Chehra Umar Ka Aaina Hota Hy - Article No. 1601

Chehra Umar Ka Aaina Hota Hy

چہرہ،عمر کا آئینہ ہوتا ہے - تحریر نمبر 1601

آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ فلاں کی عمر اس کے چہرے سے نظر آتی ہے ․․․ خواتین بھی لاکھ اپنی عمر چھپائیں مگر چہرہ عمرکا آئینہ ہوتا ہے

جمعرات 31 اگست 2017

زارا مصطفی:
آپ نے اکثر لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ فلاں کی عمر اس کے چہرے سے نظر آتی ہے ․․․ خواتین بھی لاکھ اپنی عمر چھپائیں مگر چہرہ عمرکا آئینہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ اپنی عمر کے مطابق میک اپ کریں تو آئینہ جھوٹ بھی بول سکتا ہے․․․ دراصل بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ جلد میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں اور اگر میک اپ جلد کی ساخت کے مطابق نہ کیا جائے تو بعض خواتین وقت سے پہلے ہی بوڑھی لگنے لگتی ہیں۔
چنانچہ اگر آپ کا رنگ روپ ماند پڑ رہا ہے اور آپ کئی سالوں سے یکساں میک اپ کررہی ہیں تو اب اسے بدل ڈالیں لیکن اس سے پہلے آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ کس عمر میں کیسا میک اپ کرنا چاہیے․․․․؟ پیرس سے بیوٹی اور سٹائلنگ کی تربیت حاصل کرنے والی بیوٹی ایکسپرٹ شیلو بتارہی ہیں کہ 20 برس کی لڑکیوں سے لے کر 50 برس سے زائدعمر خواتین کو کیسا میک اپ کرنا چاہیے تاکہ وہ عمر کے ہر حصے میں جوان اور حسین نظر آئیں۔

(جاری ہے)


عمر کے مختلف ادوار کے لئے میک اپ ٹپس․․․ 20 سے 30 سال کی عمر میں․․․
عموماََ کہا جاتا ہے کہ اس عمر میں آپ جیسے چاہیں بنیں سنوریں ، سب اچھا لگتا ہے اس لئے خواہ کم میک اپ کریں یا زیادہ ،ہلکا کریں شوخ․․آپ نمایاں ہی رہیں گی۔ عمر کے اس حصے میں جلد جوان اور حسین ہوتی ہے، آپ چاہیں تو ہر بار نیاانداز بھی اپنا سکتی ہیں۔
اس عمر میں اپنے مزاج کے مطابق نت نئے تجربات کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں․․․․ مثلاََ آپ برائٹ شیڈز استعمال کرسکتی ہی، اگر آپ مکمل میک اپ نہ بھی کرنا چاہیں تو صرف شوخ لپ سٹک لگا کر بھی پُرکشش لگ سکتی ہیں۔ جونہی آپ 30 برس کے قریب ہوں تو نسبتاََ ہلکے میک اپ شیڈز استعمال کریں تاکہ آپ کی شخصیت میں بچوں جیسی خوبصورتی کا عنصر جھلکے یعنی ان کا قدرتی تاثر ہو۔
ایسا نہیں کہ آپ عمر کے اس حصے میں تجربات نہیں کرسکتیں لیکن کوشش کریں غیر نمایاں بیس یا فاؤنڈیشن استعمال جبکہ لپ سٹک، بلش آن یا آئی شیڈ کے لئے پنک اور پیچ کلرز بہتر ہیں۔
30 سے 40 سال کی عمر میں:
عمر کے اس حصے میں آپ کی شخصیت کا تاثر لوگوں کے ذہنوں پر نقش ہو چکا ہوتا ہے اس لئے نئے نئے تجربات سے گریز کریں یعنی اگر آپ بہت زیادہ میک اپ کرنے کی عادی نہیں ہیں تو معمول سے ہٹ کر کوئی تجربہ نہ کریں اور اگر آپ مکمل میک اپ کرتی ہیں تو یہی انداز برقرار رکھیں۔
دراصل اس عمر میں ، شخصیت میں آنے والی پختگی چہرے کے تاثرات میں بھی جھلکتی ہے اس لئے اگر آپ نسبتاََ سنجیدہ مزاج ہیں تو قطعاََ شوخ اور نمایاں میک اپ نہ کریں تا کہ آپ کی شخصیت کا اندرونی اور بیرونی تاثر یکساں رہے۔ البتہ خاص کاص تقریبات کے لئے عام زندگی سے ہٹ کر میک اپ کے نئے انداز اپنانے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ کبھی کبھار آنے والی تبدیلی اچھی لگتی ہے۔
ایسے موقعوں پر اگر آپ چاہیں تو ہلکا پھلکا شمرا استعمال کرسکتی ہیں تاکہ آپ کی آنکھوں کے نیچے بننے والی فائن لائنز پر نظر نہ ٹھہر سکے۔
40 سے 50 سال کی عمر میں:
جونہی خواتین 40 کی دہائی میں داخل ہوتی ہیں تو ان کی جلد میں آنے والی تبدیلیاں واضح نظر آنے لگتی ہیں کیونکہ جلد میں قدرتی پروٹین کی مقدار کم ہوجاتی ہے جس سے جل ڈھلکنے لگتی ہے اور رونگ روپ ماند پڑ جاتا ہے ،جھریاں اور لائنیں نمایاں ہوجاتی ہیں۔
بہتر ہے اس وقت آپ اینٹی ایجنگ کریمیں اور لوشن استعمال کرنے کے علاوہ جلد کی تازگی برقرار رکھنے کے لئے سپلیمنٹس بھی استعمال کریں تاکہ جلد میں آنے والی بدنما تبدیلیوں کی رفتار کو سست کیا جاسکے۔ ویسے تو ہر عمر کی خواتین کو سن بلاک ضرور استعمال کرنا چاہیے مگر40 سال کے بعد ہرگز لاپرواہی نہ کریں۔ ایسا میک اپ کریں جس سے آپ کے چہرے کے تمام خدوخال نمایاں ہوں مثلاََ بھنوئیں ، ہونٹ اور پلکوں پر خاص توجہ دیں تاکہ آپ کے چہرے کا مجموعی تاثر خوشگوار لگے۔
اسی طرح جب آپ 40 کی دہائی کے آخری سالوں میں ہوں تو میک اپ میں مزید نئے تجربات کرنے سے گریز کریں یعنی میک اپ کے وہی شیڈز استعمال کریں جو آپ پر جچتے ہوں۔ اس عمر میں گہرے اور شوخ رنگ ہرگز نہ لگائیں بلکہ ہلکے اور غیر نمایاں شیڈز میں میک اپ کریں تاکہ آپ فریش نظر آسکیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehra Umar Ka Aaina Hota Hy" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.