Mother And Son Part 4 - Article No. 1637

Mother And Son Part 4

ماں اور بچہ(چوتھا حصہ) - تحریر نمبر 1637

ٹانکوں کو صبح شام کسی جراثیم کش لوشن سے دھوتے رہیں

جمعرات 19 اکتوبر 2017

ماں اور بچہ(چوتھا حصہ)
زچہ کی نیند:زچہ کے لیے نیند بھی ضروری ہے ورنہ دماغی پریشانی کا خطرہ ہوتا ہے اور ویسے بھی اس عرصے میں اس کی طرف زیادہ ہی رجحان ہوتا ہے ان دنوں میں سیون کے ٹانکوں کے درد،بواسیر یا پستانوں کے بھاری ہونے سے اکثر نیند نہیں آتی۔
زچہ کے ٹانکے: ٹانکوں کو صبح شام کسی جراثیم کش لوشن سے دھوتے رہیں یا جب زچہ پیشاپ کا پاخانہ کرے اس کے لیے پوٹاشیم پرمینگنیٹ یا کانڈی لوشن مفید رہتا ہے،نویں دن ٹانکے کھول دیں۔


زچہ کا معائنہ: مخصوص حالتوں کے علاوہ زچہ کا مکمل معائنہ تیسرے روز ضرور ہونا چاہیے کیونکہ یہ دن بالعموم پرسوت کے بخار کے چڑھنے کے دن ہوتے ہیں ا ور پستانوں میں سوزش بھی انہی دنوں ظاہر ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح دسویں دن بھی ضرور معائنہ کرائیں تاکہ رحم کے مکمل طور پر سکڑنے،نفاس کے بند ہوجانے،دودھ کے اترنے اور بچے کی تندرستی کا حال معلوم ہوسکے،اسی طرح بچے کی حالت کو بھی دیکھیں اس کی آنکھوں کی حالت دیکھیں۔

پھر اس کے منہ کا معائنہ کریں،اس کے اندر سفیدداغ تو نہیں پڑے ہوئے یہ اکثر ماں کے سر پستان(بھٹنی) کے صاف ستھرا نہ ہونے کے باعث پڑجاتے ہیں اور ان کی موجودگی سے بچے کو دست آنے لگتے ہیں۔ناف کی حالت دیکھیں،پاخانہ صاف کرنا ہے یا نہیں۔ہر ہفتے اس کا وزن کریں اور ہر ہفتے اس میں اضافہ ہونا چاہیے وزن باقاعدہ لیتے رہیں اور اس میں تساہل سے کام نہ لیں۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Mother And Son Part 4" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.