Ghar Ki Arish Me Art K Assol - Article No. 1639

Ghar Ki Arish Me Art K Assol

گھر کی آرائش میں آرٹ کے اصول - تحریر نمبر 1639

لباس،زیور،سرخی اور غازہ کے ذریعے ان کی کیفیات کو بڑھا چڑھا کر دکھانا آسان ہوتاہے

ہفتہ 21 اکتوبر 2017

گھر کی آرائش میں آرٹ کے اصول:
خوبصورتی قدرتی مناظر کا جن کو دیکھ کر منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ نکلتا ہے اگر تجزیہ کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ مجموعی طورپر ان مناظر میں ہم آہنگی تناسب توازن اور تسلسل کی کیفیت ہوتی ہے،اس طرح کسی بھی ماحول میں خوشنمائی ابھارنے کے لیے اس جگہ موجود چیزوں کی ترتیب میں تناسب،ہم آہنگی،توازن اور تسلسل کی کیفیت پیداکرنا ضروری ہے۔
اگر ذاتی آرائش کا گھر کی آرائش سے مقابلہ کیا جائے تو اندازہ ہوسکتا ہے کہ ذاتی آرائش نسبتاً آسان ہے،انسانی جسم کی ساخت میں قدرتی طور پرتوازن ہم آہنگی اور تسلسل کی کیفیت موجود ہیں چنانچہ لباس،زیور،سرخی اور غازہ کے ذریعے ان کی کیفیات کو بڑھا چڑھا کر دکھانا آسان ہوتاہے،جب کہ اندرون خانہ یہ کیفیت نہیں ہوتی وہاں کوئی کمرا بڑا کوئی درمیانہ اور کوئی چھوٹا ہوتا ہے،اس جگہ کسی بھی قسم کا فرنیچر رکھا جاسکتا ہے،پردے ڈالے جاسکتے ہیں سجاوٹی اشیاء رکھی جاسکتی ہیں اور ماحول میں مرضی کے مطابق دل پسند کیفیت پیدا کی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انسانی جسم کے مختلف اعضا میں ایک خاص تناسب ہے لباس کی خوشنمائی کا انحصار اس بات پر ہوتاہے کہ وہ جسم کے اس تناسب کو واضح کرے اور برقرار رکھے،اس طرح کمرے میں رکھی جانے والی چیزوں اورکمرے کے سائز میں تناسب ہونا چاہیے۔اگر ایک بہت چھوٹے کمرے میں بڑی چوڑی کرسیاں اور میز وغیرہ رکھ دی جائیں توکمرا اور زیادہ تنگ اور چھوٹا معلوم ہوگا اس طرح بڑے کمرے میں کم اور سائزمیں چھوٹا فرنیچر رکھا جائے تو تناسب کی کمی کی وجہ سے کمرا بہت زیادہ کھلا اور خالی خالی معلوم ہوگا ۔
عموماً ہمارے چھوٹے کمروں میں چیزوں کی زیادتی کی وجہ سے گھری ہوئی اور ماحول بہت گھٹا ہوا معلوم ہوتا ہے،مثال کے طورپراگر ایک بڑی تصویر میں بہت چھوٹا یا بہت چھوٹی تصویر میں بہت چوڑا اور بھاری فریم لگا دیا جائے تو تصویر کی ساری خوبصورتی اور تاثر غارت ہوجائے گا۔آرام دہ کرسی،صوفے ،پلنگ وغیرہ کا سائز متعین ہوتا ہے لیکن ساخت اور اشیائے ساخت کی وجہ سے ایک کرسی دیکھنے میں بڑی اور بھاری معلوم ہوسکتی ہے تو دوسری ہلکی پھلکی ایک مخصوص سائز کے کمرے کے لیے مناسب فرنیچر کا انتخاب آپ پر منحصر ہے۔
فرنیچر کے علاوہ کئی دوسری چیزوں کی موجودگی بھی کمرے کے تناسب کو ڈانواں ڈول کردیتی ہے،مثلاً وہ نازک کی ساخت کا لیمپ جو سونے کے کمرے کے لیے مناسب ہے،بیٹھنے کے کمرے میں غیر مناسب معلوم ہوگا،یا وہ بڑا پھولدان جو ڈرائینگ روم میں بھلا لگتا ہے اس کو بیڈ سائڈ ٹیبل پر رکھا جائے تو سائز کی غیر مطابقت کی وجہ سے بھدا معلوم ہونے لگے گا۔سائز کے تناسب کو سمجھنے کے لیے کاپی کا معمولی کاغذ لے لیں اور اس پر مختلف سائز چھوٹے بڑے کاغذ کے ٹکڑے رکھ کر دیکھیں تو جلد ہی آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ کس سائز کے ٹکڑے اس کاغذ پر دوسرے ٹکڑوں میں بہتر معلوم ہوتا ہیں۔
خوش نمائی کے لیے تناسب کے ساتھ توازن کا ہونا لازمی ہے انسانی جسم چہرے میں توازن کی بہترین مثال ہے۔عام انسان کی وجہ سے توازن کا لفظ سنتے ہی ترازو کی شکل ذہن میں آتی ہیں ترازو کے دونوں پلڑے سائز اور جھکاؤ میں یکساں ہوتے ہیں لیکن اگر ایک پلڑے میں بھاری اور دوسرے میں بھاری چیز رکھی جائے تو پلڑوں کا جھکاؤ یکساں نہیں رہتایعنی اس حالت میں ہم وزنی باقی نہیں رہتی لیکن اگر دونوں پلڑوں میں ایک سے وزن کی ہم شکل چیزیں رکھی جائیں تو توازن قائم ہوجائے گا اگر دونوں پلڑوں میں ہم وزن مگر مختلف شکل اور سائز کی چیزیں رکھ دی جائیں تو یوں ہم وزنی توہوگی مگر شکل مختلف ہونے کی وجہ سے دیکھنے میں توازن کی کیفیت مختلف ہوگی۔
آتش دان پر برابر کے فاصلے پر رکھے ہوئے ایک جیسے پھولدانوں سے توازن کی جو کیفیت پیدا ہوگی اس کو رسمی توازن کہا جائے گا اور ایک ہی فاصلے پر ایک طرف پھولدان رکھا جائے اور دوسری طرف یکساں دلچسپی کی کوئی دوسری چیز تو توازن کی یہ کیفیت غیر رسمی کہلائے گی۔پرانے زمانے میں گھروں کی آرائش کچھ اس طرح کی جاتی تھی کہ ہر چیز اور ہر ترتیب میں رسمی توازن زیادہ برتا جاتا تھا جب کہ اب ہر طرح کی سجاوٹ میں غیر رسمی توازن زیادہ ہوتا ہے،دیکھا جائے تو غیر رسمی سجاوٹ سے ماحول میں دلچسپی اور یگانگت کا پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے،فرنیچر اور سجاوٹی اشیاء کی ترتیب کے وقت اس بات کو مدنظر رکھیں کہ آپ شعوری طور پر ہر کسی قسم کا توازن پسند کرتی ہیں دروازے اور کھڑکیوں کی وجہ سے عام طور پر فرنیچر کی ترتیب میں رسمی توازن نمایاں ہوتا ہے سجاوٹی اشیاء کی ترتیب میں غیر رسمی توازن پیدا کرکے کمرے میں یکسوئی کے ساتھ یگانگت پیدا کی جاسکتی ہے۔
انسانی ذہن کا خاصہ ہے کہ وہ یکساں چیزوں سے بہت جلد اکتا جاتا ہے کہ وہ یکساں چیزوں کی ترتیب میں صرف رسمی توازن ہوگا تو ماحول میں یگانگت بڑھ جائے گی سکون کے لیے یکسوئی اور دلچسپی کے لیے یگانگت پیدا کرنا لازمی ہے،اس لیے اگر فرنیچر کی ترتیب میں غیر رسمی توازن نمایاں ہے تو سجاوٹ کی اشیاء میں رسمی توازن پیدا کرکے یگانگت اور یکسوئی کی کیفیت اُبھاری جاسکتی ہے۔
آتش دان کتابوں کی الماری میں موجود ہوتی ہے،گھر میں تھوڑی بہت سجاوٹی اشیاء بھی ہوتی ہیں،تجربے کے طور پر آپ ان کوکئی طرح سے ترتیب دیں اوردیکھیں کہ کب اور کہاں رسمی اور کہاں غیر رسمی توازن بھلا معلوم ہوتاہے انسان چہرے کے خدوخال میں مکمل رسمی توازن کے باوجود رخسار کا تل”غیر رسمی توازن“ کی ایک ایسی کیفیت پیدا کردیتاہے کہ چہرہ اورزیادہ خوبصورت معلوم ہونے لگتا ہے۔
رسمی توازن میں ٹھہراؤ اور غیر رسمی توازن میں حرکت کی کیفیت ہوتی ہیں ڈرائینگ روم میں استعمال کی مطابقت سے غیر رسمی توازن زیادہ آزادی سے برتا جاسکتا ہے جب کہ سونے کے کمرے میں رسمی توازن برتنے کی وجہ سے ماحول میں سکون کا احساس بڑھایا جاسکتا ہے۔کمرے میں موجود دروازے کھڑکیاں اور آتشدان کی وجہ سے رسمی یا غیر رسمی توازن کی کیفیت پیدا ہوتی ہیں دروازے اور کھڑکیوں کے فاصلے،سائز اور آتش دان کی بناوٹ میں عموماً رسمی توازن ہوتا ہے،آتش دان کے ڈیزائن میں غیر رسمی توازن زیادہ نمایاں ہوسکتا ہے۔
ساخت کے اعتبار سے چیزوں میں بھی رسمی یا غیر رسمی توازن موجود ہوتا ہے۔مثال کے طور پر چینی دان کی ساخت میں رسمی اور دودھ دان کی ساخت میں غیر رسمی توازن ہوتا ہے اس طرح پھولدان،آرائشی اشیاء میں ساخت کے اعتبار سے توازن ہوتا ہے چاہے یہ رسمی ہو یا غیر رسمی چیزوں کا انتخاب کرتے ہوئے ساخت کی اس کیفیت کی طرف توجہ دینی چاہیے۔بڑی عمر کے لوگ جو ذہنی طور پر سکون اور ٹھہراؤ زیادہ پسند کرتے ہیں ان کو اپنے ماحول میں رسمی توازن زیادہ بھاتا ہے۔نوعمری میں انسان تبدیلی اور تنوع کا متلاشی ہوتا ہے اور اپنے ماحول میں غیر رسمی توازن زیادہ پسند کرتا ہے۔

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Ghar Ki Arish Me Art K Assol" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.