Maan Ki Doodh - Bache K Liye Mufeed - Article No. 1224
ماں کا دودھ۔ بچے کیلئے مفید - تحریر نمبر 1224
بچے کیلئے ماں کا دودھ بڑی اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔ یہ بچوں کو مکمل اور متوازن غذا فراہم کرتا ہے اور اس سے ماں اور بچہ دونوں صحت مند رہتے ہیں۔ پاکستان میں ہر روز 4000 بچے گندی بوتلوں میں ڈبے کا دودھ پینے کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوجاتے ہیں
پیر 15 جون 2015
بہت سے اسپتالوں میں زچہ و بچہ کو الگ کردیا جاتا ہے، جو ایک غلط طریقہ ہے۔ پھر زچہ کو اس کی تعلیم بھی نہیں دی جاتی کہ وہ بچے کو کس طرح اپنا دودھ پلائے۔ معالجین کو بھی اس بات کی تربیت نہیں دی جاتی کہ وہ ماؤں کو اپنا دودھ پلانے کی اہمیت کے بارے میں مفید باتیں بتاسکیں۔
خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنے بچوں کو ڈبے کا دودھ پلاتی ہیں، جو بچوں کو مکمل توانائی فراہم کرنے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
اسپتالوں اور کلینکوں میں بھی ڈبے کا دودھ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے ناقص دودھ کی خوب تشہیر کرتی ہیں، تاکہ ان کے دودھ کی فروخت میں اضافہ ہو۔
مصروفیت یا کم علمی کے باعث متوسط طبقے کی مائیں اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کے بجائے ڈبے کے دودھ سے تیار کردہ ایسی غذائیں کھلاتی ہیں، جو مضرِ صحت ہوتی ہیں، جبکہ چھاتی سے دودھ پلانا ایک مکمل صحت مند طریقِ کار ہے۔
ہمارے ملک میں خواتین اپنے بچوں کو کم از کم6 ماہ کی مدت تک اپنا دودھ پلاتی ہیں، بلکہ بہت سی مائیں تو کم از کم سال بھر تک اپنا دودھ پلاتی ہیں۔ گھر سے باہر کام کرنے والی مائیں بچے کی پیدایش کے بعد تین مہینے کے لیے اسے ددودھ پلانے کی وجہ سے چھٹیاں لے لیتی ہیں۔
تجربہ کار معالجین اور گھر کی بزرگ خواتین بھی چھاتی سے دودھ پلانے کی حوصلہ افزائی خرتی ہیں بعض غریب خواتین تو اپنے بچوں کو اپنا دودوھ پلانے کی خاطر انہیں کام کرنے والی جگہوں پر بھی ساتھ لے جاتی ہیں، اس لیے کہ وہ جانتی ہیں کہ ماں کا دودھ نہ صرف لحمیات اور حیاتین سے بھرپور، بلکہ بچے کیلئے بھی مفید ہوتا ہے۔
ماؤں کو چاہئے کہ وہ بچوں کو دو سال کی مدت تک اپنا دودھ پلائیں، اس سے ماں اور بچے کی صحت اچھی رہتی ہے اور وہ کئی موذی بیماریوں کے خطرات سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔
Browse More Different Opinions - Mukhtalif Rawaiay
زندگی ترو تازگی کی خواہاں
Zindagi Taro Taazgee Ki Khwahan
با اعتماد خواتین
Ba Aetmaad Khawateen
کیا آج کی ساس کل سے بہتر ہے؟
Kya Aaj Ki Saas Kal Sy Behtar Hai
خواتین کو سجانے والیاں خود کس حا ل میں ہیں؟
Khawateen Ko Sajanay Waliyan Khud Kis Hal Mein Hain
بچوں کو آوٴٹ ڈور سرگرمیوں کا عادی بنائیے
Bachoon Ko Outdoor Activities Ka Aadi Banaiye
اچھی سوسائٹی اپناؤ
Achi Society Apnaoo
مشفق لیکن سخت
Mushfiq Laikin Sakht
مشفق اور نرم
Mushfiq Aur Naram
غیر مشفق اور سخت
Ghari Mushfiq Aur Sakht
غیر مشفق اور نرم
Ghair Mushfiq Aur Naram
مختلف رویے
Mukhtalif Rawaiay