Maa Aik Zimma Daar Hasti - Article No. 1826

Maa Aik Zimma Daar Hasti

ماں ایک ذمہ دار ہستی - تحریر نمبر 1826

ہر سمجھدار ماں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کی تربیت ایسے اخلاقی اصولوں پر کرے جس سے آگے جا کر نہ صرف کامیاب انسان بنے بلکہ اخلاق حسنہ میں بھی وہ سب کیلئے قابل رشک ہو

بدھ 6 جون 2018

مریم شفیق
ہر سمجھدار ماں کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کی تربیت ایسے اخلاقی اصولوں پر کرے جس سے آگے جا کر نہ صرف کامیاب انسان بنے بلکہ اخلاق حسنہ میں بھی وہ سب کیلئے قابل رشک ہو۔ بچے کی تربیت ماں کی گود سے ہی شروع ہوتی ہے۔اپنے بچوں کی ایک اچھی ماں کے ساتھ ساتھ ان کی دوست بھی بنیں، بچے بہت حساس ہوتے ہیں، ان پر بلاوجہ روک ٹوک نہ کریں اس سے ناصرف وہ ماں سے دور ہوتے ہیں بلکہ وہ مزید خود کو تنہا محسوس کرنے لگتے ہیں۔


بلاوجہ تنقید اور نکتہ چینی بچوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کرتی ہے جو مائیں بچوں کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتی ہیں بچے ان سے آسودگی محسوس کرتے ہیں اور قریب سے قریب ترین ہو جاتے ہیں، کہتے ہیں بچوں کے ساتھ بچہ بننا پڑتا ہے، کھیل کھیل میں انہیں اچھی باتیں سکھائیں۔

(جاری ہے)


بچوں کو تعلیم سکھانے کیلئے ابتداء میں ریاضی کا مضمون منتخب کریں اور ایسے کھیل کا انتخاب کریں جس میں حساب اعداد و شمار کا عمل دخل لازم ہو ۔


بچوں کی صحت اولین ترجیح رکھیں، بچوں کے ساتھ تیس منٹ دن میں ایسے رکھیں جس میں بچوں کی چھوٹی چھوٹی غلطیوں کو بھی نظرانداز مت کریں بلکہ اس کی اصلاح فوراً کریں مگر اپنا رویہ دوستانہ اور خوشگوار رکھیں تاکہ بچے اسے منفی انداز میں مت لیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ بچے میں معاشرتی ، اخلاقی، برائیاں جیسے چوری چغلی، جھوٹ وغیرہ کی عادت منتقل نہیں کرنا چاہتے تو ماں کو چاہئے بچے کے سامنے خود ان کاموں کی مرتکب نہ ہو۔

بچوں کو کہانیاں سنائیں، جن سے ان کواخلاقی سبق بھی ملے، ماں کی محبت ختم تو نہیں ہوتی لیکن وقت کے ساتھ ذمہ داریاں نبھانے کا طریقہ بدل جاتا ہے بچپن ختم ہوتا ہے تو ماں کی بچپن کی ذمہ داریاں ختم ہو جاتی ہیں لیکن ذمہ داریاں ختم نہیں ہوتیں گھر کی ذمہ داریاں وہاں تک پہنچ جاتی ہیں جہاں ماں ان کا بچہ سفر کرتا ہے انہی ذمہ داریوں کے باعث عورت کو ماں کا درجہ دیتے ہوئے جنت کا ایک راستہ قرار دیا گیا ہے۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Maa Aik Zimma Daar Hasti" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.