Kharshy Or Nail - Article No. 1698

Kharshy Or Nail

خراشیں اور نیل - تحریر نمبر 1698

اگر خراشیں بازو پر ہو تو اُسے گل پٹی میں رکھیں اگر سینے پر ہو تو پٹی باندھیں تاکہ سانس لینے میں آسانی ہو اگر حادثے کے باعث تمام بدن پر خراشیں آتی ہوئی ہوں تو گرم حمام کرائیں،بشرطیکہ مجروح حادثے کے باعث نڈھال نہ ہوگیا ہو۔

منگل 12 دسمبر 2017

خراشیں اور نیل:
تازہ خراشوں پر ٹھنڈک پہچانا بہترین عمل ہیں اور یہ عمل کئی طریقوں سے بہ آسانی کیا جاسکتا ہے مثلاً ٹھنڈے پانی سے نطول،برف لگانا یا اب کافور جیسا اُڑنے والا محلول جس عضو پر خراشیں آئی ہو اسے آرام کی حالت پر رکھیں اگر خراشیں بازو پر ہو تو اُسے گل پٹی میں رکھیں اگر سینے پر ہو تو پٹی باندھیں تاکہ سانس لینے میں آسانی ہو اگر حادثے کے باعث تمام بدن پر خراشیں آتی ہوئی ہوں تو گرم حمام کرائیں،بشرطیکہ مجروح حادثے کے باعث نڈھال نہ ہوگیا ہو۔


عمر کا خونی اُبھار: سر پر چوٹ آتی ہیں تو وہاں جلد کے نیچے خون پھوٹنے سے سر پر گول اُبھار بن جاتا ہے لیکن سر پر بیرونی زخم کے بغیر ہڈی شاذو ناذر ہی ٹوٹتی ہے۔جب سر پر چوٹ آئے تو دماغ کے ہل جانے سے مجروح بے ہوش ہوجاتا ہے لیکن جلد ہی ہوش میں آجاتا ہے اور اس سے پہلے ایک قے آتی ہے جب دماغ کو چوٹ بھی آگئی ہو تو پھر بے ہوشی مستقل قسم کی ہوتی ہے اور بڑی خطرناک ہوتی ہے ایسی حالت میں مجروح کو جلد از جلد ہسپتال پہنچا دینا چاہیے۔

(جاری ہے)


علاج: ریڑ کی تھیلی یا مضبوط کپڑے کی ایک تہہ میں برف لپیٹ کر سر پر رکھیں سردیوں کے موسم میں عام سرد پانی سے ٹکور کریں۔
نیلی آنکھ: یہ اُس حالت کا نام ہے جب آنکھ پر چوٹ آنے یا مکا لگنے سے آنکھ کے اردگرد نیل پڑجاتا ہے اس کا بہترین علاج یہ ہے کہ آنکھ پر روئی رکھ کر زور سے پٹی باندھ دی جائے بعض اوقات یہ نیل خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے خصوصاً اگر صرف اوپر والا پپوٹا نیلا پرا ہو تو ڈاکٹر کی فوری مدد درکار ہوگی۔

موچ آنا یا پٹھا چڑھنا: موچ آنے سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ وتر کا کچھ حصہ ٹوٹ گیا ہے اور”وتر“ عضلہ یا گوشت کے اُس حصے کو کہتے ہیں جس کے ذریعے وہ ہڈی کے ساتھ جڑا ہوتا ہے اور پٹھا چڑھنے سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ گوشت کا کچھ حصہ کسی مقام پر پھٹ گیا ہے یا ٹوٹ گیا ہے موچ آنے کی جو حالت ہے وہ پٹھا چڑھنے سے زیادہ خطرناک ہوتی ہے جس مقام پر وتر ٹوٹتا ہے وہاں شدید درد کے ساتھ سوجن ہوجاتی ہے اور جب اس جوڑ کو حرکت دی جائے تو بے حد درد کرتا ہے جب پٹھا چڑھ جاتا ہے تو بھی اچھا خاصا درد ہوتا ہے بالخصوص جب اُس خاص عضلے کو حرکت میں لایا جائے۔

علاج: سوج آئی ہو یا پٹھا چڑھ گیا ہو ہر حالت میں مجروح حصے کو مکمل آرام میں رکھیں اور اس عضو کو اس حالت پر رکھیں کہ اُس عضلے پر کوئی کھنچاؤ نہ پڑے،جب درد زیادہ ہو تو بیلا ڈونا گلسرین کا لیپ لگائیں یا برف لگائیں یا کوئی ایسا محلول لگائیں جو اُڑ جانے والا ہو،بعد میں شدید عوارض دور ہوجائیں تو آہستہ آہستہ مالش شروع کریں ابتدا میں مالش بہت ہلکی ہونی چاہیے اور حالت کے مطابق اسے بڑھاتے جائیں اگر کوئی جوڑ قریب ہو تو اس کو حرکت دیتے رہنا مواد کو جذب کرنے میں بہت مدد دیتا ہے۔

عرقوب کا ٹوٹ جانا: یعنی اُس موٹے پٹھے کا ٹوٹ جانا جو ایڑی کے پیچھے لگا ہوتا ہے اور یہ حالت بالعموم بوڑھوں میں دیکھی جاتی ہے اس کا سبب بالعموم اس پٹھے پر یک لخت کھنچاؤ کا پڑنا ہوتا ہے اور بعض حالتوں میں ٹوٹنے کی آواز بھی سنی جاتی ہے اس حالت کو انگلی سے محسوس بھی کیا جاسکتا ہے۔
علاج: مجروح ٹانگ پر تختیاں باندھیں اس طرح کہ پاؤں آگے کو جھکا ہوا ہو اور گھٹنا قدرے بند ہو اور اس حالت میں ٹانگ کو مکمل آرام کی صورت پر رکھیں اور ڈاکٹر کی مدد حاصل کریں۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Kharshy Or Nail" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.