Kaam Neend Se Bachoon Ki Karkardagi Mutasir Hoti Hai - Article No. 1114

Kaam Neend Se Bachoon Ki Karkardagi Mutasir Hoti Hai

کم نیند سے بچوں کی کارکردگی ہوتی ہے - تحریر نمبر 1114

والدین آج کل کے بچوں کی کم نیند سے بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ بچے کم نیند کے باعث سکول میں اچھی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں۔ماہرین بچوں کی کم نیند کی بہت سی وجوہات بیان کرتے ہیں

منگل 21 اکتوبر 2014

والدین آج کل کے بچوں کی کم نیند سے بہت پریشان ہوتے ہیں کیونکہ بچے کم نیند کے باعث سکول میں اچھی کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں۔ماہرین بچوں کی کم نیند کی بہت سی وجوہات بیان کرتے ہیں تاہم ایک وجہ زیادہ وڈیو گیمز کھیلنا بھی ہے۔تحقیق کے مطابق ایسے بچے جو بہت زیادہ وڈیو گیمز کھیلتے ہیں یا کمپیوٹر اور ٹی وی وغیرہ دیر تک بیٹھے رہتے ہیں ان کی نیند بری طرح سے متاثر ہو سکتی ہے۔
دس سے گیارہ سال کی عمر کے بچے اور نوجوان اس عادت سے متاثر ہوتے ہیں۔طبی ماہرین اس عمر کے نوجوانوں کیلئے آٹھ سے نو گھنٹے کی نیند ضروری خیال کرتے ہیں اعدادو شمار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ ایسے نوجوان جو سات گھنٹے سے کم نیند لیتے ہیں وہ سستی کے باعث مناسب ورزش بھی نہیں کرتے جبکہ ان کی ڈائیٹ بھی مناسب نہیں ہوتی اور اسی وجہ سے وہ خرابی صحت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی آف ایڈن برگ فار میڈٰکل سائنسز کے شعبہ نفسیات کی ماہر اور تحقیق کی سربراہ کیری پری بام نے اس حوالے سے کہا کہ ضرورت سے کم نیند لینا یوں تو ہر ایک کیلئے نقصان دہ ہے مگر خصوصی طور پر نوجوانوں کیلئے تو بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہے۔ویڈیو گیمز یا کمپیوٹر اور ٹی وی کے دیر تک استعمال کی وجہ سے دماغ کے وہ حصے متاثر ہوتے ہیں جو نیند کیلئے مخصوص ہیں۔مسلسل کئی روز تک روزانہ چار گھنٹے تک وڈیو گیمز کھیلنا یا چھ گھنٹے تک ٹی وی دیکھنے کی وجہ سے دماغ کے اس حصے میں تبدیلی واقع ہوسکتی ہے جو بعد میں بے خوابی کی بیماری کا روپ دھار لیتی ہے ایسے بچوں میں نیند کی عادات پر کنٹرول پانے میں مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Kaam Neend Se Bachoon Ki Karkardagi Mutasir Hoti Hai" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.