Bi Bi Bakara Halalia - Article No. 1237

Bi Bi Bakara Halalia

بی بی بکارہ ہلالیہ رحمتہ اللہ علیہا - تحریر نمبر 1237

ی بی بکارہ ہلالیہ رحمتہ اللہ علیہا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نہایت عقیدت مند اور مداح تھیں

پیر 6 جولائی 2015

بی بی بکارہ ہلالیہ رحمتہ اللہ علیہا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نہایت عقیدت مند اور مداح تھیں۔ آپ کا تعلق عرب کے قبیلہ ہلال سے تھا۔آپ شاعرہ تھیں اور آپ نے اپنی شاعری کے ذریعے ہی جنگوں میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی مددکی۔ عرب میں شاعری سے جنگ میں جوش و جذبے کی آگ بھڑکاائی جاتی تھی۔ اس لئے شاعروں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاری تھی۔
جنگ صفین کے موقع پر جب حضرت علی رضی اللہ عنہ اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے درمیان اختلافات بہت بڑھ گئے تو انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی حمایت اور امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی مخالفت کی۔
اس کے شعر حامیوں کے دلوں میں جوش و جذبے کی آگ بھڑکا دیتے تھے۔
جب امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کی حکومت قائم ہو گئی تو اس وقت آپ بہت ضعیف ہو گئی تھیں اور بدن میں رعشہ تھا۔

(جاری ہے)

آنکھوں سے دکھائی بھی کم دیتا تھا۔ ایک بار امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے دربار میں حاضر ہوئیں تو امیر معاویہ رضی اللہ عنہ آ پ کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئے مگر بعض اہل دربار نے بکارہ ہلالیہ رحمتہ اللہ علیہا کے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حق میں اور معاویہ رضی اللہ عنہ کے پوچھنے پر بکارہ ہلالیہ رحمتہ اللہ علیہا نے کہا کہ مکر نے سے کچھ حاصل نہیں۔

یہ جو شعر پڑھے گئے ہیں، اصل اشعار کی تعداد ان سے کہیں زیادہ ہے۔ امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ان کے دلیرانہ اور اپنے مقصد سے وفا دارنہ جواب سے نہایت خوش ہوئے اور ان سے ان کی حاجت معلوم کی مگر وہ بد مزگی کے ساتھ حاجت بیان کئے بغیر چلی گئیں۔

Browse More Famous Literary Women

Special Famous Literary Women article for women, read "Bi Bi Bakara Halalia" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.