Kyun Na Kitchen Design Karlain - Article No. 1905

Kyun Na Kitchen Design Karlain

کیوں نا کچن ڈیزائن کرلیں ․․․ - تحریر نمبر 1905

آ رائش کے نت نئے انداز اپنا لیں۔۔ انفرادیت اور نئے مواد کا استعمال۔۔

پیر 29 اکتوبر 2018

لکڑی برسہا برس سے استعمال ہونے والا مواد ہے ۔اس لئے کہ کیبنٹس کے لئے اسی میٹریل کو مضبوط اور منفرد سمجھا گیا آئندہ بھی کئی برسوں تک لکڑی یہاں براجمان رہے گی لیکن دور جدید میں لکڑی کے ساتھ دھاتی میٹر یل کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے ۔یکسا نیت دور کرنے کے لئے درمیانے عرصے میں فارمیکا بھی استعمال کیاجانے لگا تھا ۔یہ میٹریل بھی ہمارے آپ کے باورچی خانوں کو چمکدار اور جدید طرز سے ہمکنار کرتا رہا ۔


آےئے کچن کیبنٹس کے چند جدید اسٹائلز کا ذکر کرتے ہیں جو آئندہ آپ کا انتخاب بن سکتے ہیں ۔
سیاہ اور گہرے رنگوں کے اسٹائل
2018میں یہی استائل Inرہے گا ۔اندرونی آرائش کے ماہرین سیاہ ٹائلز ،بھورے مائل گہرے رنگوں حتیٰ کہ سیاہی مائل سرخ رنگ تک کو منفرد اور جدید تصور کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان گہرے رنگوں کے پس منظر کی دیواریں خالصتاً سفید یا دودھیارنگوں کی ہوں تو زیادہ بہتر ہے ۔


Storage Solution
آپ کو کچن میں کراکری اور کٹلر ی بھی سنبھالنی ہوتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ ہنستے بستے گھروں میں مہمانداری کے تقاضے بھی پورے کرنے ہوتے ہیں ۔دعوتوں میں زیادہ تعداد میں برتنوں کی ضرورت پڑتی ہے اسی لئے کم وبیش ہر گھر میں 15سے 30اور کبھی اس سے بھی زائد افراد کے لئے کھانے کے برتنوں کے Setsمحفوظ کئے جاتے ہیں اور روزمرہ استعمال کے برتن ان کے علاوہ ذخیرہ کئے جاتے ہیں ۔
جدید کیبنٹ اسٹائل نے ان مشکلات کو دور کر دیا ہے اب کچن چھوٹا بھی ہوتب بھی جدید کیبنٹری اسٹائل کے ذریعے ہم زیادہ سے زیادہ برتنوں کو محفوظ کر سکتے ہیں۔
آپ نے دیکھا ہو گا کہ اب ایک کیبنٹ کو دو سے تین اور کچھ اشکال میں چار حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے ۔مثلاً ایک حصہ کٹلری کا،دوسرا مصالحوں کے ڈبے یابرنیاں محفوظ کرنے کے لئے اور تیسر اگلاسز کو اسٹو ر کرنے کے لئے مخصوص کیا جاسکتا ہے ۔
یہ میٹر یل اسٹین لیس یا فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اسٹیل سے تیار کردہ جدید کیبنٹ اسٹائل آپ کے کچن کو مغربی طرز دینے میں مدد گار ثابت ہو گا اور کوئی بھی شخص آپ کے انتخاب کو دادد ےئے بنا نہیں رہ سکتا ۔
فلیٹ پینل کیبنٹ
جدید اور اسٹائلش کچن ترتیب دینے کے لئے یہ فلیٹ پینل کیبنٹ اسٹائل بھی مدد گار ثابت ہو سکتا ہے ۔

وڈا سٹائل کیبنٹ
لکڑی سے تیار کردہ کچن کی الماریوں کی اہمیت جدید اور ماڈرن دور میں بھی کم نہیں ہوتی ۔آپ چا ہیں تو گلاس کیبنٹ یا ماربل کیبنٹ بنوالیں جو شان وڈ اسٹائل کیبنٹ کی ہے وہ کسی اور میٹریل میں کم ہی محسوس ہو تی ہے ۔
ڈیزائنر ز کچن میں چھت کے پار لکڑی کے پینل ،گرینا ئٹ ٹیبل ،میزا ور روشنی کی عناصر کے ساتھ لکڑی کے کیبنٹ منفرد احساس دلا تے ہیں ۔

Colour Frame Cabinets
اگر آپ اپنے کچن کے لئے کچھ نیا چا ہتے ہیں مگر ایک پوری دیوار پر مختلف رنگ پسند نہیں کرتے تو ایک مختلف رنگ سے تیار کردہ شیلف فریم کیبنٹ اسٹائل سے بھی مدد لے سکتے ہیں ۔بازار میں اس وقت فیروزی ،نیلے ،پیلے اور میرون رنگ کے کیبنٹس موجود ہیں ۔گہرے رنگ طاقتور سمجھے جاتے ہیں اور یہ زندگی سے بھر پور بھی ہوتے ہیں ۔
گلاس کیبنٹ اسٹائل
لکڑی کے بجائے شیشوں سے تیار کیا جانے والا یہ فرنیچر آرائش کا مقصد بھی پورا کرتا ہے ۔شیشوں کا استعمال اب نہ صرف ڈریسنگ ٹیبل ،کھانے کی میز اور دیواری آرائش کے لئے بلکہ کچن جدید طرز سجاوٹ میں بھی گلاس استعمال کیا جانے لگا ہے

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Kyun Na Kitchen Design Karlain" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.