Swaddling - Article No. 1506

Swaddling

نوازئیدہ بچوں کو سکون بخشنے کی قدیم تیکنیک - تحریر نمبر 1506

چھوٹے نوازئیدہ بچوں کو عموماََ ایک بڑے کپڑے یا کمبل میں ایک مخصوص انداز سے لپیٹنے کی تکینیک قدیم وقتوں سے مائیں اور بزرگ خواتین استعمال کرتی چلی آرہی ہیں لیکن نو عمر اورجدید دور کی دلدادہ مائیں سویڈنگ( Swaddling) کے فوائد اور اس طریقہ کارسے نابلد ہونے کی وجہ سے

منگل 16 اگست 2016

چھوٹے نوازئیدہ بچوں کو عموماََ ایک بڑے کپڑے یا کمبل میں ایک مخصوص انداز سے لپیٹنے کی تکینیک قدیم وقتوں سے مائیں اور بزرگ خواتین استعمال کرتی چلی آرہی ہیں لیکن نو عمر اورجدید دور کی دلدادہ مائیں سویڈنگ( Swaddling) کے فوائد اور اس طریقہ کارسے نابلد ہونے کی وجہ سے تیکنیک کا موثر استعمال نہیں کرپاتی ہیں اور یوں نوازئیدہ بچے ٹھنڈلگ کر بیمار پڑنے اور ہوا کے براہ راست جسم پر پڑنے سے کمزوری کاشکار ہوجاتے ہیں۔

Swaddling (کپڑے میں لپیٹنا) نوازئیدہ بچے کو آسودگی وسکون بخشنے والی ایسی تیکنیک ہے جو آرام کے ساتھ ساتھ بچے کو گرماہٹ اورتحفظ کا احساس بھی فراہم کرتی ہے۔
Swaddling سویڈنگ کی تیکنیک کو انجام دینے کے لیے تقریباََ سوا گز چوکور (چاروں کونوں کی لمبائی یکساں ہو) کپڑا درکار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

کپڑاذرا موٹا اور دبیز ہونا چاہئے جیسے سوتی فلالین یاتولیے کا کپڑا بھی مناسب رہتا ہے۔

کپڑے کو پہلے بستر یانرم جگہ پر بچھا کر اس کے ایک کونے کو (بالشت بھر) اندر کی جانب فولڈ کردیں اب بچے کو کپڑے پر اس طرح لٹائیں کے اُس کا سراس فولڈ کیے ہوئے حصے پر ہواور اس کے پیر فولڈ کئے ہوئے حصے کے مقابل کو نے پر ہوں اور دائیں طرف کے کونے کو اٹھاکربچے (ہاتھوں کو اندر رکھتے ہیں) کی کمر کے نیچے (بائیں جانب) دبادیں۔ اب پیروں کی طرف کے کونے کو اٹھاکر بچے کے سینے کی جانب لے جائیں اور (جہاں سے دایاں کو نابائیں طرف گیا ہے ) کپڑے کے اندر (گلے کے قریب) دبادیں اور بائیں طرف کے کونے کواٹھا کردائیں جانب لپیٹ دیں۔
اس طرح بچہ کپڑے میں پوری طرح لپیٹ جائے گااور صرف اُس کا سراور چہرہ کھلارہے گا۔ نوازئیدہ بچوں کو اس طرح لپیٹ دینے سے (خاص طور پر نہلانے اور نیپی وغیرہ بدلنے کے بعد) وہ بہت پرسکون ہوکر سوتے ہیں چڑچڑاپن ظاہر نہیں کرتے اور تیزی سے بڑھتے بھی ہیں۔ اس سلسلے میں اس بات کا بھی خاص دھیان رکھیے کہ کبھی بھی بچے کو سختی سے یاٹائیٹ مت لپیٹیں کیونکہ زیادہ سختی سے لپیٹنے کی صورت میں بچے کا دم بھی گھٹ سکتا ہے۔
آج کل بازار میں طرح طرح کے دلکش ڈیزائن کے حامل آرام دہ اور پائیدار میٹریل میں سیکڑوں اقسام کے Swaddling Cloth اور Swaddling Blanket دستیاب ہیں جس میں سروالے کونے کو تکونہ سی کربقیہ تینوں کناروں کو سادہ چھوڑ دیاجاتا ہے جو بچے کے سرکو ٹوپی کی طرح ڈھک لیتا ہے یہ بھی استعمال میں مئوثر ثابت ہوتے ہیں۔
یہ بچے کو آسودگی فراہم کرنے کی ایسی تکنیک ہے جو آرام کے ساتھ ساتھ گرماہٹ اور تحفظ کااحساس دیتی ہے۔

Browse More Child Care & Baby Care Articles

Special Child Care & Baby Care Articles article for women, read "Swaddling" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.