Khobsorti Ka Husool Qudrati Zaraye Se - Article No. 1330

Khobsorti Ka Husool Qudrati Zaraye Se

خوبصورتی کا حصول قدرتی ذرائع سے - تحریر نمبر 1330

قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے۔ہر کوئی دلکش نظر آنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہزاروں روپے خرچ بھی کئے جاتے ہیں تاہم قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے

جمعہ 16 اکتوبر 2015

ہر کوئی دلکش نظر آنا چاہتا ہے اور اس کے لیے ہزاروں روپے خرچ بھی کئے جاتے ہیں تاہم قدرتی اجزاء سے خوبصورتی کا حصول نہ صرف آسان بلکہ محفوظ ترین ہے۔
ایک لیموں کا چھلکا پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچ گلیسرین اور ایک چمچ عرق گلاب ملا کر کریم تیار کرلیں۔ رات کو سونے سے پہلے پھٹی ہوئی ایڑیوں پر لگا کر صبح پیر دھولیں۔ پھٹی ہوئی ایڑیاں ٹھیک ہو جائیں گی۔

چکنی جلد کی صفائی کے لیے ایک لیموں کے رس میں ایک کھانے کا چمچ بیسن اور دو چائے کے چمچ عرق گلاب ملد کر ماسک بنالیں۔ اس ماسک کو چہرے پر لگا کر دس منٹ بعد دھو لیں۔
ایک لیموں کے رس میں ایک چائے کا چمچ شہد ملا کر ماسک بنالیں اور گرمی کے موسم میں دھوپ سے پڑ جانے والے نشانوں پر لگائیں۔ تھوڑے دنوں میں دھوپ سے جلنے کے نشان مٹ جائیں گے۔

(جاری ہے)


لیموں کے چھلکوں کو پیس کر اس میں بادام کا تیل یا پیٹرولیم جیلی ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں اور چند منٹ تک مساج کریں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے کو عرق گلاب میں بھگو کر اس سے صاف کرلیں۔ آنکھوں کے گرد پڑی ہوئی جھریاں ختم ہو جائیں گی۔
گرمیوں میں چہرے کی چکنائی ختم کرنے کے لیے تھوڑے سے بیسن میں لیموں کا رس ملا کر ماسک بنالیں اور میک اپ کرنے سے پندرہ منٹ پہلے لگا لیں۔
چہرے کو عرق گلاب سے دھو کر میک اپ کرلیں۔ اس طرح سے میک اپ زیادہ دیر تک قائم رہے گا۔
ناک سے سیاہ کِیلوں کی صفائی کے لیے کسی بھی کولڈ کریم سے مساج کریں اور پھر روئی سے صاف کرلیں۔ اب لیموں کے رس دار چھلکے کو ناک پر آہستہ آہستہ رگڑیں، کیلیں نرم پڑ جائیں گی، انہیں دبا کر نکال لیں۔
چہرے کا رنگ صاف کرنے کے لیے لیموں، کینو کا رس اور شہد ہم وزن ملا کر صبح و شام لگائیں۔

ثابت ہلدی کو چکنے پتھر پر پانی کے ساتھ رگڑیں اور دن میں تین بار داغوں پر لگائیں۔ اس عمل سے چہرے کے داغ بالکل غائب ہو جائیں گے۔
لیموں کے چھلکے پیس کر دودھ میں ملائیں اور رات کو چہرے پر لگا کر سوئیں۔ صبح اْٹھ کر چہرہ دھو لیں۔ اس سے چہرے کے داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں۔
چہرے کو دھو کر دہی لگائیں اور بیس منٹ کے بعد چہرہ نیم گرم پانی سے دھولیں۔ یہ عمل چکنی اور دھبے دار جلد کے لیے بہترین ہے۔
جگمگاتا ہوا چہرہ پانے کے لیے پکے ہوئے پپیتے کا گودا چہرے پر لگائیں اور تھوڑی دیر کے بعد چہرہ دھو لیں۔
اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو انڈے کی سفیدی میں شہد ملا کر لگائیں جب کہ خشک جلد والی خواتین دودھ کی بالائی میں شہد ملا کر لگائیں۔

Browse More Massage for Women - Face Massage, Body Massage

Special Massage for Women - Face Massage, Body Massage article for women, read "Khobsorti Ka Husool Qudrati Zaraye Se" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.