Keel Mahasoon Se Nijaat - Article No. 1440

Keel Mahasoon Se Nijaat

کیل مہاسوں سے نجات - تحریر نمبر 1440

خوبصورت دکھائی دینا، دور جدید کے جوانوں کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ کیل مہاسوں سے محفوظ چہرہ، صاف، نرم و ملائم جلد کے ساتھ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے قیمتی سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے

ہفتہ 2 اپریل 2016

خوبصورت دکھائی دینا، دور جدید کے جوانوں کا اہم ترین مسئلہ بن چکا ہے۔ کیل مہاسوں سے محفوظ چہرہ، صاف، نرم و ملائم جلد کے ساتھ ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ وہ خوبصورت نظر آئے۔ اور اس مقصد کے حصول کے لئے قیمتی سرمایہ خرچ کیا جاتا ہے ۔ہر جگہ بیوٹی پارلر کھلے ہیں لڑکیاں اپنے چہرے کو خوبصورت بنانے کے لئے قیمتی سے قیمتی کریمیں استعمال کرتی ہیں۔
کریموں میں اکثر زہریلے کیمیکل ہوتے ہیں جو چہرے کی نازک جلد کو خراب کردیتے ہیں اور کیل مہاسوں کا سبب بنتے ہیں ( کیل مہاسے قدرتی طور پر بھی بنتے ہیں)۔ پھر یہ کیل مہاسے ختم کرنے کے لئے مہنگے علاج کروانے پڑتے ہیں جس کا مالی بوجھ ہر کوئی نہیں اٹھا سکتا۔
ٹماٹر/ٹماٹر کا گودا:
ٹماٹر میں پائی جانے والی ترشی (کھٹائی) چہرے کی جلد کو خشک اور چکنائی کے خاتمہ میں معاونت فراہم کرتی ہے۔

(جاری ہے)

کیل مہاسوں کے خاتمہ کے لئے بنائے جانے والی کریموں میں وٹامن اے، سی اور کے شامل ہوتا ہے، جو ٹماٹر ہی میں پایا جاتا ہے۔ کیل مہاسوں کے خاتمہ کے لئے آپ ٹماٹر کو کاٹ کر براہ راست متاثر ہ جلد پر لگانے کے علاوہ اسے پیس کر فیشل ماسک کی طرح بھی استعمال کر سکتے ہیں ۔ روزانہ باقاعدگی سے اس عمل کو دہرانے سے آپ کیل مہاسوں واضح کمی محسوس کریں گے۔

شہد اور دار چینی:
شہد ایک قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے، جو بیکٹریا اور نتیجتاً کیل مہاسوں کو ختم کرتا ہے۔ دار چینی جلد کی نشوونما میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی قدرتی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان دونوں کو ملا کر متاثرہ چہرے پر لگانا نہایت سود مند ہے۔
آلو:
آلو میں 70فیصد وٹامن سی موجود ہوتا ہے، جو جلد کو دھوپ کی تمازت، ماحولیاتی آلودگی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔
آلو میں شامل وٹامن بی جلد کے خلیوں کی دوبارہ نشوونما کے لئے نہایت مفید ہے۔ آلو نہ صرف کیل مہاسوں اور جھریوں کا قدرتی علاج بلکہ جلد کو چمکدار بھی بناتا ہے۔
لیموں کا جوس:
ہم سب جانتے ہیں کہ لیموں میں بہت زیادہ کھٹائی ہوتی ہے یہ کھٹائی نہ صرف چہرے پر بنے دانوں کو خشک کرتی ہے بلکہ کیل مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹریا کو بھی ختم کرتی ہے۔

سیب کا سرکہ:
سیب کے سرکہ کو پانی میں ملا کر چہرے پر لگانے سے نہ صرف کیل مہاسے ختم ہوتے ہیں بلکہ یہ جلد کو نرم و ملائم بھی بناتا ہے۔
لہسن:
کیلشیم، زنک اور سلفر جیسی تمام خصوصیات لہسن میں پائی جاتی ہیں، جو قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے۔ لہسن کی پوتھیوں کو پیس کر پانی میں مکس کرکے چہرے پر لگانے سے جلد نرم اور صاف ہو جاتی ہے۔

کھیرا:
کھیرے میں 95 فیصد ایسا پانی موجود ہوتا ہے، جو جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹا کر مسام کو صاف کر دیتا ہے۔ کھیرے کو پیس کر پانی میں ملانے کے بعد چہرے پر لگائیں۔
زیتون کا تیل:
چہرے پر داغ دھبوں کے خاتمہ کے لئے زیتون کے تیل کا استعمال نہایت مفید ہے۔ زیتون کے تیل کا استعمال آپ کی جلد کے متاثرہ حصے کو دوبارہ جوان کر دیتا ہے، یہ جلد کو خشک کرتا ہے، جس سے پھر کیل مہاسے بننے کے خدشات کم ہوجاتے ہیں۔ زیتون کے تیل کو نمک میں ملا کر چہرے پر لگائیں اور نیم گرم پانی سے دھولیں تو آپ دنوں میں اپنی جلدی صحت کے حوالے سے فرق محسوس کریں گے ۔

Browse More Skin Care

Special Skin Care article for women, read "Keel Mahasoon Se Nijaat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.