Blusher Chehra Sajaye - Article No. 1399

Blusher Chehra Sajaye

بلشر چہرہ سجائے - تحریر نمبر 1399

میک اپ کی دنیا میں بلشرز کوکسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بغیر میک اپ کوادھورا سمجھاجاتا ہے۔ بلشرز کے استعمال کا بنیادی مقصد رخسار کی ہڈیوں کونمایاں کرناہوتاہے۔

پیر 1 فروری 2016

میک اپ کی دنیا میں بلشرز کوکسی تعارف کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بغیر میک اپ کوادھورا سمجھاجاتا ہے۔ بلشرز کے استعمال کابنیادی مقصد رخسار کی ہڈیوں کونمایاں کرناہوتاہے۔ بلشرز کے استعمال میں مہارت ضروری ہے تب ہی آپ کامیک اپ مکمل کہلائے گااور بلشرز میک اپ کالازمی اور گرانقدرجز بن پائے گا۔
بلشرز دراصل پاؤڈر کے نہایت باریک ذرات ہوتے ہیں جوبازار میں دستیاب ہیں۔
ہمیشہ اعلیٰ کوالٹی کے بلشرز اپلائی کریں۔ جلد کوقدرتی لک اور خوبصورت تاثر دینے میں بلشرز اہم کردارادا کرتاہے۔ بلشرز پاؤڈر آج خواتین میں بیحدمقبول ہے کیونکہ یہ آسانی کے ساتھ بلینڈ ہوجاتاہے۔
یہ فاؤنڈیشن کے بعد اور پاؤڈر سے قبل اپلائی کیاجاتاہے۔ اپنی رنگت کومدنظررکھتے ہوئے بلشرز کا انتخاب کریں۔

(جاری ہے)

لپ اسٹک اور بلشرز کارنگ یکساں ہوناچاہئے۔

گلابی لپ اسٹک کے ساتھ عمدہ میچنگ کے بلشرز شیڈجلد کی قدرتی چمک اور خوبصورتی کوعیاں کرتے ہیں۔
بلشرز کے براؤن شیڈز بھی بہت سی مقبول ہیں۔ یہ شیڈز سنجیدہ انداز میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ یہ شام کی تقریبات کیلئے نہایت موزوں ہیں۔ چہرے کی رنگت کومدنظر رکھتے ہوئے بلشرز کااستعمال ہی دانشمندی کہلاتاہے۔ سانولی رنگت والی خاتون پرکبھی بھی شائننگ ریڈ (چمکتالال رنگ) کلر بلشرز ہرگز استعمال نہ کریں۔

چہرے کے کلر کے برخلاف شیڈاپلائی کریں۔ اگرآپ کے چہرے کارنگ گہرا ہے توآپ کیلئے لائٹ شیڈ کے بلشرز مناسب رہیں گے۔ بلشرز لگانے کیلئے اعلیٰ ومعیاری برش خریدیں۔ ہمیشہ بڑے بلش برش استعمال کریں۔ چھوٹے برش نہ لیں۔ اگرآپ پاؤڈربلشرز اپلائی کرتی ہیں توبلشرز لگاتے وقت مسکرائیں نہیں بلکہ بلکہ منہ اندرکی جانب گول کرکے رخسار کی ہڈی کوتھوڑاسا اُبھاریں اور پھر بلشراپلائی کریں۔

پہلے زمانے کی نسبت آج کے دور کی لڑکیاں فیشن کی دوڑ میں شامل ہونے کی تگ ودومیں ہیں اور ماڈرن میک اپ خوشی سے اپلائی کرتی ہیں۔ اکیسیویں صدی کی لڑکیاں پہلے زمانے کی نسبت زیادہ فیشن ایبل اور اپنی شخصیت کے نکھار کیلئے فکرمند رہتی ہیں۔ اس لئے وہ مارکیٹ میں متعارف کروائے جانے والے نئے نئے رحجانات سے آگاہ رہنا ضروری سمجھتی ہیں۔ اکثر لڑکیاں تواس حد تک کانشس ہیں کہ وہ بلشرز اپلائی کرنے کی تکینیک کیلئے باقاعدہ پارلرجاکر کلاسز لیتی ہیں۔ آپ بھی اگرکسی تقریب میں شرکت کیلئے جارہی ہیں توبلش آن سے چہرہ ضرور سجائیں کیونکہ اسی سے شخصیت میں نکھار آتاہے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Blusher Chehra Sajaye" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.