Kitchen Ka Saman - Article No. 1737

Kitchen Ka Saman

کچن کا سازو سامان! - تحریر نمبر 1737

کچن میں کام آنے والے چاقو اور چھریاں استعمال کرنے کے بعد پانی میں ہرگز نہ دھوئیں ایساکرنے سے ان کی دھار ختم ہوجاتی ہے

منگل 9 جنوری 2018

چاقو چھریاں:
کچن میں برتنوں اور چولھے کے ساتھ ساتھ چاقو چھریاں وغیرہ بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے اور ان کے بغیر کچن کا سازو سامان مکمل نہیں ہوتا کچن میں کام آنے والے چاقو اور چھریاں استعمال کرنے کے بعد پانی میں ہرگز نہ دھوئیں ایساکرنے سے ان کی دھار ختم ہوجاتی ہے انہیں صرف گیلے کپڑے سے پونچھ کر صاف کریں اسی طرح روٹی بیلنے کا چکلا یا بیلن بھی پانی سے نہ دھوئیں پانی سے دھونے سے ان پر آٹا چپکنے لگتا ہے لہٰذا ہمیشہ ان کو چھری سے کھینچ کر صاف کریں اور چکلا یا بیلن کو نمی سے بچائیں سبزیاں اور پھل کاٹنے کے لیے الگ الگ چھریاں استعمال کریں بوتلیں اور کاک کھولنے والی چابیاں بھی کچن میں موجود ہونی چاہییں،
چولھا اور اوون:
چولھے کو ہمیشہ کسی بڑے اور موٹے کاغذ دری یا پھر چٹائی پر رکھیں اگر چولھے کے سائز کالکڑی کا تختہ ہو تو بہت ہی بہتر ہے اس طرح چولھا استعمال کے دوران ہلتا نہیں ہے اور کھانا پکاتے ہوئے برتنوں سے نکلنے والے چھینٹے فرش پر نہیں گرتے چولھے اوراوون کے استعمال کے سلسلے میں سب سے پہلے احتیاط کا درجہ ہے یہ دونوں چیزیں کچن کے مرکزی کردار کی حیثیت رکھتی ہے اور دونوں کا تعلق آگ سے ہیں اوون پر استعمال کے دوران داغ دھبے پڑجاتے ہیں اور اوون کے داغ دھبوں اور زنگ وغیرہ کو روزانہ صاف کرنے کی ضرورت ہے اس کے لیے ایک کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں گیلا کریں اور کپڑے کو اوون کے اندر رکھ کر دروازہ بند کردیں اور رات کو پھر اسی طرح رہنے دیں دوسرے دن تمام داغ دھبے اور زنگ آسانی سے صاف ہوجائے گا اوون کے اندر چیزوں کو بیک کرنے کے بعد کچھ دیر کے لیے اوون کا دروازہ بند کردیں ایسا کرنے سے اوون کو زنگ نہیں لگتا گیس یا مٹی کے تیل کے چولھے سے پہلے رنگدار شعلے نکلنے کا مطلب یہ ہے کہ برنر کی صفائی ضروری ہے برنر وہ حصہ ہے جہاں سے شعلے نکلتے ہیں لہٰذا برنر کو کھول کر صاف کرنا ہوگا کیونکہ شعلے کا رنگ نیلا ہونا چاہیے اگر آپ کے کچن میں چولھا میز پر سیٹ کیا گیا ہے تو میز پر رکھے ہوئے چولھے پر کھانا تیار کرنے کے لیے ایک عدد سٹول کا ہونا ضروری ہے سٹول کی اونچائی چولھے کی اونچائی جتنی ہونی چاہیے تاکہ آپ چولھے پر رکھے ہوئے برتنوں کو کھول کر آسانی سے ان میں جھانک سکیں اگر سٹول چھوٹا ہے تو آپ برتن میں اچھی طرح جھانک نہیں سکیں گی لہٰذا سٹول اور میز کی سطح کو برابر ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

چولھے کی ٹائمنگ سیٹ کرتے ہوئے ایک بات کا خیال ضرور رکھیں کہ ٹائمنگ مطلوبہ وقت سے چند منٹ پہلے تک سیٹ کریں تاکہ آپ آسانی کے ساتھ پکنے والی چیز کو دیکھ سکیں اگر اور کسی ہلکے پھلکے رد و بدل کی ضرورت پیش آجائے تو کرنے میں آسانی ہو ہر قسم کے مسئلے میں اس احتیاط کی ضرورت نہیں صرف ان کھانوں کی تیاری میں ٹائم سیٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو دیر سے پکتی ہیں اور پکنے میں زیادہ وقت لیتی ہے چولھے کے پاس ایک دراز کی قسم کا درمیانے سائز کا ڈبہ ضرور رکھیں جس میں چھوٹی موٹی چیزیں مثلاً چائے کی پتی مرچ،نمک،مسالے،چینی وغیرہ کے ڈبے پڑے ہوں تاکہ فوری ضرورت کے وقت یہ چیزیں آپ کو چولھے کے قریب ہی مل جائیں۔

Browse More Shopping Tips for Women

Special Shopping Tips for Women article for women, read "Kitchen Ka Saman" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.