Chehray Par Faaltu Nishan - Article No. 1571

Chehray Par Faaltu Nishan

چہرے پر فالتو نشان - تحریر نمبر 1571

اگر آپ کے چہرے پر بھی اس طرح کے نشانات ہیں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں موجود اشیاء سے اس کا علاج ممکن ہے۔

پیر 3 اپریل 2017

اگر آپ کے چہرے پر بھی اس طرح کے نشانات ہیں تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کے باورچی خانے میں موجود اشیاء سے اس کا علاج ممکن ہے ۔ چکنی جلد والے افراد کو اس طرح کی نشانات والی جلد کامسئلہ ہوتا ہے اور وہ اس کے تدار ک کے لئے کئی طرح کی مہنگی کریمیں بھی استعمال کرتے ہیں لیکن اس سے معاملہ ٹھیک ہونے کی بجائے گھمبیر ہونے لگتاہے ۔آپ کو چاہیے قدرتی اجزاء سے بنی ہوئی چیز لگائیں تاکہ اس کا نقصان نہ ہو اور آپ کی جلد ٹھیک بھی ہوجائے ۔
بیکنگ سوڈا اور پانی دو بڑے چمچ بیکنگ سوڈا اوردو چمچ پانی لے کر مکس کریں اور اس پیسٹ کو15منٹ تک چہرے پر لگا رہنے دیں ،اس کے بعد دھو لیں۔یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک آپ کو تبدیلی محسوس نہ ہو۔ انڈے کی سفیدی اورلیموں کا رس چند قطرے لیموں کا رس اورانڈے کی سفیدی لے کر اچھی طرح پھینٹ لیں،اس محلول کو چہرے پر لگا کر خشک ہونے دیں،پھر ٹھنڈے پانی سے چہرے کو دھولیں،چند دن میں آپ واضح فرق دیکھیں گے ۔

(جاری ہے)

لیموں اور اناناس کا رس آدھا کپ اناناس کا رس لیں اور اس میں آدھا لیموں نچوڑکر کسی صاف کپڑے سے اس رس کوچہرے پر پانچ منٹ تک لگائیں،اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ ٹماٹر اور لیموں کا رس ایک ٹماٹر میں چار قطرے لیموں کا رس شامل کریں اور کاٹن کی مدد سے اسے چہرے پر لگائیں اور 15منٹ تک چھوڑ دیں۔ اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ کھیرا،عرق گلاب اور لیموں ایک کھیرا چھیل کر اسے پیس لیں لیں اور اس میں ایک چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس ڈالیں۔اسے کسی صاف کپڑے میں ڈال کر چہرے پر لگاتے رہیں اور بعد میں چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Chehray Par Faaltu Nishan" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.