Purkashish Nazar Anay K Behtareen Beauty Tips - Article No. 1537

Purkashish Nazar Anay K Behtareen Beauty Tips

پرکشش نظر آنے کے بہترین بیوٹی ٹپس - تحریر نمبر 1537

خوبصورت نظر آنا تو ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگر ہماری پرتناو زندگیاں، ناقص غذا، آلودگی اور کاہلی کے باعث صحت مندی اور جگمگاتی شخصیت خواب و خیال بن کر رہ جاتی ہے صحت مند جلد اور سرخ و سفید مثالی چہرہ ہر عمر کی خاتون کے لیے خواب ہوتا ہے۔

ہفتہ 19 نومبر 2016

خوبصورت نظر آنا تو ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے مگر ہماری پرتناو زندگیاں، ناقص غذا، آلودگی اور کاہلی کے باعث صحت مندی اور جگمگاتی شخصیت خواب و خیال بن کر رہ جاتی ہے صحت مند جلد اور سرخ و سفید مثالی چہرہ ہر عمر کی خاتون کے لیے خواب ہوتا ہے۔
فیس ماسکس:
اپنی جلد کی ٹائپ معلوم ہونا ہر خاتون کے لیے بہت ضروری ہوتا ہے خاص طور پر کوئی فیس ماسک یا دیگر بیوٹی ٹریٹمنٹ کرنے سے پہلے تاہم یہ چند ماسک آپ کی جلد کو مثالی جگمگاہٹ دینے کے لیے کافی ہیں۔

(جاری ہے)


انڈے کی سفیدی و شہد کا فیس ماسک:
یہ جادوئی اثر کرتا ہے بس آپ کو ایک انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچہ شہد کسی کپ میں مکس کرنا ہے اور پھر اسے آہستگی سے اپنے چہرے سے گردن تک مساج کی طرح لگانا ہے جس کو دھونے کے بعد آپ جگمگاتی روشن جلد کو دیکھیں گے۔
دودھ و شہد کا ماسک:
یہ فوری جگمگاہٹ کے حصول کا ایک بہترین طریقہ ہے آدھے کپ تازہ دودھ میں ایک چمچ شہد کو ملائیں اور اس بیوٹی ماسک کو اپنے چہرے پر لگائیں، اس کے نتائج آپ کو حیرت میں مبتلا کردیں گے۔
ایلوویرا ماسک:
ایلوویرا کے متعدد فوائد ہیں خاص طور پر جب اسے جلد پر استعمال کیا جائے تو مثالی جگمگاہٹ کے ساتھ ساتھ اس کے خلیات کو ہونے والے نقصانات کی بھی تلافی کردیتا ہے

Browse More Face Care & Skin Care

Special Face Care & Skin Care article for women, read "Purkashish Nazar Anay K Behtareen Beauty Tips" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.