Pati Bandhna - Article No. 1718

Pati Bandhna

پٹی باندھنا - تحریر نمبر 1718

پٹی کو بازو کی بالائی ایک تہائی سے شروع کریں پہلے اسے بازو کی بیرونی جانب لے جاکر بازو کے گرد ایک یا دوچکر دیں اب پٹی کو بازو کے پیچھے سے پیٹھ پر لے جائیں

پیر 25 دسمبر 2017

بغل پر پٹی باندھنا:
پٹی کی ابتدا کندھے کے پیچھے سے کریں اور بغل کے سامنے ل اکر اسے کندھے کے اوپر پہنچا دیں اب یہاں سے پٹی گردن کے اردگرد ایک چکر لگاتی ہیں اور کندھے پر اپنے آپ کو کاٹتی ہوتی اس مقام پر پہنچ جاتی ہیں جہاں سے اسے شروع کیا گیا تھا اس چکر کی شکل انگریزی ہندسہ 8 کے مشابہ ہوتی ہیں اس چکر کو تین چار بار دہرائیں تاکہ تمام رفائد اس کے نیچے ڈھانپ دیے جائیں بغل کا چکر ختم کرنے کے بعد گاہے گردن کے گرد چکر دینے کی بجائے پٹی کو پیٹھ پر سے دوسری بغل کی طرف لے جاتے ہیں اور پھر وہاں سے سامنے کی طرف سینے پر سے ہوتے ہوئے کندھے پر لے آتے ہیں اور یوں ہندسہ8 کی شکل مکمل کی جاتی ہیں۔

کندھے پر پٹی باندھنا:
پٹی کو بازو کی بالائی ایک تہائی سے شروع کریں پہلے اسے بازو کی بیرونی جانب لے جاکر بازو کے گرد ایک یا دوچکر دیں اب پٹی کو بازو کے پیچھے سے پیٹھ پر لے جائیں اور دوسری طرف بغل میں پہنچادیں وہاں سے سامنے کی طرف لاتے ہوئے اسے سینے پر لائیں اور اسے اس بازو پر پہنچادیں جہاں سے شروع کیا تھا لیکن اسے پہلے چکر قدرے اونچا ہونا چاہیے اس طرح کہ اس کا تھوڑا سا حصہ وہ ڈھانپ بھی لے ایسے کئی ایک چکر ضرورت کے مطابق دیں اور ہر چکر پہلے سے قدرے اونچا ہوتا چلا جائے تاکہ تمام کندھا اور گردن کی جڑ ڈھانپ دی جائے جب پٹی دوسری بغل سے گزرے یعنی اس بغل سے جو ماؤف جانب نہیں تو اسے ایک دوسرے پر تہ بہ تہ آتا چاہیے البتہ بغل سے نکل کر ہر چکر اوپر کی طرف ترچھا ہوتا چلا جائے گا حتیٰ کہ کندھے کا تمام حصہ ڈھانپا جائے گا اور پٹی بھی پھسلنے نہ پائے گی۔

(جاری ہے)


پستانوں پر پٹی باندھنا: پٹی کو ایک مقام پر قائم کرنے کے لیے پہلے پستانوں کے نیچے پیٹ کے اردگرد پٹی کے ایک یا دو چکر لپیٹیں پھر پٹی کو ماؤف پستانوں کے نیچے لاکر دوسری جانب کندھے پر لے جائیں اور پھر اسے نیچے کی طرف کمر پر لاکر پیٹ کے اردگرد چکر دیں تاکہ وہ چکر جو پستانوں کے نیچے سے لے جایا گیا ہے وہ اپنی جگہ پر قائم ہوجائے یکے بعد دیگرے ایسے کئی چکر دیں لیکن دوسرا چکر پہلے سے ذرا اونچا ہو اگر دونوں پستانوں پر بیک وقت پٹی باندھنا مقصود ہو تو حسب سابق پیٹ کے اردگرد ایک دو چکر دے کر شروع کریں پھر اسے بائیں پستانوں کے نیچے دبائیں کندھے پر لے جائیں اور پیٹھ پر لے آئیں اب اس چکر کو قائم رکھنے کے لیے آدھا چکر پیٹ کے گرد دیں چنانچہ جب پیٹھ پر پہنچے تو اب اسے بائیں کندھے پر لے جائیں اورسینے پر سے ہوتے ہوئے دائیں پستان کے نیچے لائیں اور پھر پیٹھ پر سے ہوتے ہوئے بائیں طرف پہنچادیں دوسرا چکر بائیں پستان کے نیچے اور آدھا چکر سینے کے گرد ہوگا پس ایسے ہی باری باری کرتے رہیں چنانچہ بائیں طرف تو چکر نیچے سے اوپر کی طرف جائے گااوردائیں طرف اوپر سے نیچے کی طرف آئے گا اور باری باری سینے اور پیٹھ پر سے دوسرے طرف چلا جائے گا حتیٰ کہ سارے رفائد ڈھانپ دیے جائیں گے،
انگلی پر پٹی باندھنا: اس مقام پر جو پٹی باندھی جائے گی اس کی چوڑائی آدھ انچ یا تین چوتھائی انچ کے قریب ہی مناسب رہے گی اس پٹی کی ابتدا اس طرح کریں کہ کلائی کے گردا گرد دو تین چکر اس طرح دیں کہ پٹی کا سرا باہر نکلا ہوا رہے اب پٹی کو ہاتھ کی پشت پر سے انگلی پر لائیں اور دو ایک ترچھے چکر دے کراسے انگلی کے سرے تک پہنچادیں اب پٹی کو انگلی پر حسب قاعدہ لپیٹتے ہوئے اسے بتدریج انگلی کی جڑ کی طرف لائیں اور پھر جہاں سے ہاتھ کی پشت پر چکر کے پہلے حصے کو کاٹتے ہوتے ہوئے لائیں اور جہاں اسے کلائی تک پہنچادیں اور بالآخر اس سرے کو پٹی کے پہلے سرے کے ساتھ گرہ دے دیں جو کھلا چھوڑدیا گیا تھا۔

انگوٹھے پر پٹی باندھنا: تین چوتھائی انچ چوڑی پٹی لیں پہلے کلائی کے گرد د وتین چکر دئے کر پٹی کو قائم کریں پھر ہندسہ8 کی شکل کی پٹی باندھیں حتیٰ کہ رفائد ڈھانپے جائیں۔
ہاتھ اور کلائی پر پٹی باندھنا:
ہاتھ کی پشت اور کلائی پر ہندسہ 8 کی شکل کی پٹی باندھیں۔حتیٰ کہ رفائد ڈھاپنے جائیں۔
ہاتھ اور کلائی پر پٹی باندھنا:
ہاتھ کی پشت اورکلائی پر ہندسہ8 کی شکل کی پٹی باندھیں۔

پاؤں کے انگوٹھے پر پٹی باندھنا: اس مقام پر پٹی لپیٹنے کے لیے ایک انچ چوڑی پٹی کی ضرورت ہوگی پٹی کی ابتدا ٹخنے سے قدرے اوپر ہونی چاہیے اور یہ پٹی حلقہ بناتی ہوئی تلوے پرپہنچ جائے اور وہاں سے پاؤں کے اردگرد ہوتی ہوئی انگوٹھے کی جڑ کے اندرونی جانب آجائے گی اب اسے انگوٹھے کے اردگرد اس طرح لپیٹنا شروع کریں کہ پٹی ترچھے چکر لگاتی ہوئی انگوٹھے کے سرے تک پہنچ جائے مقام سے اب اس طرح واپس آئیں کہ پٹی گول چکر لگاتی ہوئی پھر انگوٹھے کی جڑ پر آجائے اب اس پاؤں کی پشت پر سے ترچھا لے جائیں اور تلوے پر سے ہوتے ہوئے پاؤں کے اندرونی کنارے پر لے آئیں یہاں پر اسے ابتدائی سر ے کے ساتھ گرہ دے دیں یا اس مقام پر پن لگادیں تاکہ اپنی جگہ سے پھسلنے نہ پائے اور قائم رہے،

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Pati Bandhna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.