Scrub Or Lemon Se Jild Nikharain - Article No. 1163

Scrub Or Lemon Se Jild Nikharain

سکرب اور لیمن اسکواش سے جلد نکھاریں - تحریر نمبر 1163

اپنی گردن کی صفائی کا خصوصی خیال کریں اور ہفتے میں کسی بھی اچھے کلینز نگ لوشن کی مدد سے اس کی صفائی کریں

پیر 13 اپریل 2015

سکرب بنانے کیلئے اجزا:
چینی دو کھانے کے چمچے، لیمن جوس ایک کھانے کا چمچہ، چورا صابن حسب ضرورت۔
ترکیب استعمال:
چینی اور لیموں جُوس میں تھوڑا سا چورا صابن مکس کر کے سکرب بنا لیں۔ ہفتے میں دوبار اس سکرب کو نہانے والے دستانوں کی مدد سے چہرے اور گردن پر سکرب کریں۔
ڈرنک بنانے کیلئے:
لیمن کے ٹکڑے (چھلکا اتار کر) ایک عددلیمن ،براوٴن شوگر دو چائے کے چمچے، کلونجی ایک چٹکی، ملٹھی ایک چٹکی۔

ترکیب:
ایک گلاس پانی میں لیموں کے ٹکڑے ، براوٴن شوگر، کلونجی، اور ملٹھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں اور روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس پی لیں۔
اُبٹن کے فوائد
ابٹن کا روانہ استعمال جلدکو خوبصورت اور نرم وملائم بناتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کا باقاعدہ استعمال چہرے کے فاتو بال ختم کرتا ہے۔ اُبٹن چہرے کے چمکاتا ہے اور عمر کے اثرات ختم کرتا اور چہرے کے داغ دھبے دُور کرتا ہے ۔

رنگ گورا کرنے کیلئے اُبٹن کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ اُبٹن کا باقاعدہ استعمال چہرے کے دانے اور کیال مہاسے دور کرتا ہے۔
گردن بھی توجہ چاہتی ہے
گردن ہماری شخصیت کی عکاس اورا س کی حفاظت شخصیت کی تعمیر میں اہم کر دار کرتی ہے۔ اس حوالے سے جس امر کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے وہ یہ کہ چہرے کی حفاظت کیلئے کسی بھی طریقے کو آزماتے ہوئے گردن کو نظر انداز نہ کریں۔
اس حوالے سے ان خواتین کو خاص خیال رکھنا ضروری ہے جو اپنے حسن کی حفاظت کے لیے گھر پر ہی ٹوٹکے آزماتی ہیں انہیں چاہیے کہ جوبھی ماسک بنائیں اس کی مقدار اتنی ضرور ہو کہ وہ گردن پر بھی لگ جائے۔
اپنی گردن کی صفائی کا خصوصی خیال کریں اور ہفتے میں کسی بھی اچھے کلینز نگ لوشن کی مدد سے اس کی صفائی کریں۔ بصورت دیگر گردن اور چہرے کے رنگ میں نمایاں فرق پیدا ہو جاتا ہے جو پُر کشش شخصیت کی حامل خواتین کوبھی مضحکہ خیز بنا دیتا ہے۔

گردن کی خوبصورتی میں اضافے کے لیے گردن کر ورزش نمایاں کر دار کی حامل ہے ۔ اس مقصد کیلئے کوئی بھی ہلکے وزن کی کتاب کو سر پر رکھیں اور سیدھا چلنے کی کوشش کریں کہ کتا ب سر سے گرنے نہ پائے نیز اس دوران گردن کو بھی سیدھا رکھیں ۔ اس ورزش سے گردن سڈول اور خوبصورت ہو جاتی ہے بعض خواتین کو بہت موٹے تکیے کی عادت ہوتی ہے انہیں چاہیے کہ وہ اس عادت سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کریں بصورت دیگر گردن میں خم پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے نیز جو بھی تکیہ استعمال کریں اسے گردن کے نیچے بھی لگائیں تاکہ گردن کی جملہ تکالیف سے بچا جا سکے۔

Browse More Face Bleaching, Face Facial & Face Massage

Special Face Bleaching, Face Facial & Face Massage article for women, read "Scrub Or Lemon Se Jild Nikharain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.