Chehray Ki Shadabi Kaisy Barqarar Rakhain - Article No. 1269
چہرے کی شادابی کیسے برقراررکھیں؟ - تحریر نمبر 1269
ہمارے ہاں موسم گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور۔۔۔
جمعہ 10 جولائی 2015
ہمارے ہاں موسم گرما میں جب بھی سورج کی تپش خواتین کے نازک اور دلکش چہرے کو جلانے لگتی ہے تو دھوپ کی تمازت سے چہرے کو محفوظ رکھنے اور رنگت نکھارنے کے لئے اکثر خواتین زیادہ تر بازار میں دستیاب مہنگی کریموں کا سہارا لیتی ہیں لیکن اگر آسان گھریلو نسخوں سے ہی چہرے کی دلکشی اور خوبصورتی برقرار رکھی جاسکتی ہو تو پھر مہنگی کریموں کے چکر میں پڑنا کہاں کی عقلمندی ہے ؟ جلد کی حفاظت کے لئے مختلف اقسام کے ماسک بنانے کی تراکیب آپ کی جلد کو نکھارنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔
گاجر کا ماسک:
چکنی جلد پر نکھار لانے کے لئے گاجر کا جوس نکال کر اسے اچھی طرح ٹھنڈا کرنے کے بعد روئی کی مدد سے چہرے پر لگائیں اور یہ عمل ہر روز تین مرتبہ دہرائیں۔
(جاری ہے)
انڈے کا ماسک :
خشک جلد کو نرم کرنے کے لئے ایک انڈے کی سفیدی میں ایک لیموں کا عرق ملا کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس پیسٹ کو پندرہ منٹ تک چہرے پر لگا رہنے کے بعد تازہ پانی سے دھولیں ۔
بیسن ، دہی اور لیموں کا ماسک :
بیسن ، دہی اور لیموں سے تیار کردہ ماسک بہترین نتائج کا حامل ہے۔ تھوڑا سا بیسن ، دہی اور چند قطرے لیموں کا رس لے کر پیسٹ بنالیں اور اسے چہرے پر لگالیں جب پیسٹ خشک ہوجائے تو چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں ۔ یہ ماسک آپ ہفتے میں تین دن استعمال کر سکتی ہیں ۔
شہد اور لیموں کا ماسک :
ایک چمچ شہد میں چند قطرے لیموں کا رس مکس کر لیں اس ماسک کو چند منٹ کے لئے چہرے پر لگالیں اور پھر خشک ہونے پر دھولیں ۔
ہلدی اور دودھ کا ماسک :
ہلدی کے پاؤڈر میں تھوڑا سا دودھ ملا کر اس ماسک کو چند منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ۔
چہرے کی رنگت صاف کرنے کے لئے :
دیسی باداموں کی مٹھی بھر گریاں باریک پیس لیں پھر ان میں حسب ضرورت خالص دودھ اور بیسن شامل کر کے لئی سی تیار کرلیں ۔ چہرہ اچھی طرح دھو کر اسے چہرے پر ملیں ، چند ہی روز میں رنگت صاف ہوجائے گی اور چہرے پر گرمی اور لو کا اثر بھی نہیں ہوگا۔ اسی طرح ایک حصہ دودھ لیں تین حصے پانی ملا کر کیویز (Cubes) کی شکل میں فریز کرلیں ۔ اب ایک کیوب کو ململ کے کپڑے میں لپیٹ کر اسے چہرے پر آہستگی سے ملیں ۔ اس سے نہ صرف آپ کو ٹھنڈک کا احساس ہوگا بلکہ لو اور تپش سے پیداشد ہ سیاہی بھی دور ہو جائے گی ۔
Browse More Face Care & Skin Care
کیل مہاسے اور سفید کیلوں سے نجات حاصل کریں
Keel Muhase Aur Safed Keel Se Nijat Hasil Karen
ایکنی
Acne
گہرے سیاہ حلقوں کو چھپانے کے طریقے
Gehre Siyah Halkon Ko Chupane Ke Tarike
ایکنی سے متاثر جلد کے لئے فیس ماسک
Acne Se Mutasir Jild Ke Liye Face Mask
موٹاپا‘ ایکنی اور بالوں کی خشکی
Motapa Acne Aur Balon Ki Khushki
ٹماٹر لائے دلکشی اور کرے صحت بحال بھی
Tomato Laye Dilkashi Aur Kare Sehat Bahal Bhi
قدرتی اجزاء پر مشتمل اسکن ٹونر گھر پر تیار کریں
Qudrati Ajza Par Mushtamil Skin Toner Ghar Par Tayar Karen
مہاسے
Muhase
گھر میں بنائیں اپنا Spa
Ghar Mein Banaye Apna Spa
بھاپ لینا کیوں ضروری ہے
Bhap Lena Kyun Zaroori Hai
عرقِ گلاب آپ کے حُسن کا محافظ
Arq E Gulab Aap Ke Husn Ka Muhafiz
جھریوں سے بچنے کے طریقے
Jhuriyon Se Bachne Ke Tariqe