Chehray K Faaltu Balon Se Nijat Kaisay - Article No. 1578

Chehray K Faaltu Balon Se Nijat Kaisay

چہرے کے فالتوبالوں سے نجات کیسے؟ - تحریر نمبر 1578

خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کیلئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔جو پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگناخواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے۔

جمعہ 5 مئی 2017

سعدیہ اسلم:
خواتین کے چہرے پر اضافی بال بہت ہی برے لگتے ہیں اور ان سے نجات کیلئے وہ کافی پیسے بھی خرچ کرتی ہیں۔اکثر خواتین چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کی وجہ سے پریشان رہتی ہیں۔جو پیشانی ،آنکھوں کے اردگرد ہونٹوں کے اوپری حصے،ٹھوڑی اور چہرے کے اطراف میں موجود ہوتے ہیں۔چہرے پر غیر ضروری بالوں کا اُگناخواتین کی فطری خوبصورتی اور جاذبیت کو ماند کرنے کا سبب بنتا ہے۔
جن سے چھٹکارا پانے کیلئے خواتین بلیچ تھریڈنگ کے علاوہ بھی نت نئی کریموں،لوشن اورکیمیاوی مصنوعات کا استعمال کرتی ہیں،جوصرف عارضی نتائج مرتب کرتے ہیں۔ چہرے پر غیر ضروری بالوں کا مسئلہ عام طور پرہارمونزکی پیداوار میں عدم توازن کی وجہ سے ہوتا ہے۔اس کے علاوہ غیر امتوازن غذاؤں کا استعمال ،ذہنی دباؤ یا ٹینشن،ہارمونز میں باقاعدگی اور موروثی وجوہات بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حمل کے دوران خواتین اس مسئلے سے زیادہ دو چارنظر آتی ہیں۔چہرے کے غیرضروری بالوں کے خاتمے کیلئے اگر کیمیاوی مصنوعات کے بجائے قدرتی نسخوں کا استعمال کیا جائے تو اس سے جلد اور کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے اور چہرے کے بالوں کی نشودنما بھی کم ہوجاتی ہے۔اگر آپ اپنے چہرے کے غیر ضروری بالوں سے پریشان ہیں تو درج ذیل ٹوٹکے آزمائیں۔

اجزاء:
ملتانی مٹی دو کھانے کے چمچے،بوڑھ کے درخت کی گوندایک چائے کا چمچہ،میڈیکٹیڈ ابٹن ایک کھانے کا چمچہ،عرق گلاب،حسب ضرورت۔
ترکیب:
ان تمام اشیاء کو عرق گلاب کی مددسے مکس کرکے پیسٹ بنالیں اور چہرے کے غیر ضروری بالوں پر لگالیں اور آدھے گھنٹے کیلئے لگا رہنے دیں۔جب خشک ہوجائے تو عرق گلاب سے دھولیں۔
ہفتے میں دو بار اس کے استعمال سے آپ کے چہرے کے بال تیزی سے ختم ہونا شروع ہوجائیں گے۔استعمال کی مدت آپ کے چہرے کے بالوں پر منحصرہے۔ایک اور ٹوٹکا،اگر اوپروالا نسخہ بنانے میں دشواری پیش آئے تو یہ نسخہ استعمال کریں۔
اجزاء:
بیسن آدھا کپ، ہلدی،بالائی ایک ایک کھانے کا چمچہ،دودھ حسب ضرورت۔
ترکیب:
ان تمام چیزوں کو اچھی طرح اتنا مکس کریں کہ پیسٹ کی شکل اختیار ہوجائے پھر اس پیسٹ کو چہرے کے فالتو بالوں پر لگا لیں۔
بیس منٹ لگا رہنے دیں۔ خشک ہونے پر اپنی ہتھیلیوں کی مدد سے بالوں کی اُلٹ سمت رگڑیں،یہ چہرے سے بال ختم کرنے کا بہت آزمودہ ٹوٹکاہے۔ برائلر گوشت کا استعمال جس قدر ممکن ہو کم کریں،سبزیاں پھل اور سلاد کا استعمال زیادہ کریں۔جن خواتین یا بچیوں کے ہارمونزبیلنس نہیں وہ اپنے ہارمونز ٹیسٹ کروائیں،ان دونوں ٹوٹکوں سے آپ کے چہرے کے غیر ضروری بال تو ختم ہوں گے ہی ساتھ ساتھ چہرے میں چمک آئے گی اور رنگت بھی صاف ہوگی۔نوٹ: یہ دونوں ٹوٹکے صرف چہرے کے غیر ضروری بالوں کیلئے ہیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray K Faaltu Balon Se Nijat Kaisay" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.