Hont Tawajoh Chahtay Hain - Article No. 1409

Hont Tawajoh Chahtay Hain

ہونٹ توجہ چاہتے ہیں - تحریر نمبر 1409

چہرے کی خوبصورتی میں جوکردارہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کا کوئی اور عضونہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین آرائش حسن ان کی حفاظت کے ٹوٹکے بھی بتاتی ہیں کیونکہ بعض اوقات خواتین۔۔۔

جمعہ 19 فروری 2016

ایس آرخٹک:
چہرے کی خوبصورتی میں جوکردارہونٹ ادا کرتے ہیں وہ چہرے کاکوئی اور عضونہیں کر سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین آرائش حسن ان کی حفاظت کے ٹوٹکے بھی بتاتی ہیں کیونکہ بعض اوقات خواتین کے قدرتی گلابی ہونٹ کالے پڑجاتے ہیں اورا ن پر بال نکل آتے ہیں جس سے ہونٹوں کی خوبصورتی ماند پڑ جاتی ہے۔ اگرچہ ہونٹوں کو خوبصورت بنانے کیلئے لپ اسٹک استعمال کی جاتی ہے لیکن ہونٹوں سے کالا پن دور کرنے اور بال ختم کرنے کے کئی طریقے بھی موجود ہیں۔

ہونٹوں پر بال نکل آنے سے ان کی خوبصورتی اور دلکشی یقینا متاثر ہوتی ہے لیکن ایسی صورت میں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ ویکس یا ٹھریڈنگ کے ذریعے آسانی سے ہونٹوں پرسے بال دور کیے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


اگر آپ کے ہونٹ کالے ہورہے ہوں تو انہیں دوبارہ گلابی بنانے کیلئے ناریل کے تیل میں لیموں ملا کر رکھ لیں اور دن میں کئی مرتبہ اسے ہونٹوں پر لگائیں اور روزانی ایک قندباری انار ضرور کھائیں لیکن معدے کوخراب نہ ہونے دیں۔


اگر آپ کے ہونٹ پھٹ گئے ہوں تو شہد اور لیموں کے جوس کے چند قطرے مکس کرکے پندرہ منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں پھر دھو کربالائی لگائیں یہ شکایت معدے کی خرابی کی وجہ سے ہوتی ہے اس لئے معدے کو درست رکھیں یا دن میں دو تین بار سنگترے کے چھلکے کارس ہونٹوں پرلگائیں۔ ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے منہ صاف کرلیں۔ ہونٹوں میں قدرتی سرخی پیداکرنے کیلئے روزانہ رسدار پھلوں کارس استعمال کریں اس کے علاوہ بالائی بھی پھٹے ہوئے ہونٹوں کیلئے مفید رہتی ہے۔
ہونٹوں کوخوبصورت بنانے کیلئے چند مفید ٹپس مندرجہ ذیل ہیں۔
ہونٹوں پر لپ اسٹک لگانے سے پہلے تھوڑی سی فاؤنڈیشن ضرور لگالینی چاہئے اس سے ہونٹوں پر پیدا ہونے والی لائنیں غائب ہو جائیں گی۔
ہونٹون پر لپ اسٹک ہمیشہ چہرے اور لباس کے رنگت سے میچنگ کرتی ہوئی لگائیں ورنہ لپ اسٹک کا غیر مناسب شیڈ اچھے میک اپ کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی کوبھی متاثر کرے گا۔
ہونٹوں پر قدرتی لالی لانے کیلئے زعفران ذرا ساپیس کربالائی میں ملا کر ہونٹوں پر لگائیں، اسے چند منٹ کے بعد صاف کرلیں اس طرح ہونٹ نرم بھی رہیں گے۔
ہونٹوں پر نمودار ہونے والی لکیریں دورکرنے کیلئے کچے دودھ کی کریم سوتے وقت ہونٹوں پر لگائیں اس کے علاوہ روغن زیتون اور مغزتربوز بھی استعمال کئے جاتے ہیں ان کوپیس کر روغن بادام میں ملاکر رات کو ہونٹوں پرلگائیں اور صبح کودھولیں۔

ہونٹوں کو پتلا اور خوبصورت بنانے کیلئے پسی ہوئی پھٹکری، عرق گلاب اور چار قطرے لیموں کا عرق لیں اور ان تینوں کو ملاکر دن میں دو تین مرتبہ اور رات کوسوتے وقت لگائیے۔ اس طرح سے ہونٹ نہ صرف پتلے اور خوبصورت ہوں گے بلکہ ان کاکالا پن بھی دور ہوجائے گا۔
ہونٹوں پر قدرتی لالی لانے کاایک اور ٹوٹکہ یہ بھی ہے کہ روزانہ رات کو ہونٹوں پر زعفران لگائیں اور پانچ منٹ کے بعد دھوڈالیں چند دنوں تک ایسا کرنے سے آپ کے ہونٹوں پر قدرتی لالی آجائے گی اور لپ اسٹک لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
مندرجہ بالا ٹپس اپناکر آپ بھی اپنے ہونٹوں کو خوبصورت بنا سکتی ہیں، اس کیلئے کچھ توجہ ارمحنت درکار ہے۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Hont Tawajoh Chahtay Hain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.