Mask Istmal Krny Ka Tariqa - Article No. 1606

Mask Istmal Krny Ka Tariqa

ماسک استعمال کرنے کا طریقہ - تحریر نمبر 1606

چہرے پر ماسک ہمیشہ غسل کرنے سے پہلے کریں۔اور ماسک کرنے سے پہلے چہرے کو صاف کرلیں

منگل 12 ستمبر 2017

ماسک استعمال کرنے کا طریقہ۔
چہرے پر ماسک ہمیشہ غسل کرنے سے پہلے کریں۔اور ماسک کرنے سے پہلے چہرے کو صاف کرلیں۔تولیے یا ٹشو پیپر سے چہرہ خشک کرلیں اور ماسک کو اپنے چہرے کے تمام حصوں پر لگائیں۔
ماسک لگانے سے پہلے اپنے بالوں کو لپیٹنا نہ بھولیں۔ ماسک لگانے کے بعد آنکھیں بند کرکے ۲۰ منٹ کے لیے لیٹ جائیں یا آرام کرسی میں دراز ہوکر اخبار ،رسالہ یا کتاب پڑھیں۔
مگر اعصاب بوجھ نہ ڈالیں کیونکہ ماسک لگانے کے بعد جلد اور اعصاب کو سکون کی بڑی ضرورت ہوتی ہے۔
ماسک اتارنے کا طریقہ۔ جس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور ۲۰۔۳۰ منٹ گزر جائیں تو روئی کے ایک بڑے سے پھاہے کو نیم گرم پانی میں بھگو کر چہرے کے ماسک کو اچھی طرح صاف کرلیں۔

(جاری ہے)

پھر چہرہ کھلے پانی میں دھوکر تولیتے سے خشک کرلیں اور چہرے پر سکن ٹانک یا اسٹرنجنٹ نہیں ہے تو روئی کے پھاہے کو عرق گلاب میں بھگو کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔

چہرے کو نیم گرم پانی میں دھونے کے بعد تازہ پانی کے چھینٹے مارنے بھی مفید ہیں۔مگر ماسک اتارنے کے بعد بہت ٹھنڈا پانی استعمال نہ کریں،اور نہ ہی ماسک اتارنے کے فوراً بعد میک اپ کرلیں۔بہتر ہوگا کہ ماسک اتارنے کے کم از کم دو گھنٹے بعد تک فاؤنڈیشن،پوڈر اورروج سے پرہیز کریں۔ لیپ اتارنے کا طریقہ بھی کم و بیش یہی ہے۔لیپ اتارنے کے بعد بھی دو گھنٹوں تک فاؤنڈیشن،پوڈر اور روج وغیرہ سے گریز کریں۔

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Mask Istmal Krny Ka Tariqa" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.