Roshni Ki Miqdaar Or Shidat - Article No. 1663

Roshni Ki Miqdaar Or Shidat

روشنی کی مقدار اور شدت - تحریر نمبر 1663

روشنی کی صیح مقدار مہیا ہو لیمپ دیکھنے میں خوبصورت ہو اور کمرے میں موجود دوسری چیزوں سے ہم آہنگ اور متوازن ہو

منگل 7 نومبر 2017

روشنی کی مقدار اور شدت:
روشنی ناپنے کا ایک چھوٹا سا آلہ جسے لائٹ میٹر کہتے ہیں (Light Meter)کہتے ہیں استعمال کیا جاتا ہے روشنی کا ناپ یا یونٹ(Unit) ایک کینڈل پاؤر ہوتا ہے یعنی ایک موم بتی روشنی کی جائے اور اس کے گرد ایک فٹ قطار کا دائرہ بنادیں تو جو روشنی اس دائرہ میں ہوگی وہ مقدار میں ایک کینڈل پاؤر کہلائے گی اگر اس دائرے کے اندر دو ،تین ،چار یا چھ موم بتیاں روشن کرکے رکھ دی جائیں تو اسی مناسبت سے روشنی کی مقدار دو کینڈل پاور تین،چار یا چھ کینڈل پارو ہوجائے گی، لائٹ میٹر کی مدد سے اگر ایک فٹ قطر کے دائرے کے اندر روشنی ناپی جائے تو وہ یکساں رہے گی ،لیکن اس کے باہر موم بتی جتنی دور کی جگہ ناپی جائے گی اتنی روشنی کی مقدار کم ہوتی جائے گی اس کا مطلب یہ ہے کہ روشنی جس جگہ سے پیدا ہوتی ہیں اس کے گرد ایک خاص فاصلے تک یکساں رہتی ہیں اور پھر کم ہوجاتی ہیں یہی وجہ ہے کہ جس جگہ بلب روشن ہو ا اس کے قریب بیٹھ کر پڑھنے یا کشیدہ کاری وغیرہ کرنے میں آسانی ہوتی ہیں۔

(جاری ہے)


بازار سے جب بجلی کے بلب خریدتے ہے تو وہ یہ دیکھ کر لیتے ہیں اس کی روشنی کتنی ہوگی یعنی وہ بلب کتنی کینڈل پاور کا ہے۔گھر کے مختلف حصوں میں مندرجہ ذیل مقدا ر کی روشنی مہیا کرنا آرام اورصحت کے لیے ضروری ہے: ہال،گیلری اور ایسی جگہوں پر جو گزرگاہ کے طور پر استعمال ہوں 2-5 فٹ کینڈل ،سونے کھانے کے کمرے اور ڈرائینگ روم میں جہاں عام طور پر اٹھنے بیٹھتے ہوں:
5-10 فٹ کینڈل،باورچی خانہ۔
10-20 فٹ کینڈل،پڑھنے لکھنے کے لیے خصوصی روشنی۔20-35 فٹ کینڈل،سینے پرونے اور کشیدہ کاری کے لیے۔75-150 فٹ کینڈل۔
روشنی اور رنگ کا ایک خاص تعلق ہے بلب اور ٹیوب لائٹ سے دو طرح کی روشنی پھیلتی ہیں،بلب کی روشنی میں سورج کی روشنی جیسی حدت ہوتی ہیں اور ٹیوب کی روشنی میں چاندنی کی سی سہانی کیفیت دونوں طرح کی روشنی میں ایک جیسے رنگ مختلف نظر آتے ہیں۔

مختلف رنگوں پر روشنی کا انعکاس بھی مختلف ہوتاہے سیاہی مائل کھردری چیزوں پر روشنی کا انعکاس کم ہوتا ہے ایسا کمرہ جہاں دیواروں پر گہرا رنگ کیا گیا ہو اور وہاں موجود چیزوں میں بھی گہرے اور سیاہی مائل رنگ زیادہ استعمال کیے گئے ہوں وہاں روشنی کی زیادہ مقدار درکار ہوگی شیشے کی طرح چکنی سطح اور سفید شوخ رنگ والی چیزوں پر روشنی کا انعکاس بڑھ جاتا ہے روشنی وہی آرام دہ ہوتی ہیں جس میں آنکھیں چندھیائیں نہیں روشنی کی زیادتی روشنی کی کمی کی طرح صحت کے لیے مضر اور تکلیف دہ ہوتی ہیں۔
مغربی ممالک میں روشنی کو آرام دہ بنانے کے متعلق کافی تحقیق کی جاچکی ہیں اور کی جارہی ہیں کچھ اصولی باتیں جو واضع ہوئی ہیں وہ یہ ہیں کہ روشنی کے صیح پھیلاؤ کے لیے فرش سے شیڈ کے نچلے سرے کا فاصلہ 40-42 انچ ہونا چاہیے
شیڈ کا قطر اور لیمپ بیس(Base) کی اونچائی میں مناسبت ہونی چاہیے لیمپ اور لیمپ شیڈ مختلف قیمت میں دستیاب ہیں عموماً لیمپ شیڈ بیس کے لیے لکڑی دھات شیشہ پلاسٹک وغیرہ استعمال ہوتاہے اور شیڈ بنانے کے لیے لوہے کے فریم پر کپڑا پلاسٹک اور دوسری اسی قسم کی اشیاء چرھالی جاتی ہیں۔
چھوٹے شیڈ شیشے اور پلاسٹک کے بھیہ بنے ہوتے ہیں بازار کا جائزہ لیا جائے تو آپ دیکھیں گے کہ طرح طرح کے لیمپ شیڈ دستیاب ہیں دوسرے ممالک سے درآمد کردہ لیمپ مہنگے مگر نمونے کے اعتبار سے خوشنما ہوتے ہیں ہمارے اپنے لیمپ اور شیڈ عموماً زیادہ آرائشی ہوتے ہیں اکثر لیمپ کی اونچائی اور شیڈ کی چوڑائی میں تناسب کی کمی ہوتی ہے لیمپ اور شیڈ ذرا سی توجہ اور محنت سے بہت کم قیمت پر اپنی ضرورت اور مرضی کے بنائے یا بنوائے جاسکتے ہیں،لیمپ بیس(Base) کے لیے بڑی بوتلیں چھوٹے منہ کے پھولدان یا اس قسم کی دوسری چیزیں استعمال کی جاسکتی ہیں مثال کے طور پر درخت کے سیدھے تنے میں بجلی کی تارکے لیے درمیان چھید کرکے اس پر ساکٹ(Socket) لگاکر اسے بھی بیس(Base) کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے شیڈ بنانے کے لیے معمولی تار کا فریم اپنی منشا کے مطابق بنوا کر اس پر کپڑا،ٹاٹ،کاغذ وغیرہ منڈھا جاسکتا ہے فریم کو ڈھانکنے کے لیے اون،ستلی یا بید کی بنائی بھی جاسکتی ہیں شیڈ بناتے یا بنواتے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ پڑھنے یا دوسرے کام کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے لیمپ کا شیڈ ایسا ہوکہ اس سے روشنی چھن کر آنکھوں پر نہ پرے لیکن اس کے علاوہ آرائشی لیمپ کا شیڈ سے کچھ چھنتی ہوئی روشنی زیادہ خوشنما معلوم ہوتی ہیں۔
لیمپ گھر میں بنایا یا بنوایا جائے یا باہر سے خریدا جائے اگر چند باتیں ذہن میں رکھی جائیں تو انتخاب یقینا صیح اور تسلی بخش ہوگا۔لیمپ کی افادیت کو نمونے اور تناسب کے لحاظ سے پرکھنا چاہیے اور یہ دیکھنا چاہیے کہ قیمت کے لحاظ سے پائدار ہے اور اس کی صفائی اور دیکھ بھال آسانی سے کی جاسکتی ہیں بیس(Base) کی اونچائی اور شیڈ کی چوڑائی ایسی ہوکہ روشنی صیح طور پر پھیلے رنگ اور نمونے کے لحاظ سے شیڈ ایسا ہوکہ روشنی کی صیح مقدار مہیا ہو لیمپ دیکھنے میں خوبصورت ہو اور کمرے میں موجود دوسری چیزوں سے ہم آہنگ اور متوازن ہو

Browse More Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish

Special Home Interior & Decoration - Ghar Ki Aaraish article for women, read "Roshni Ki Miqdaar Or Shidat" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.