Bachi Khochi Chezo Ka Istmal - Article No. 1742

Bachi Khochi Chezo Ka Istmal

بچی کھچی چیزوں کا استعمال - تحریر نمبر 1742

ہفتہ 13 جنوری 2018

بچی کھچی چیزوں کا استعمال
اکثر کھانے پینے کی چیزیں یا تو فالتو پک جاتی ہیں یا بچ جاتی ہے ذیل میں چند ایسے طریقے درج ہیں جن کی مدد سے آپ بچی کھچی اور فالتو چیزیں محفوظ کرکے انہیں اسی حالت میں استعمال کرسکتی ہے۔
سلاد: عام طور پر گھروں میں کھانے کے دو تین راؤنڈ چلتے ہیں اس دوران کھانوں کے ساتھ سلاد بھی استعمال ہوتا ہے گویا سلاد کے بغیر ان دنوں کو ئی ڈش بھی مکمل نہیں ہوتی اس لیے کھانے کے بعد عموماً سلاد بچ جاتا ہے اور یوں بھی گھرو ں میں ایک آدھ فرد سلاد وغیرہ کھانے پسند نہیں کرتالہٰذا بچے کھچے سلاد کو پھینک کر ضائع نہ کریں بلکہ اس کو ایک پلیٹ میں اکٹھا کرکے دوبارہ ترتیب دے لیں اور ایک آدھ نئی آئٹم ملا کر سلاد کی دوسری پلیٹ تیار کرلیں سلاد کی سجاوٹ بھی گلدستے کی طرح کرنی پڑتی ہے جس کو رنگوں اور ذائقے کی مناسبت سے سجایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)


انڈے: انڈے کی زردی اگر بچ جائے تو اس کو محفوظ کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ بچی ہوئی زردی کو شیشے کے مرتبان میں ڈال کر اس میں تھوڑا سا دودھ ملادیں اور فریج میں رکھ دیں انڈے کی زردی خراب ہونے سے بچ جائیں گی اور دوبارہ کام میں آسکتی ہے انڈوں کی بچی ہوئی زردی کسی بھی پلیٹ میں رکھیں اور اس کے نیچے پلیٹ سے بڑا کاغذ رکھ دیں تاکہ بعد میں پلیٹ آسانی کے ساتھ اسی کاغذ میں لپیٹ سکیں انڈوں کی سفیدی فورا ہی کاغذ میں لپیٹ کر نہ رکھیں بلکہ سفیدی کو پلیٹ میں رکھ کر فریج میں کچھ دیر کے لیے رکھ دیں جب انڈوں کی سفیدی ذرا جم جائے تو پلیٹ کاغذ میں لپیٹ کر دوبارہ فریج میں رکھ دیں اس طرح انڈوں کی یہ سفیدی کئی ہفتوں تک استعمال کے قابل رہ سکتی ہے۔

سالن: گرمیوں میں بچے کھچے سالن کو محفوظ رکھنے کے لیے اُسے پہلے اس کے اصل برتن سے نکال لیں جس میں سالن بچ گیا ہے پھر سالن کو کسی دوسرے برتن میں ڈال کر تھوڑا سا پانی ملادیں اس طرح دوبارہ سالن گرم کرتے ہوئے آپ کو سالن میں مزید پانی یا گھی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اس طریقے سے سالن کو دوبارہ گرم کرتے ہوئے دیگچے سے سالن کے لگنے یا جلنے کا کوئی خطرہ باقی نہیں رہتا۔

گندھا ہوا فالتو آٹا: بعض اوقات آٹا اندازے سے زیادہ گندھ جاتا ہے اور صبح تک خمیر ہوجاتا ہے خمیر آٹے کی روٹی عموماً پسند نہیں کی جاتی فالتو گندھے ہوئے آٹے کو خمیر ہونے سے بچانے کے لیے اس کے اوپر گھی لگادیں پھر بھیگے ہوئے کپڑے سے اسے ڈھانک کر کسی ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیں اسی میں خمیر نہیں پیدا ہوگا اور اس کی پکائی ہوئی روٹی تازہ گندھے ہوئے آٹے جتنی لذیذ اور تازہ ہوگی۔

استعمال شدہ گھی: اکثر گھروں میں استعمال شدہ گھی پڑا ہڑا خراب ہوجاتا ہے کیڑے مکوڑے،مکھیاں اور ٹڈیاں اس گھی پر قبضہ کرلیتی ہے استعمال شدہ گھی کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ہلکے گرم گھی کے اوپر ایک پیالی خوب ٹھنڈا پانی ڈال دیں اس طرح استعمال شدہ گھی میں تلی ہوئی چیز کے ذرات نیچے بیٹھ جائیں گے اور صاف گھی اوپر آجائے گا اوپر سے جما ہوا گھی باہر نکال لیں اگر گھی بہت زیادہ میلا ہو تو گرم پانی ڈال کر اچھی طرح ہلائیں اور پھر ٹھنڈا ہونے دیں صاف گھی نتھر کر اوپر آجائے گا اور میل نیچے رہ جائے گا۔

چاول: ابلے ہوئے چاول اگر بچ جائے تو انہیں کسی ٹھنڈی جگہ یا فریج میں رکھ دیں دوسرے دن جب تازہ چاول پکائیں تو پیچھ چاولوں کو دھو دھیا پانی نکالنے سے پہلے باسی چاول اس میں ڈال دیں اور پھر پانی گرائیں اسی طرح باسی چاول تازہ ہو جائیں گے ایسا کرنے پر طبیعت آمادہ نہ ہو تو ابلے ہوئے بچے کھچے چاول پھینکنے کی بجائے انہیں تیز دھوپ میں سکھالیں اور صاف کرلیں پھر کسی ڈبے میں بند کردیں چاول سکھاتے وقت اس بات کو دھیان میں رکھیں کہ چاول آپس میں جڑئیں نہ ان خشک چاولوں کے لذیذ مرمرے بنالیں تھوڑے سے گھی میں تیز آنچ پر تلیں اور مرضی کے مطابق نمک مرچ اور لیموں کا رس وغیرہ ڈال کر استعمال کریں۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bachi Khochi Chezo Ka Istmal" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.