Khoobsoorat O Ghani Eyebrows Ka Raaz - Article No. 1380

Khoobsoorat O Ghani Eyebrows Ka Raaz

خوبصورت وگھنی آئی بروز کا راز - تحریر نمبر 1380

آئی بروزکی گروتھ میں اضافہ کرنے کے لیے خواتین روزانہ آئی بروز پر کیسٹر آئل اپلائی کریں

منگل 29 دسمبر 2015

آئی بروز کی گروتھ میں اضافہ کرنے کے لیے خواتین روزانہ آئی بروز پر کیسٹر آئل اپلائی کریں
نہایت باریک ومہین خط کی حامل آئی بروزکافیشن گزرے وقتوں کی بات ہوگئی اب موٹی موٹی گھنی آئی بروز کا ٹرینڈ چل نکلا ہے‘ اب نوجوان لڑکیاں،خواتین آپ کوموٹے خط کی آئی بروزکے ساتھ خوبصورت ودلکش انداز میں نظر آتی ہیں لیکن بعض لڑکیاں وخواتین ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی آئی بروزکا شیپ قدرتی وخاندانی موروثیت کی وجہ سے موٹاوگھناہوتاہے جبکہ کچھ خواتین کی آئی بروزبہت زیادہ تھریڈنگ کروانے یاخاندانی موروثیت کے باعث نہایت ہلکی وجھرجھری ہوتی ہیں اور کہیں کہیں سے آئی بروزکے بالوں میں گیپ یاخلاء بھی ہوتاہے۔

وہ خواتین جواپنی بھنوؤں کوٹوئزرکی مددسے شیپ دینے کے لیے نوچتی یااکھیڑتی ہیں اس عمل سے بالوں کی جڑیں کمزور ہو کر مردہ ہو جاتی ہیں اور وہ بالوں کی گروتھ نہ ہونے کی پریشانی سے دوچار ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)


ایسی خواتین ولڑکیوں کوفیشن وٹرینڈکے ساتھ چلنا کچھ دشوارلگتاہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کی بھی آئی بروزگھنااور بھرابھرا تاثر پیش کریں۔

خواتین اپنی آئی بروزکوخوبصورت وگھنا لک دینے کے لیے روزانہ رات کوسونے سے پہلے اپنی بھنوؤں کے حصے پرکیسٹرآئل سے ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔مستقل یہ عمل دہرانے سے آپ کی آئی بروز کے بالوں کی گروتھ میں اضافہ ہوگا اور بہترین انداز میں غذائیت سے بھرپورنشوونما بھی ہوگی لیکن یہ عمل آہستہ آہستہ آپ کی آئی بروز کو گھنا تاثر بخشے گاجس کے لیے آپ کو صبروتحمل سے کام لینا پڑے گا۔

آپ مصنوعی اندازمیں اپنی آئی بروز کوہلکے براؤن رنگ کی پینسل کے اسٹروکس لگاکرچھیدری چھیدری اور نہایت باریک آئی بروزکودلآویزاندازعطاکرسکتی ہیں آئی بروپینسل ہمیشہ اپنی قدرتی آئی بروز شیڈسے 2شیڈکم استعمال کریں اگر آپ نے گہرے سیاہ رنگ کی آئی بروپینسل کااستعمال کیاتو بہت مصنوعی تاثر پیداکرے گی اور دیکھنے والوں کوبھی عجیب لگیں گی۔آپ اپنی آئی بروزکی گروتھ میں اضافہ کرنے کے لیے آئی بروزسیرم کابھی استعمال کرسکتی ہیں۔جو2 Hexatein Complexکی خصوصیات کاحامل ہو۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Khoobsoorat O Ghani Eyebrows Ka Raaz" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.