Tangg Pr Pati Bandhna - Article No. 1720

Tangg Pr Pati Bandhna

ٹانگ پر پٹی باندھنا - تحریر نمبر 1720

پٹی باندھنا مقصود ہو تو پہلے پاؤں پر پٹی لپیٹیں اس طرح کہ انگلیوں کی جڑوں سے شروع کرکے ٹخنوں کی طرف آئیں

منگل 26 دسمبر 2017

ٹانگ پر پٹی باندھنا:
پٹی کو ایک مقام پر قائم رکھنے کے لیے ٹخنوں کے گرد پہلے ایک دو حلقہ دار چکر دے لیں اور اگر اس کے ساتھ پاؤں پر بھی پٹی باندھنا مقصود ہو تو پہلے پاؤں پر پٹی لپیٹیں اس طرح کہ انگلیوں کی جڑوں سے شروع کرکے ٹخنوں کی طرف آئیں اور اگر پاؤں پر باندھنا مقصود نہ ہو تو پھر حلقہ دار چکر اس طرح دیں کہ وہ پہلے چکر کے تقریباً نصف کو چھپائے ہوئے ہو اس طرح پٹی جو ہوگئی وہ پنڈلی پر کافی اونچائی تک آجائے گی اب پنڈلی پر پٹی لپیٹنا شروع کریں پہلے ایک دو چکر تو سیدھے ہی ہوں گے اور بعد میں جیسا کہ پہلے بھی بتایا جاچکا ہے وہ پیچ دار چکر ہوجائیں گے اور پھر پٹی کو جہاں تک لے جانا چاہییں لے جاکر گرہ دے کر یا پن لگا کر ختم کردیں۔

ایڑی ٹخنہ پاؤں پر پٹی باندھنا: اس صورت میں پہلا چکر ایڑی کی لوک اور ٹخنے کے جوڑ کے سامنے سے گزرے گا دوسرا چکر پہلے سے قدرے نیچے ہوگا اس طرح کہ یہ چکر پہلے چکر کی نصف چوڑائی ڈھانپ لے گا تیسرا چکر بھی دوسرے چکر کی طرح ہوگا،لیکن یہ چکر پہلے چکر سے اونچا ہوگا لیکن پہلے چکر کی نصف چوڑائی کو ڈھانپ لیتا ہے تیسرے چکر میں جب پٹی اندرونی جانب ایڑی کے بالائی حصے سے گزرتی ہے تو اب وہ پاؤں کی پشت پر چلی جاتی ہیں اور اندر سے باہر کی طرف انگلیوں کی جڑوں تک پہنچ جاتی ہیں اب دو تین پیچ دار چکر اس طرح دیں کہ پٹی انگلیوں سے ٹخنے دار چکر اس طرح دیں کہ پٹی انگلیوں سے ٹخنے کی طرف آتی جائے اور پھر ٹخنے کے جوڑ پر حلقہ دار پٹی باندھیں اس کا ایک حلقہ تو پاؤں پر ہوگا اور دوسرا ٹخنے کے جوڑ کے اوپر اس طرح باری باری حلقہ بنائے جائیں حتیٰ کہ رفائد چھپ جائیں۔

(جاری ہے)


گھٹنے پر پٹی باندھنا: اس مقام پر حلقہ دار پٹی باندھی جاتی ہیں البتہ اس مقام پر خاص احتیاط کی ضرورت ہوگی ورنہ پٹی اپنی جگہ سے پھسل جائے گی پٹی کے ابتدائی سرے کو قائم کرنے کے لیے گھٹنے کے جوڑ سے قدرے نیچے پٹی کے ایک دو چکر لپیٹ کر اس کے سرے کو قائم کریں پھر پٹی کو گھٹنے کے سامنے سے ران کے اندرونی جانب لے جائیں اس طرح کہ وہ ران کے پیچھے سے ہوتی ہوئی آئے پھر اسے ران کے سامنے لے آئیں چنانچہ پٹی کا یہ چکر گھٹنے کے جوڑ سے قدرے اونچا ہوگا دونوں چکروں کے درمیانی حصے پر پٹی لپیٹ کر پن لگادیں،
کنج ران پر پٹی باندھنا: جب یہ پٹی باندھی جارہی ہو تو مجروح کو کھڑا ہونا چاہیے اور پٹی باندھنے والا شخص اس کے سامنے کھڑا ہوجائے اگر مجروح کھڑا نہ ہوسکے تو اس کے چوتڑوں کے نیچے تکیہ یا کوئی اور ایسی شے رکھ دیں جس سے اس کے چوتڑ اوپر کواُٹھے رہیں پٹی کا باندھنا ماؤف کنج ران سے شروع کریں اور پٹی کو اندر کی طرف سے باہر کی طرف لائیں اس طرح ران کے گرد ایک چکر مکمل ہوجائے گا اب پٹی کو ناف سے قدرے نیچے سے گزار کر سلیم جانب پیٹ پر لے جائیں اور پہلو کے گرد ہوتے ہوئے کمر پر پہنچ جائیں اور وہاں سے پہلو کے گرد ہوتے ہوئے ماؤف کنج ران پر آجائیں اس طرح پیٹ اورکمر کے گرد ایک چکر یا حلقہ مکمل ہوجائے گا اب یہاں سے دوسرا چکر یا حلقہ مکمل ہوجائے گااب یہاں سے دوسرا چکر شروع کریں جو پہلے کی طرح ہی لپیٹا جائے گا لیکن اس طرح کہ وہ پہلے کو قدرے ڈھانپے ہوئے ہوگا اس طرح حلقہ دار پٹی لپیٹتے جائیں حتیٰ کہ ماؤف چھپ جائیں اور پھر پن لگاکر پٹی کو ختم کردیں۔

دونوں کنج رانوں پر اکٹھا پٹی باندھنا: اس پٹی کی ابتدا اس طرح کریں جس طرح ایک کنج ران پر پٹی باندھتے ہوئے کی تھی چنانچہ جب دائیں کنج ران پر حلقہ پورا ہوجائے تو اس طرف ران کے اندرونی جانب جانے کی بجائے پٹی کو ناف پر سے گزار کر بائیں طرف کی ران کے بیرونی جانب پہنچا دیں اب اس طرف کی کنج ران پرپٹی باندھیں،
گل پٹی: بازوؤں یا ہاتھوں کے لیے گل پٹی بڑی مفید ثابت ہوتی ہے گل پٹی رومال یا کسی دوسرے کپڑے کو تکون کی شکل میں تہہ کرکے بنائی جاتی ہیں اگر گل پٹی کا مقصد یہ ہو کہ ہاتھوں کو سہارا دیا جائے اور ان کو قدرے اٹھا کر رکھا جائے تو بہتر یہ ہوگاکہ اس تکونی پٹی کو گلوبندکی شکل میں تہہ کرلیا جائے اورپھر اسے گردن میں ڈال کر گردن کے پیچھے گرہ دے دی جائے اور اسے اس حد تک چھوٹا کردیا جائے کہ ہاتھ مطلوبہ بلندی تک اٹھا رہے،
تکونی پٹی: تکونی پٹی بنانے کے لیے چھینٹ یا ململ یا دوسرا کوئی سوتی کپڑا چالیس انچ مربع لیں کپڑے کے آمنے سامنے کے کونے ملا کر دوہرا کریں اور دوسرے دو کونوں کے درمیان اُسے کاٹ ڈالیں اس طرح دو تکونی پٹیاں بن جائیں گی تکونی پٹی سے اگر چوڑی پٹی بنانا مقصود ہو تو اس کی نوک کو قاعدے کے درمیانی نقطہ پر لائیں اور پھر اسی پر پٹی کو دوہرا کریں اگرکم چوڑی پٹی بنانا مقصود ہو تو اسے اس طرح ایک بار اور دوہرا کرلیں ضرورت کے وقت یہ پٹیاں بنانی ہوں تو رومال ،تسمے،دھجیاں،پگڑیاں نکٹائیاں،فیتے، ڈوری وغیرہ کے کسی ٹکڑے کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Browse More First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad

Special First Aid Tips - Ibtadai Tibbi Imdad article for women, read "Tangg Pr Pati Bandhna" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.