Masaj Karay Khoobsoorti Main Izafa - Article No. 1556

Masaj Karay Khoobsoorti Main Izafa

مساج کرے خوبصورتی میں اضافہ - تحریر نمبر 1556

چہرے پر مساج یامالش کرنے کے دوران خون میں روانی آجاتی ہے اور یہ روانی جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اگر باقاعدگی سے مساج کیا جائے تو نہ صرف حلقوں اور جھریوں سے چہرہ پاک ہوجاتا ہے بلکہ جلدی خلیوں کو زیادہ نشوونما کیلئے

جمعہ 10 فروری 2017

اقراء گل :
چہرے پر مساج یامالش کرنے کے دوران خون میں روانی آجاتی ہے اور یہ روانی جلد کو خشکی سے محفوظ رکھتی ہے ۔ اگر باقاعدگی سے مساج کیا جائے تو نہ صرف حلقوں اور جھریوں سے چہرہ پاک ہوجاتا ہے بلکہ جلدی خلیوں کو زیادہ نشوونما کیلئے زیادہ غذا بھی میسر ہونے لگتی ہے اور جلد کی لچک اور رنگت میں بہتری آتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مساج ذہنی وجسمانی تھکاوٹ کودور کرنے کا بھی ذریعہ ہے ۔
لیکن مساج سے بہترین نتائج اسی صورت میں حاصل کیے جاسکتے ہیں جب مساج سے پہلے اسی صورت میں حاصل کیے جاسکتے ہیں جب مساج کا عمل صحیح طور پر انجام پائے ۔ مساج سے پہلے اس بات کاخیال رکھیں کہ آپ کا چہرہ کسی قسم کے انفکیشن ، سوج یازخم وغیرہ سے پاک ہو۔ اپنے بالوں کو اچھی طرح باندھ لیں تاکہ چہرے اور گردن سے دور رہیں۔

(جاری ہے)

مساج کرنے والے کے ناخن اتنے بڑے نہ ہوں کہ ان سے چہرہ زخمی ہونے کا خطرہ ہو۔

چہرے پر براہ راست تیل ٹپکانے کے بجائے اپنی ہتھیلیوں کے درمیان ملیں ۔ موسم سرما میں خاص طور پر ہفتے میں دو مرتبہ چہرے اور ہاتھوں کا مساج کریں ۔
مساج کرنے کے طریقے استعمال کرنے سے آپ بھی خوبصورت جلد حاصل کرسکتی ہیں ۔
خشک جلد کیلئے چہرے پربالائی سے مساج کریں ۔ ٹھنڈی بالائی کا مساج چہرے کو داغ دھبوں سے پاک کرتا ہے ۔
شہد میں بالائی ملاکر رات کو سوتے وقت لگائیں ۔
کچھ دیر کے بعد ہلکا مساج کرکے اُتارلیں ۔ اس نے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ دانوں اور داغ دھبوں میں بھی فرق پڑ جائے گا۔
ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرلیں ۔ چہرے سے گردن تک آہستگی سے مساج کریں ۔ اس سے آپ کی جلد میں چمک پیدا ہوجائے گی ۔
دودھ میں عرق لیموں ملا کر صبح وشام چہرے پر مساج کرنے سے چہرہ خوبصورت ہوجائے گا۔

عرق گلاب کو اپنی ہتھیلی پرانڈیل کراس سے چہرے پر مساج کریں ۔ اس سے آپ زیادہ عرصے تک خوبصورت اور جوان نظر آئیں گی ۔
ایک چمچہ روغن بادام میں آدھا لیموں کا رس ملا کر روزانہ ہاتھوں اور چہرے کا مساج کریں ۔ اس سے جلد ملائم ہوجائے گی ۔
انڈے کی زردی شہد اور روغن بادام ملا کر مکسچر بنالیں ۔ ہاتھوں اور چہرے پر مساج سے جلد نرم وملائم ہوجائے گی ۔

ایک چمچہ دہی اور ایک چمچہ چینی برابر مقدار میں لیں ۔ اسے اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اس سے چہرے کا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں ۔
خالص زیتون کاتیل لیکر اسے ہلکا سا گرم کر لیں ۔ ہلکے ہاتھوں سے چہرے پر مساج کریں ۔ اس سے چہرے کے داغ بتدریج مدھم پڑ جائیں گے اور جلد میں چمک پیدا ہوجائے گی ۔
نیم گرم روغن بادام میں چند قطرے قطرے عرق گلاب ملا کر چہرے پر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ۔
یہ عمل پانچ منٹ تک جاری رکھیں ۔ اس سے چہرے پر نمودار ہونے والی جھریوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔
بالائی میں ہلدی ملا لیں اور اس سے چہرے کا مساج کریں ۔ اس سے نہ صرف جلد کی خشکی کا خاتمہ ہوگا بلکہ رنگت میں بھی نکھار آئے گا۔
بادام کی گریوں میں خشخاش ملاکرعرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں ۔ اورپھر نیم گرم پانی سے منہ دھولیں اور چہرے پر عرق گلاب لگالیں ۔
اس سے چہرہ پر رونق نظرآئے گا۔
بیسن میں تھوڑا ساسرسوں کا تیل ملا کر آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں ۔ یہ چہرے پردانوں کے خاتمے کیلئے بہترین ہے ۔
گلیسرین میں لیموں کا رس ملا کر روزانہ چہرے پر مساج کریں ۔ اس سے نہ صرف رنگت میں نکھار آئے گا بلکہ کیل مہاسوں کیلئے بھی بہترین ہے ۔
پانی میں سرکہ ملا کر اس سے مساج کریں اس کے استعمال سے چہرے پر شادابی اور چمک آجائے گی ۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Masaj Karay Khoobsoorti Main Izafa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.