Nomolood Bachon Ki Mamool Ki Nighdasht Ke Liye Chand Car Aamad Tajaweez - Article No. 1812

Nomolood Bachon Ki Mamool Ki Nighdasht Ke Liye Chand Car Aamad Tajaweez

نومولود بچوں کی معمول کی نگہداشت کے لئے چند کار آمد تجاویز - تحریر نمبر 1812

نومولود بچوں کے بارے میں ایک عام نظریہ ہے کہ بڑے بچوں کی نسبت ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا آسان کام نہیں ہے

جمعرات 17 مئی 2018

نومولود بچوں کے بارے میں ایک عام نظریہ ہے کہ بڑے بچوں کی نسبت ان کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھنا آسان کام نہیں ہے کیونکہ یہ ننھا فرشتہ ہمارے گھروں میں ڈھیروں خوشیاں بکھیرنے کا سبب بنتا ہے لہذا ہمارے لئے اپنے گھر کے اس نئے رکن کی مناسب دیکھ بھال کی طرف توجہ دینا نہایت ضروری ہے ۔گھر کا یہ نیا پھول جس طرح آپ کی توجہ کا مرکز بنتا ہے اس کی نیند ،خوراک ،وقت پر کپڑے بدلنا ،احتیاط کے ساتھ اسے گود میں لینا ،با حفاظت طریقے سے بچے کو نہلانا ،یہ تمام باتیں آپکے نومولود بچے کی مناسب پرورش اور نگہداشت کے لئے مفید ہیں ۔

نومولود بچوں کی معمول کی نگہداشت کے لئے چند کار آمد تجاویز، سب سے پہلے نوزائیدہ بچوں کی دیکھ بھال کے لئے آپ حفظان صحت کے اصولو ں کے مطابق دن بھر نہ صرف خود کو صاف رکھیں بلکہ اپنے گھر اور خصوصاً بچے کے لیٹنے ،اٹھنے بیٹھنے کی جگہ کو بھی گندگی سے پاک اور صاف ستھرا رکھیں ۔

(جاری ہے)

بچوں کی مناسب نگہداشت کے لئے اس بات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے کہ آیا نوزائیدہ بچوں کے کپڑے صاف نرم و ملائم ہیں یا نہیں تاکہ بچے ایسے کپڑے پہن کر آرام سکون محسوس کریں بچوں کے کپڑے تیز خوشبو والے ڈٹرجنٹ میں ہرگز نہ دھوئیں جوکہ نومولود بچوں کی حساس جلد پر کسی قسم کی الرجی کا باعث بنے ۔

اسکے علاوہ چھوٹے بچوں کی جلد پر کسی بھی قسم کے پاﺅڈر استعمال نہ کریں بلکہ اس کی نسبت اگر آپ بے بی آئل سے بچوں کی خشک جلد پر نرمی کیساتھ مالش کریں گی تو یہ نہایت موزوں عمل ہے ۔نومولود بچوں کو ایسے احتیاط کے ساتھ نہلائیں کہ ان کے جسم کے اعصاب ٹب کو زور سے نہ لگنے پائیں چونکہ ان کے جسمانی اعضاءبہت نرم اور نازک ہوتے ہیں تو ایسے میں نوزائیدہ بچوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ بھی ہوتا ہے ۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Nomolood Bachon Ki Mamool Ki Nighdasht Ke Liye Chand Car Aamad Tajaweez" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.