Mustahri Hadssat - Article No. 1701

Mustahri Hadssat

مشتہری کے حادثات - تحریر نمبر 1701

اگر خون بہہ رہا ہو تو سب سے پہلے اسے بند کریں پھر زخم کی حالت کے مطابق پہلے اس کے اردگرد کی سطح کو پاک صاف کریں اور اس دوران میں زخم کو ڈھانپے رکھیں

جمعرات 14 دسمبر 2017

مشتہری کے حادثات:
اس ضمن میں معمولی خراش سے لے کر عضو مجروح کے بالکل بے کار ہوجائے ہر قسم کے زخم پائے جائیں گے اگر خون بہہ رہا ہو تو سب سے پہلے اسے بند کریں پھر زخم کی حالت کے مطابق پہلے اس کے اردگرد کی سطح کو پاک صاف کریں اور اس دوران میں زخم کو ڈھانپے رکھیں اور کوئی بیرونی شے اس کے اندر نہ جانے دیں جلد کو صاف کرتے وقت زخم کنارے سے شروع کرکے باہر کی طرف کپڑا پھیر یں اور کپڑے کو باہر کی طرف سے زخم کنارے کی طرف نہ لائیں اس سے جلد کی گندگی زخم کی طرف نہ آنے پائے گی پھر زخم پر خوب اچھی طرح پانی بہاکر اسے صاف کریں پانی چرانے کا خوف نہ کھائیں یہ خام خیالی ہے جہاں تک ممکن ہو عضو کو اپنی اصلی حالت پر لانے کی کوشش کریں اگر ہڈی ٹوٹ گئی ہو یا جوڑ ٹل گیا ہو تو مجروح عضو پر پٹی لپیٹ کر اسے فوراً ہسپتال لے جائیں یا کسی ماہر فن کا مشورہ حاصل کریں۔

(جاری ہے)


پیٹ کے اندر کے احشا کا مجروح ہونا: اگر پیٹ کی دیوار پر نیل یا خراش آئی ہو بالخصوص جب گاڑی کا پہیا گزر گیا ہو تو یہ حالت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے ظاہری زخم کی عدم موجودگی میں بھی اندرونی اعضا بری طرح مجروح ہوسکتے ہیں مریض کو فوراً ہسپتال پہنچائیں۔
جلنا اور جھلسنا: جلنے اور جھلسنے کے حادثے میں کئی قسم کے زخم پائے جاتے ہیں اور اس لیے کسی ایک قسم کا طرز علاج اختیار کرنا بے سود ہوتا ہے ہرمحدوث کا علاج حادثے کے مطابق کریں کئی ایک علاج بیان کیے جاتے ہیں ان میں سے کسی کو فراموش نہ کریں اور نہ ہی کسی ایک پر کلی انحصار کریں گاہے ایک سے فائدہ ہوگا اور گاہے دوسرے سے،یہ حادثہ اکثر آگ رگڑ اور کیمیاوی اشیا سے پیش آتا ہے اوراُبلتے ہوئے پانی یا دیگر سیال چیزوں کے بدن پر پڑجانے سے بھی اس کا ایک حصہ جھلس جاتا ہے جب حادثہ شدید ہو تو اس سے تمام جسم متاثر ہوتا ہے صرف وہی حصہ نہیں جو جلانے والی شے کی زد میں آگیا ہے اس قسم کے اکثر حادثات سے اپنے آپ کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے بشرطیکہ معمولی احتیاط سے کام لیا جائے،جلنے کی دو قسمیں ہوتی ہیں ایک سطحی اور دوسری گہرائی پر،فوری امداد اور علاج کا مقصد یہ ہوتا ہے:
۱۔
محدوث کا مزید نقصان سے بچایا جائے،
۲۔زخموں کو تعدی(جراثیم) کے حملے سے بچایا جائے،
۳۔جلنے سے جسم کو جو نقصان پہنچتا ہے اس کا تدارک کیا جائے،
۴۔محدوث کو تسلی دی جائے کہ جو کچھ اس کے لیے کیا جاسکتاہے اسے بہترین طریقے پر سرانجام دیا جارہا ہے۔
۵۔اگر ضرورت ہو تو محدوث کو جس قدر جلد ہوسکے ہسپتال پہنچا دیا جائے یا ماہر فن کی امدا د حاصل کی جائے،
محدوث کو مزید نقصان سے بچانے کے لیے ضروری ہے کہ اسے سبب سے دور کیاجائے یا سبب کو اس سے دور کردیا جائے یاد رکھیں کہ جلتی ہوئی شے سے اٹھتا ہوا دھواں زیادہ نقصان دہ ہوتاہے اور زیادہ اموات کا باعث ہوتاہے بجائے واقعی آگ سے اور یہ بھی یاد رکھیں کہ منہ اور چہرے پر خشک یا بھیگا ہوا کپڑا ڈال لینے سے دھوئیں کے اثرات سے انسان محفوظ نہیں ہوجاتا اگر آپ کمرے کے اندر داخل ہورہے ہیں تو دروازوں کو بڑی احتیاط سے کھولیں کیونکہ جب دروازہ کھولا جاتا ہے تو گرم ہوا یا جھونکا یا آگ کا شعلہ باہر کو لپکتا ہے اور امداد کرنے والے کو بھی جھلس دیتا ہے اور جب کمرے کے اندر داخل ہوں تو یہ انتظام کرلیں کہ داخل ہونے کے بعد دروازہ پھر بند نہ ہوجائے پھر جب کمرے میں داخل ہوں تو پیٹ کے بل رینگتے ہوئے داخل ہوں کیونکہ فرش کے قریب ہوا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور جب تلاش شروع کریں تو سوچے سمجھے منصوبے کے ماتحت عمل کریں،یاد رہے کہ ایسی حالت میں لوگ کمرے کے اندر پڑی ہوئی الماریوں کے پیچھے یا چارپائی کے نیچے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ان جگہوں کو ضرور اچھی طرح دیکھ لینا چاہیے ہوسکتا ہے کہ محدوث نیند کے دوران دھوئیں سے بے ہوش ہو کروہیں پڑا ہوا ہو،کمرے سے جلدی باہر آنے کی کوشش کریں اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ بے ہوش انسان کندھوں پر اٹھاکر کیسے باہر لایا جاسکتا ہے توکمرے میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں اگر آپ کمرے سے باہر نکلنے کا راستہ بھول گئے ہوں تو گھبرائیں نہیں دیوار کا سہارا ڈھونڈ کر اس کے ساتھ ساتھ چلتے آئیں تو بالآخر آپ اس دروازے تک پہنچ جائیں گے جہاں سے آپ کو باہر نکلنا ہے۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Mustahri Hadssat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.