Kocide Tarz Araish - Article No. 1669

Kocide Tarz Araish

کوکیکیڈ طرز آرائش - تحریر نمبر 1669

پھولوں کی اس آرائش میں رات کی رانی یا پھر یاسمین کی شاخیں استعمال کریں ان کی شاخوں میں کلیاں اور پتے ہوتے ہیں شاخیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شاخ کا پھیلاؤ جس سمت ہو شاخ کے پتے بھی اسی سمت میں ہوں

پیر 13 نومبر 2017

کوکیکیڈ طرز آرائش:
عام طور پر پھولوں کی پینٹنگ دیوار پر لٹکا دی جاتی ہیں یا پھر خشک پھول فریم میں لگا کر دیوار پر سجا دیے جاتے ہیں لیکن آرائش گل کے اس جاپانی منفرد طریقے سے دیوار پھولوں سے مہکنے لگتی ہے دیوار پر لٹکے ہوئے گلدان میں بھی پھول سجائے جاتے ہیں۔کوئی بھی خوبصورت سی ٹوکری وج تنکوں کی بنی ہو کوئی خوبصورت بوتل یالکڑی کا کام دار گلدان کیل کی مدد سے دیوار پر لگائیں اور اس میں اکیبانا طرز آرائش سے پھول لگائیں۔

تین شاخیں لیں شاخ نمبر 1گلدان کی چوڑائی اونچائی کا ڈیڑھ گنا ہو شاخ نمبر 2 شاخ نمبر1 کے نصف اور شاخ نمبر3 شاخ نمبر 1 کے تین چوتھائی کے برابر ہو شاخ نمبر1 خمیدہ ہو جب کہ شاخ نمبر2 سیدھی اور شاخ نمبر3 میں معمولی خا ہو اگر شاخ میں خم نہ ہو تو اسے ہاتھ سے آہستہ آہستہ دبا کر خم دیں ،خم دیتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ دونوں ہاتھوں کے درمیان فاصلہ نہ ہو ورنہ شاخ ٹوٹ جائے گی۔

(جاری ہے)


پھولوں کی اس آرائش میں رات کی رانی یا پھر یاسمین کی شاخیں استعمال کریں ان کی شاخوں میں کلیاں اور پتے ہوتے ہیں شاخیں لگاتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ شاخ کا پھیلاؤ جس سمت ہو شاخ کے پتے بھی اسی سمت میں ہوں ،باقی پتے چھانٹے دیں۔
گلدان میں پن ہولڈر یا تار ضرور رکھتے ہیں تاکہ توازن برقرار رہے لیکن اس سٹائل میں آپ گلدان میں پن ہولڈر بے شک نہ رکھیں توازن برقرار رکھنے کے لیے معاون شاخیں استعمال کریں۔

شاخ نمبر 1 گلدان کے بائیں طرف نیچے کوجھکی ہوئی 3 درجے کے زاویے لگائیں شاخ نمبر 2 شاخ نمبر 1 کے دائیں طرف درمیان میں سیدھی لگائیں ،شاخ نمبر3 شاخ نمبر1 کے برابر شاخ نمبر2 کے آگے جھکی ہوئی لگائیں تینوں شاخوں کے درمیان میں ایک معاون شاخ لگائیں معاون شاخ تینوں شاخوں سے چھوٹی ہو،اب شاخوں میں پھول لگائیں اس مقصد کے لیے گلاب کا ایک پھول اور کلی لگائیں اس آرائش میں دو سے زیادہ پھول نہیں لگائے جائے،ایک پھول ادھ کھلا ہو،چونکہ گلدان میں پن ہولڈر استعمال نہیں کیا گیا اس لیے توازن برقرار رکھنے کے لیے پھول اور کلی کو تار سے باندھ دیں،شاخ نمبر2 کے آگے تینوں شاخوں میں پھول لگائیں۔
گل دان دائیں طرف دو پتیاں لگائیں اس مقصد کے لیے چاندنی کی پتیاں مناسب ہوتی ہیں لیجیے اکیبانا کا منفرد نمونہ مکمل ہوگیا،اس آرائش کو کوکیکیڈ طرز آرائش کہتے ہیں

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Kocide Tarz Araish" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.