیے استعمال کیاجاسکتا ہے ۔ یہ جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب سطح پر رکھتا ہے ، جس سے جلد چکنی اور چمک داررہتی ہے ۔ یہ جلد کو خشک نہیں ہونے دیتا، چنانچہ ہرموسم کے لیے بہترین موائسچرائزر ہے ۔

(جاری ہے)


عرق گلاب جلد کی صفائی کے کام آتا ہے ۔

روئی لے کراسے عرق گلاب میں ڈبوئیں ۔ پھر چہرے، گردن ، ہاتھ اور کلائیوں سے دھول مٹی کو صاف کرلیں۔ عموماََ رات کو جلد کی صفائی مناسب رہتی ہے اور دن بھر کی دھول مٹی صاف ہوجاتی ہے ۔ صبح غسل کرنے کے بعد آپ خود کو تازہ دم پائیں گے ۔ سارا میل کیچل دور ہوچکا ہوگا۔
بعض افراد کی جلد حساس ہوتی ہے اور ان پر کچھ لگانے سے ردعمل ہوجاتا ہے ، خاص طور پرایسی خواتین جلد پر کچھ لگانے سے محتاط رہتی ہیں۔
ایسی صورت میں وہ عرق گلاب استعمال کرسکتی ہیں۔ روئی کو عرق گلاب میں ڈبو کر ان ساری جگہوں پر پھرلیں، جہاں سوزش اورجلن ہورہی ہے ۔ یہ شکایت تھوڑی دیر میں ختم ہوجائے گی ۔ اگر آپ کے چہرے پر مہاسے ہوں تو عرق گلاب استعمال کریں۔ عرق گلاب جلد میں رطوبت پیدا کرتا اور جراثیم کاخاتمہ کرڈالتاہے ، لہٰذا مہاسے رفتہ رفتہ ختم ہوجاتے ہیں ۔
مہاسوں کو ختم کرنے کے لیے دو چمچے پسی ہوئی صندل کی لکڑی میں ایک چمچہ عرق گلاب ملالیں۔
پھر اس لگدی کو چہرے پر لگائیں ۔ جب چہرہ خشک ہوجائے تو دھوڈالیں۔ اس عمل س مہاسے چند روز میں ختم ہو جائیں گے اور چہرہ شگفتہ اور شاداب ہوجائے گا۔
عرق گلاب کسی ٹانک سے کم نہیں ہے ۔ گھر سے باہر جاتے وقت اسے ہاتھوں ، پیروں اور چہرے پر لگائیں ۔ جب آپ کوئی طویل سفر کرکے واپس آئیں تو چہرہ دھو کر عرق گلاب لگائیں، آپ تھوڑی ہی دیر میں تازہ دم ہوجائیں گے ۔

وہ خواتین جوپابندی سے ناخن پالش لگاتی ہیں، ان کے ناخن مردہ ، بے جان اور بے رونق ہوجاتے ہیں عرق گلاب میں لیموں کا عرق ملا کر لگانے سے آپ کے ناخن چمک دار اور خوب صورت ہوجائیں گے ۔
اگر آپ اپنے چہرے کی جھریاں ختم کرنا چاہتی ہوتو دو چمچے چنے کاآٹا لے کراس میں ایک چٹکی ہلدی اور تھوڑا سا عرق گلاب ملالیں۔ پھر اس آمیزے کو چہرے پر لگائیں ۔
تھوڑی دیر بعد جب چہرہ خشک ہوجائے تو دھوڈالیں۔ تھوڑے عرصے میں جھریاں ختم ہوجائیں گی ۔
عرق گلاب آنکھوں کے گرد پڑجانے والے سیاہ حلقوں کو کم کرتا ہے ۔ ایک چمچہ کھیرے کا رس لے کر اس میں تھوڑا سا عرق گلاب شامل کرلیں۔ اب اس آمیزے کو روئی سے سیاہ حلقوں پر لگائیں ۔ چند دنوں میں حلقے ختم ہوجائیں گے ۔
عرق گلاب میں چقندر کا رس شامل کرکے ہونٹوں کا مساج کریں۔
یہ عمل تین بار کرنے سے آپ کے ہونٹ ملائم اور چکنے ہوجائیں گے ۔ ان کی سیاہی ختم ہوجائے گی اور یہ گلابی ہوجائیں گے ۔
خواتین جس پاؤڈر سے کپڑے اور برتن دھوتی ہیں، اس میں جلد کو کھردری کرنے والے کیمیائی اجزا شامل ہوتے ہیں۔ آپ یقینا چاہتی ہوں گی کہ ہاتھوں کی ملائمت برقرار رہے اور وہ کھردرے نہ ہوں۔ چار چمچے گلیسرین میں چار چمچے لیموں کا رس ملائیں اور آٹھ چمچے عرق گلاب شامل کرلیں۔
اس آمیزے کو ایک بوتل میں بھر کررکھ لیں۔ کپڑے یا برتن دھونے کے بعد اس لوش کو ہاتھوں پر مل لیں۔ ہاتھوں کی جلد نقصان نہیں پہنچے گا اور وہ کھردری نہیں ہوگی ۔
اگر آپ اپنے چہرے پر چمک پیدا کرنا چاہتی ہیں تو اس کاایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پسی ہوئی ملتانی مٹی ایک چمچہ لے ک اس میں چات قطرے لیموں کا رس شامل کریں اور پھر دو چمچے عرق گلاب ملالیں۔
اس آمیزے کو چہرے اور گردن پر لگائیں ۔ پندرہ منٹ تک لگارہنے دیں۔ پھر چہرہ دھوڈالیں ۔ آپ کا چہرہ چند روز میں چمکنے لگے گا۔
عرق گلاب تھکی اور سوجی ہوئی آنکھوں کا بھی علاج ہے ۔ روئی کو عرق گلاب میں ڈبو کر آنکھوں پر پھیریں آنکھوں کی تھکن دور ہوجائے گی اور آپ فرحت محسوس کریں گے ۔
اگر گرمی میںآ پ کے سر کے بال مردہ، بے جان اور خشک ہوگئے ہوں تو ایک بڑے پیالے میں ایک پیالی عرق گلاب ڈالیں ، نصف چمچہ زیتون کا تیل ملائیں اورحیاتین ھ (وٹامن ای ) کے دوکیپسول شامل کرکے اسے اسپرے کی بوتل میں بھرلیں۔
سرد ھونے کے بعد اس کا اپنے بالوں پراسپرے کریں۔ بال چمک دار اور خوبصورت ہوجائیں گے ۔
شیمپو سے سرد ھونے کے بعد اگر بالوں میں عرق گلاب لگالیا جائے تو بال مضبوط ہوجاتے ہیں ۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Arq E Gulab Se Shaguftagi Aur Shadabi" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.