Bijli Say Kam Karny Wali Asia - Article No. 1730

Bijli Say Kam Karny Wali Asia

بجلی سے کام کرنے والی اشیاء - تحریر نمبر 1730

تاروں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیے خصوصیات سے ان حصوں کا جہاں ان کا چیز کے ساتھ کنکشن ہوتا ہے اگر تار بوسیدہ ہوچکا ہے یا اس کا انسولیشن خراب ہوگیا ہے تو بالا تاخیر یا تواس کی مرمت کرلیجیے

منگل 2 جنوری 2018

بجلی سے کام کرنے والی اشیاء:
۱۔بجلی سے کام کرنے والی اشیا کے تاروں کا وقتاً فوقتاً معائنہ کرتے رہیے خصوصیات سے ان حصوں کا جہاں ان کا چیز کے ساتھ کنکشن ہوتا ہے اگر تار بوسیدہ ہوچکا ہے یا اس کا انسولیشن خراب ہوگیا ہے تو بالا تاخیر یا تواس کی مرمت کرلیجیے یا پھر پورا تار ہی بدل ڈالیے۔
۲۔
اپنے بجلی کے ٹوسٹر کے حرارت پیدا کرنے والے حصے کی صفائی کا خاص خیال رکھیے اور اس کے اردگرد ہرگز روٹی کے ریزے یا گردوغبار جمع نہ ہونے دیجیے اس حصے کی صفائی کے لیے نرم بالوں کا برش استعمال کیجیے۔
۳۔بجلی کی استری کا نچلی سطح کو ہمیشہ صاف رکھیے اس کی صفائی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ایک موٹے کاغذ پر نمک چھڑک کر گرم گرم استری کو اس پر خوب زور سے پھیریے لیکن یہ نسخہ بھاپ سے کام کرنے والی استری پر استعمال نہ ہوگا اس قسم کی استری کی صفائی اسفنج اور صابن کے جھاگ کے ساتھ کیجیے اور اس کے بعد اچھی طرح خشک کرلیجیے۔

(جاری ہے)


۴۔بجلی کی کیتلی کو کبھی خالی نہ گرم ہونے دیجیے اگر آپ آٹو میٹک کیتلی خریدیں تو وہ زیادہ بہتر ثابت ہوگی اس میں ایک گھنٹی لگی ہوتی ہے جو آپ کو عین وقت پر اطلاع دے دیتی ہے کہ کافی یا چائے تیار ہوچکی ہے۔
۵۔آپ کا ریفریجیریٹر یا فریزر یقینا ایک طویل عمر پائے گا اگر آپ یہ دھیان رکھیں کہ اس کے دروازے پر لگا ہوا ربڑ درست حالت میں رہے اس پر کبھی گردوغبار روغن تیل یاکسی قسم کی چکنائی نہ لگنے دیجیے ورنہ یہ بہت جلد خراب ہوجائے گا اور اس کے خراب ہونے سے باہر کی ہوا اندر اور اندر کی ہوا باہر جانی شروع ہوجائے گی ریفریجیریٹر میں چیزیں ایک مناسب مقدار میں رکھیے ڈھیڑوں چیزیں رکھنے سے آپ اپنے فریج سے صحیح کام نہ لے سکیں گے اس میں رکھی اشیا کے درمیان ہمیشہ اتنا فاصلہ ضرور ہونا چاہیے کہ سرد ہوا با آسانی ان کے درمیان سے گزرسکے۔

۶۔اپنے بجلی کے پنکھے کے پر یا بلیڈ باقاعدگی کے ساتھ صاف کرتے رہیے ان پر جمی ہوئی گرد پنکھے کی صحیح کارکردگی پر بری طرح اثر انداز ہوتی ہے۔
۷۔گھر میں استعمال ہونے والی بجلی کے تاروں کا ہمیشہ خیال رکھیے ان کو نہ توڑئے مروڑیے نہ ان میں کسی قسم کا فرنیچر رکھے اور بجلی کے ساکٹSocket میں سے انہیں کھینچ کر نہ نکالیے تار کو کھینچنے کے بجائے ہمیشہ پلک کو کھینچ کر نکالیے۔

ربڑ کی اشیا:
ربڑ کی اشیا کے سلسلے میں اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ وہ چکنائی والی اشیا مثلا تیل گھی گریس اور مکھن وغیرہ سے آلودہ نہ ہونے پائیں نہ ہی تانبا زیادہ دیر تک ان کے ساتھ لگا رہنا چاہیے لیکن اگر اس طرح کی کوئی چیز لگ جائے تو صابن اور نیم گرم پانی کے ساتھ دھو ڈالیے اور خشک کرلیجیے۔
۱۔
ربڑ کی بنی ہوئی تمام اشیاء بوٹ سے لے کر بچے کے نپل تک یقینا لمبی عمر پائیں گی اگر آپ انہیں ہمیشہ ٹھنڈی اور تاریک جگہ پر رکھیں گے۔
۳۔ربڑ کی اشیا کو سنبھال کر رکھنے سے پہلے دیکھ لیجیے کہ وہ پوری طرح خشک ہیں۔
۴۔ربڑ کے دستانے پچکاریاں کوٹ یا کوئی بھی دوسری چیز رکھنے سے پہلے اگر آپ اس کی تہوں یا سلوٹوں پر تھوڑا سا ٹالکم پاؤڈر چھڑک دیں تو آپ کی چیزوں کی عمر میں اضافہ ہوجائے گا۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Bijli Say Kam Karny Wali Asia" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.