Black Spot Ki Preshani Ko Door Kary - Article No. 1682

Black Spot Ki Preshani Ko Door Kary

سیاہ حلقوں کی پریشانی کو دور کریں: - تحریر نمبر 1682

رات کو سونے سے قبل آنکھوں کے میک اپ کو مکمل طور پر صاف کرلیں ورنہ ان مصنوعات میں شامل مضر اجزاء اور کیمیکلز آنکھوں کی صحت کو نقصان پہچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ہفتہ 25 نومبر 2017

نسرین شاہین
آنکھو کی خوبصورتی کو گہن سے بچانے کے لیے آنکھو ں کئے نچلے حصے کو ہائیڈریٹ رکھیں اور کسی معیاری ومستند آئی کریم بام یا آئی جیل ک لیے استعمال کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنالیں۔
میک چاہے کتنی ہی مہارت سے کیوں نہ کیا گیا ہوں مگر میک اپ کا یہ نفیس انداز بھی آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کی وجہ سے چہرے کو خوبصورتی فراہم کرنے سے قاصر رہتا ہے۔

حلقوں کی بنیادی وجہ نیند کی کمی اور پانی کے مناسب استعمال میں کوتاہی ہے بعض خواتین تو پر سکون نیند لے کر حلقوں کی پریشانی سے نجات پالیتی ہیں لیکن کچھ خواتین کئی طرح کے جتن کرنے کے بعد بھی ان سے نجات حاصل کرنے سے قاصر رہتی ہیں آٹھ گھنٹے کی نیند او ر پانی کا مناسب استعمال ہی یوں تو حلقوں کی عمودی پریشانی کا سادہ ساحل ہے تاہم آنکھوں کے نیچے پڑنے والے حلقوں سے نجات کے کچھ طریقے اس مضمون میں شائع کیے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)


علامات: حلقوں کی اصل وجہ ناکافی نیند ہی نہیں بلکہ تھکن اور بوجھ کی وجہ سے جلد پژمردگی و کمزوری کا شکار ہوجاتی ہیں اور حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں آنکھوں کے گرد حلقے نمایاں ہونے کی دیگر اور بہت سی وجوہات بھی ہیں جن میں الرجی آنکھوں کی نہایت سخٹی رگڑنا وٹامنز کی کمی ایک دم سے زیادہ وزن کم ہوجانا ایگزیمیا اور پگمینٹیشن وغیرہ کو بھی شمار کیا جاتا ہے ہماری آنکھوں کے نیچے کی جلد قدرتی طور پر پتلی اور نازک ہوتی ہے اور بعض لوگوں میں تو یہ ضرورت سے زیادہ ہی حساس ہوتی ہیں آنکھ کے نیچے کا حصہ باریک شریانوں (Capillaries) سے گھرا ہوتا ہے یہ جلد کا نہایت حساس وہ حصہ ہوتا ہے جہاں جسم میں رہ نما ہونے والی تبدیلیوں کاظہور سب سے پہلے ہوا کر تا ہے جیسے کہ جسم میں خون کی کمی اور غذائی اجزاء کے فقدان سے لاحق ہونے والی کمزوریوں کا اثر نمایاں طور پر آنکھوں کی زیریں جلد کی شکستگی و پژمردگی اوراس جگہ کی جلدی رنگت کے سیاہ پڑنے یعنی حلقوں کی صورت میں دیکھا جاسکتا ہے۔

وجوہات: آنکھوں کے زیریں حصوں میں نمایاں ہونے والے سیاہ حلقوں کے نمودار ہونے کی وجہ چاہے کوئی بھی ہو لیکن ان کا نظر آنا خوش آئندہ بات نہیں ہوتی۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسی کیا چیز ہوگی جس کے ذریعہ اس سے چھٹکارا پایا جاسکے ہم اپنی زندگی میں تھوڑی بہت صحت مند تبدیلیاں پیدا کرکے سیاہ حلقوں کی پریشانی پر قابو پاسکتے ہیں یعنی نشہ آور ادویات و الکحل کے استعمال کو سرے سے ترک کرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کو بالکل ترک کردیاجائے اور اس کی جگہ پانی پرسکون مکمل نیند اور متوازن خوراک کا استعمال شروع کردیا جائے تو اس نسخہ سے چاہے مکمل طور پرنہیں لیکن فرق تو ضرور محسوس ہوگا۔
اگر آپ فوراً ہی اس پریشانی سے نجات پانا چاہتی ہیں تو آپ کو اپنے آئی ماسک کے ساتھ کچھ خاص قسم کے میڈیکٹیڈ کا استعمال بھی کرنا ہوگا لیکن اس کے لیے آپ کو ایک ماہر بیوٹیشن اور ہیلتھ کئیر ایکسپرٹ کی رہنمائی کی ضرورت ہوگی ویسے تو ان کا اثر دس دن تک رہتا ہے لیکن اگر آپ اپنی بیوٹیشن کی رائے کے مطابق لائف اسٹائل اپنائیں تو اس کا دورانیہ مزید بڑھ جائے گا چاہیں تو glyco ped کی جگہ gold ped کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کی آنکھوں کے نیچے کی جلد میں اچھی طرح جذب ہوکر حلقوں کو چھپانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔

میک اپ کی مدد: حلقوں کی پریشانی کو وقتی طورپر چھپانے کے لیے میک اپ کا سہارالیا جاسکتا ہے تاکہ چہرے کے مجموعی تاثر کی ناخوشگواریت کا خاتمہ کیا جاسکے اس مقصد کے لیے کنسبیلر آپ کا بہترین دوست ثاب ہوگا اس کو اپنی رنگ فبگر کی مدد سے آنکھوں کے نیچے او ر ناک کی اُن لائن پر جو آنکھ سے جکر ملتی ہیں ہلکے ہلکے ہاتھوں سے لگائیں اوراتنا ہی لگائیں جتنی آپ کو ضرورت ہے کنسیلر کو یلو بیس کیساتھ لگانے سے اچھا نتیجہ ملتاہے اور آپ کے حلقے چھپ جاتے ہیں اگر آپ کے حلقے کالے رنگ کے ہیں تو اپنی نارمل جلد کے رنگ سے ہلکے رنگ کے کنسیلر کا استعمال کریں اور اگر آنکھ کے نیچے کا حصہ پھلا ہوا ہے تو گہرے رنگ کے لکوئڈ اساس کے حامل کنسیلر کا استعمال کریں اس کے علاوہ نیچے کی طرف کی پلکوں پر مسکارے کا استعمال بند کردیں،جب گھر سے باہر نکلیں تو سن گلاسز کی مدد سے اپنی آنکھوں کو سورج کی روشنی سے محفوظ رکھیں کسی بھی تقریب سے واپس آکر فوراً ہی آنکھوں کا میک اپ یہاں تک کہ کاجل بھی صاف کردیں ویسے بھی رات کو سونے سے پہلے ہر قسم کا میک اپ صاف کرکے منہ دھو کر سونا چاہیے ورنہ میک اپہ مصنوعات میں شامل کیمیکلز اور دیگر مضر اجزاء چہرے کی جلد خاص طور پر آنکھوں ہونٹوں وغیرہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچاسکتے ہیں۔

ڈرمل فلرز: اند ر کی طرف دھنسی ہوئی آنکھوں میں حلقوں کا مسئلہ زیادہ ہی نمایاں ہوجاتا ہے کیونکہ اس طرح کی آنکھوں میں ہمارے آنسو چہرے اور آنکھ کو ملانے والے حصے میں جمع ہونا شروع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے اس جگہ کی کھال مخصوص انداز میں ابھر جاتی ہیں اس کے لیے آپ ڈرمل فلرز کا استعمال کرسکتی ہیں اس کے علاوہ آنکھوں کے نچلے حصے میں نمی واپس لانے کیلئے ہائیڈریشن یعنی جلد کو نمی کی بھرپور مقدار فراہم کرتے ہوئے اسے بہتر انداز میں موئسچرایزرکھنے پر بہت اہم کردار اد ا کرتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے نیچے لگانے والی کسی اچھی کریم بام آئی جیل کے استعمال کو اپنی روز مرہ زندگی کا حصہ بنالے کے لیں،ویسے تو 25 سال کی عمر کے بعد فرد کو اس طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اگر آپ احتیاط کریں گی تو زیادہ عرصے تک محفوظ رہ سکیں گی۔

فیٹ کرافٹنگ: اس کو چہرے کے شحمی عناصر کی تشکیل پذیری یا فیشل فیٹ ریجوویریشن بھی کہتے ہیں اس طریقہ کار میں رانوں اور اس کے اوپرے حصے میں موجود فاضل چکنائی کووہاں سے نکال کر ہماری آنکھوں کے نیچے ولاے حصے میں داخل کروایا جاتا ہے تاکہ وہ جگہ Smooth ہوجائے اس کے علاوہ اس چکنائی کو چہرے کے دیگر حصوں کو ابھارنے یا بھرنے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں مثلاً ناک اور منہ کے گھڑے بھرنے کے لیے یا پھر گال اور ہونٹ وغیرہ کے لیے،اس کے علاوہ ایک اور طریقہ کار تمام عمر کی خواتین کے لیے مناسب رہتا ہے خاص طور پر Pigmented اسکن کے مریضوں کے لیے فائدے مند ہے جس میں ایک خاص دوائی کو آنکھوں کے نیچے والے حصے میں دخل کیا جاتا ہے تاکہ وہ چکنائی Fat تک پہنچ سکے جس سے حلقے ختم ہونے لگتے ہیں۔

تھریڈ تھراپی : اس تھراپی میں انتہائی کاسمیٹک تھریڈ کو ہئیر لائن کے اطراف میں داخل کیا جاتا ہے اور پھر ایک دم سے آنکھ کے گرد سے اسے گزارا جاتا ہے یہ عمل جلد کو اس انداز میں حرکے دیتا ہے جس سے آنکھوں کے نیچے کا رنگ ہلکا پڑنے لگتا ہے اور حلقے ماند پڑنے لگتے ہیں۔#
گلائکولک ایسڈ لوشن:اسے چونکہ آنکھوں کے نیچے کی جلد پر لگایا جاتا ہے اس لیے اس کو پروفیشنل ڈرمالوجسٹ کی زیر نگرانی ہی استعمال کریں تاکہ وہ آپ کے سیاہ حلقوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا اندازہ کرسکے کہ اس کی کتنی مقدار آپ کے لیے بہتر رہے گی یہ ان خواتین لیے زیادہ موزوں رہتا ہے جن کے حلقے نئے نئے نمودار ہوئے ہوں اوران کا فوری ازالہ ممکن ہو۔

لیزر تھراپی: یہ کوئی نئی ٹیکنالوجی نہیں ہے لیکن بہت کم لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں اس کے ذریعہ آپ کے حلقوں کی جگہ کو چمکدار کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ جھریوں اورچہرے کے پھولے ہوئے حصوں کو بھی بہتر کیا جاسکتا ہے لیکن اس ٹیکنالوجی کا استعمال بہت کم کیا جاسکتا ہے۔
کاسیٹک سرجری :یوں تو مندرجہ بالا تمام ہی طریقے حلقوں کے علاج کے سلسلے میں مناسب ہی رہتے ہیں لیکن پھر بھی اگرمندرجہ بالا تمام ہی طریقے سے بے اثر ثابت ہوں تو صرف سنگھاری جراحت یا کاسمیٹک سرجری کا طریقہ کار باقی رہ جاتا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے حلقوں سے نجات پاسکتی ہیں لیکن جو خواتین ان تمام مندرجہ بالا طریقوں کو آزمانا چاہتی ہیں بلکہ دیسی طریقوں سے اپنی آنکھوں کے حلقے دور کرنا چاہتی ہوں تو وہ مندرجہ ذیل طریقوں پر عمل کرکے اپنے سیاہ حلقوں کی پریشانی دور کرسکتی ہیں اپنی آنکھوں کے نیچے کے ڈراک سرکلز یعنی سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے ایک دن چھوڑ کر ایوکاڈو کا گودا اپنی آنکھوں کے نیچے بیس منٹ کے لیے لگا نے کو اپنا معمول بنالیں اس معمول کا آغاز دن کے وقت کریں جلد ہی حلقے ہلکے ہوتے ہوئے ختم ہوجائیں گے۔
رات کو سونے سے پہلے چند قطرے خالص پیلی سرسوں کا تیل لے کر اپنی آنکھوں کے نیچے حلقوں پر مساج کیجیے اس لیے آنکھوں کے نچلے حصے کا مساج نرم ہاتھوں سے کریں آنکھوں کے مساج کے لیے ہاتھ کی تیسری اُنگلی استعمال کریں۔اپنی آنکھوں کے گرد بننے والی پنجے نما لکیروں کے خاتمے اور شفاف رنگت کے لیے دو کھانے کے چمچے شہد دو چائے کے چمچ دہی اور دو قطرے زیتون کاآئل مکس کرلیں اس موئسچرائزنگ ماسک کو نرمی سے آنکھوں کے زیریں حصوں پر لگائیں اسے10 منٹ تک لگارہنے دیں پھر پانی سے دھولیں آنکھوں کے گرد بننے والی پنجے نما لکیروں کا خاتمہ ہوجائے گا اس عمل کو مسلسل 15 دن تک کریں۔
آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کے خاتمے کے لیے ایک دیسی نسخہ یہ ہے کہ کھیرے او ر آلو کے رس سے آئی پیک بنائیں انہیں فریج میں تھوڑی دیر کے لیے رکھ کر ٹھنڈا کرلیں اورپھر انہیں اپنی آنکھوں کے اوپر کم از کم 10 منٹ کے لیے رکھ لیں اور دوران خون کو بہتر بنانے اورجسم کو سکون بخشنے کے لیے دونوں پیروں کے نیچے دوکشن رکھیں مگر سر کے نیچے کوئی تکیہ نہ رکھیں یعنی سر اوپر نہ کریں یہ آئی پیک آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ہلکا کرنے میں بھی مدد کریں گے۔
یاد رکھیں!رات کو دیر سے سونا کام کی زیادتی وٹامنC اورکیلشیم کی کمی کے باعث آنکھوں کے گرد حلقے پڑجاتے ہیں اس کے لیے متوازن غذا کا استعمال پانی کی زیادہ مقدار دودھ اور وٹامن Cوافر مقدار میں استعمال کریں رات کو جلدی سونا اور آنکھوں کی حفاظت کرنا انہیں تھکن سے بچانا ضروری ہے ان پر عمل کرنے سے تھوڑے ہی دنوں میں حلقے کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Black Spot Ki Preshani Ko Door Kary" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.